25 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
پچھلے دنوں رکن شوری حاجی محمد امین قافلہ نے مدنی مرکز فیضان مدینہ ایبٹ آباد میں مدنی قافلہ کے ذمہ داران
کا مشورہ فرمایا اور شرکا کی تربیت فرمائی۔
مدنی پھولوں سے نوازا تے ہوئے رکنِ شوریٰ نے عاشقانِ
رسول کو مدنی کاموں کی کارکردگی کو مضبوط کرنے کا ذہن دیا اور جذبہ بڑھایا۔ جن علاقوں
میں ذمہ داران کی تقرری مکمل نہیں ہوئی انہیں مکمل کرنے کا ہدف بھی دیا۔
مدنی
مشورے میں نگران مجلس پاکستان مدنی قافلہ ، ریجن ذمہ دار محمد شہباز عطاری، ریجن ذمہ دار محمد آصف عطاری، مجلس مدنی قافلہ
12ماہ زون ذمہ دار محمد صفدر عطاری، نگران کابینہ محمد رمضان عطاری، اراکین کابینہ
تا حلقہ قافلہ کے ذمہ داران نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔ (رپورٹ: محمد آصف عطاری مجلس مدنی
قافلہ لاہور ریجن)