
ہیڈلائنز:
اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ 25 صَفَرُ الْمُظَفَّر1441ھ عرسِ امامِ اہلِ سنّت امام احمد رضا خان
رحمۃ
اللہ علیہ کے موقع جامعات المدینہ للبنین سے فارغ التحصیل ہونے والے طلبہ کی دستارِ فضیلت کی جائے گی۔
تفصیلی خبر:
عاشقانِ
رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی نے جہاں دنیا بھر کے لوگوں کی اصلاح کا بیڑہ اٹھایا وہیں عاشقانِ رسول کو علم دین کی
مَہک اور نور سے روشناس کرانے کے لئے آج سے کم وبیش 24سال قبل شہر کراچی کے علاقے
گودھرا کالونی نیو کراچی میں ایک دینی ادارہ بنام ”جامعۃ المدینہ“ کا قیام
کیا جو بعد میں گلستان جوہر منتقل ہوااور پھر کچھ ہی عرصے میں جامعات المدینہ کی
نئی شاخوں کا مختلف شہروں میں قیام عمل میں آنے لگا اور 1441سن ہجری بمطابق
2019ءمیں ملک و بیرون ملک میں دعوتِ اسلامی کے775 جامعات المدینہ للبنین اور للبنات
قائم ہیں جن میں ہزاروں اسلامی بھائی اور اسلامی بہنیں علمِ دین کے نور سے اپنے سینوں
کو منوّر کرنے کی سعادت پارہے ہیں۔
ہر
سال کی طرح رواں سال 2019ء میں بھی دعوتِ
اسلامی کے جامعات المدینہ سے سینکڑوں طلبہ و طالبات نے درسِ نظامی ( عالم ، عالمہ کورس) اور فیضانِ شریعت (فرض علوم کورس) مکمل کیا جن میں جامعات المدینہ للبنین (For Male) سے درسِ نظامی مکمل کرنے
والوں کی تعداد750 ہے۔
اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ 25 صَفَرُ الْمُظَفَّر1441ھ عرسِ امامِ اہلِ سنّت امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ کے موقع پر ملک بھر کے مختلف مقامات پر فارغ التحصیل طلبۂ کرام کے لئے دستار فضیلت وتقسیمِ انعامات اجتماعات منعقد کئے جائیں گے جن میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین سنّتوں بھرے بیانات فرمائیں گےاوراراکینِ شوریٰ سمیت دورۃ الحدیث شریف کے اساتذۂ کرام ان فارغ التحصیل طلبۂ کرام کو دستارِ فضیلت سے نوازیں گے۔

دنیا بھر میں قراٰن و سنّت کی تعلیمات کو عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی
مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت14اکتوبر2019ء بروز پیر صحرائے مدینہ ٹول پلازہ کراچی میں مدنی حلقے کا
انعقاد کیا گیا جس میں جامعۃ المدینہ فیضانِ امام حسین رضی اللہ عنہ کےطلبۂ کرام
نے شرکت کی۔ نگرانِ کابینہ نے دعوتِ اسلامی کا تنظیمی ڈھانچہ (Structure)
سکھایا او رمدنی کاموں کے حوالے سے تربیت کی۔(رپورٹ،محمد خالد عطاری، نگرانِ کابینہ)

دعوت اسلامی
کے تحت کھرانہ
موڑ پسرورمیں ذمّہ داران کا مدنی مشورہ
ہوا جس میں اراکینِ کابینہ اور ڈویژن نگرانوں نے شر کت کی۔ نگرانِ کابینہ نے کارکردگی
کا جائزہ لیا اور 12 مدنی کاموں کو مضبوط
کرنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکا کی
تعدادمیں اضافہ کرنے کے حوالےسے اہداف طے
کئے۔(رپورٹ:محمد
امجد عطاری، نگرانِ کابینہ)

بلوچستان کے شہر حب چوکی میں13اکتوبر 2019ء کو نگرانِ زون مجلس مدرسۃ
المدینہ للبنات کے والد مرحوم کے چالیسویں پر ایصالِ ثواب
اجتماع ہوا جس میں ذمّہ داران سمیت کثیر
تعداد میں عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ مبلغ دعوت اسلامی نے” فکر آخرت وایصالِ ثواب کے“موضوع پر سنّتوں بھرا بیان
کیا اور مرحوم کےایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔(رپورٹ:محمد
جہانزیب عطاری، مجلس نشرو اشاعت)
یکم نومبر
2019ء سے اسلامی بہنوں کے لئے ”26 دن کا
مدنی قاعدہ کورس“ شروع ہورہاہے

