24 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوت اسلامی کی مجلس مدنی قافلےکے زیر اہتمام داتا
حضور رحمۃ
اللہ علیہ کے عرس کے موقع پر 7،6 اور 8 اکتوبر 2020ء کو
مدنی کاموں کا سلسلہ جاری رہا ۔
تفصیلات کے مطابق :
مزار شریف پر مدنی حلقے لگائے گئے جس میں زائرین
مزار کو حاضری مزار کے آداب، نماز، غسل اور وضو کا طریقہ بیان کیا گیا۔ مدنی حلقے
میں موجود شرکا کو مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی گئی۔ دوران عرس نماز
تہجد کا بھی اہتمام کیا گیا نماز کے بعد مناجات اور رقت انگیز دعائیں کی گئیں۔مزار
شریف میں مختلف مقامات پر بعد فجر مدنی حلقے لگائے گئےجس میں زائرین مزار کو نیکی
کی دعوت کو پیش کی گئی۔ مدنی حلقے کے اختتام پر نماز اشراق و چاشت ادا کی گئی۔ عرس کے دوران زائرین مزار نے ایصالِ ثواب کے
لئے قرآن خوانی بھی کیا۔