دعوت اسلامی کی مجلس مدنی قافلہ کے زیر اہتمام 7 اور 8 نومبر 2020ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ ملتان میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مجلس مدنی قافلہ پاکستان کے تمام زون ، ریجن اور شعبہ جات کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگران مجلس مدنی قافلہ حاجی مشکور عطاری نے شعبے کو مزید مستحکم بنانے، ایک ماہ اور تین ماہ کے مدنی قافلوں کی تعداد بڑھانے، علاقائی دورہ اور یوم تعطیل اعتکاف کااضافہ کرنے اور مجلس مدنی قافلہ کو آئی ٹی کے حوالےسے Automatedکرنے پر کلام کیا۔

مدنی مشورے کے اختتام پر رکن شوریٰ حاجی امین قافلہ عطاری نے بذریعہ لنک شرکا کو مدنی پھولوں سے نوازااور ذمہ داران کی حوصلہ افزائی فرمائی۔مدنی مشورے میں موجود کثیر ذمہ داران نے ایک ماہ اور 12 ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی نیت بھی کی۔

اس مدنی مشورے میں تمام ذمہ داران نے مدنی قافلے میں سفر کرنے کے حوالے سے شرعی مدنی پھولوں کا ٹیسٹ بھی دیا جبکہ مختلف ریجن اور زون ذمہ داران کو امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی طرف سے عطا کردہ عیدی بھی پیش کی گئی۔