اسلام کی نظر میں دینی تعلیم مرد وعورت دونوں کے
لئے یکساں طور پر مطلوب ہے، بنیادی عقائد، فرائض اورحلال وحرام کا جاننا ہرمرد وعورت پر فرض ہے۔ ایک بیٹی رحمت اس وقت بن سکتی ہے جب وہ فاطمی کردار و گفتار کا پیکر ہو ، ایک
عورت مرد کے لئے اچھی شریکِ حیات اس وقت بن سکتی ہے جب اس کا دل سیرتِ
خدیجہ رضی
اللہ تعالٰی عنہا سے سر شار ہو ، وہ ایک مشفق اور ہر درد کا دَرْمَاں،
مصائب کی گرم ہواؤں میں نسیمِ صبح کی صورت میں اچھی ماں اس وقت ثابت ہو سکتی ہے جب
اس کی گود بچے کے لئے پہلا اسلامی مکتب ثابت ہو، وہ بھائیوں کی محبتوں کا مرکز و
ملجا اسی وقت ہوسکتی ہے جب اس کے جذبات و احساسات ایسے ہوں جیسے حضرت سیدتنا عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالٰی عنہا کے
جذبات ، اپنے بھائی حضرت عبدالرحمن رضی اللہ تعالٰی عنہ کی وفات کے بعد
امت کے سامنے آئے ۔
خواتین میں دینی شعور بیدار کرنے کی غرض سے مجلس
مدرسۃ المدینہ بالغات کے تحت یکم نومبر
2019ء بروز جمعۃ المبارک سے اسلامی بہنوں کے لئے شہر سطح پر ”26
دن کا مدنی قاعدہ کورس (غیر رہائشی)“ شروع ہورہاہے جس میں شریک اسلامی بہنوں کو تجوید کے ساتھ مدنی قاعدہ پڑھایا جائے گا اور قرانِ کریم کو پڑھنے کی بنیادی
باتیں سکھائی جائیں گی۔
مجلس کی جانب سے جاری کردہ شرائط کے مطابق وہ اسلامی بہنیں
”جو کم از کم ایک بار بغیر تجوید کے ناظرہ
قرانِ مجید پڑھ چکی ہوں“ یا ”مدنی قاعدہ
پڑھ چکی ہوں مگر تجوید کے ساتھ نہیں پڑھا“ اور
”عمر کم از کم 14 سال ہو“ اس کورس میں داخلہ لے سکتی ہے۔کورس کا دورانیہ
روزانہ دو گھنٹے ہوگا۔
مزید معلومات کے
لئے رابطہ کیجئے
ib.madrasabaligat@dawateislami.net

دعوت اسلامی کے تحت رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے جامع مسجد عالمگیر کے خطیبِ
حاجی ریحان عطاری کے انتقال پر ان کے گھر
جاکر اہلِ خانہ سے تعزیت کی اور صبر کی
تلقین کرتے ہوئے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی ۔(رپورٹ: محمد یونس عطاری، ڈویژن نگران)

دعوت اسلامی کے تحت پسرور کابینہ میں چپڑاڑ ڈویژن کے ذمّہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ کابینہ نے شرکا کی تربیت اور کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے 12مدنی کاموں
کو مضبوط کرنے اور عرس اعلیٰ حضرت رحمۃ
اللہ علیہ کےموقع پر عاشقانِ
رسول کو تین دن کے قافلوں میں سفر کروانے
کے اہداف دیئے۔(رپورٹ:محمد امجد رضا عطاری، نگرانِ
کابینہ )

دعوت اسلامی
کےمدنی مرکز فیضانِ مدینہ کھرانہ موڑ سیالکوٹ کے اطراف میں علاقائی دورہ ہوا جس میں ذمّہ داران نے اہلِ
علاقہ کو نیکی کی دعوت دی اور انفرادی کوشش کرتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع اور مدنی
مذاکرے میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ:محمد
امجد رضا عطاری، نگرانِ کابینہ )

دعوتِ
اسلامی کےتحت سیالکوٹ پسرور کنگرہ میں مدنی مشورہ ہو اجس میں ڈویژن سطح کے ذمّہ داران نے شرکت کی ۔نگرانِ کابینہ
نےشرکا کی تربیت کی اور 12 مدنی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے اور بالخصوص ہفتہ وار اجتماع
اور مدنی مذاکرے میں شرکا کی تعداد بڑھانے
اور علاقائی دورہ کو مضبوط کرنے کا ذہن دیا۔

دعوتِ اسلامی
کے تحت گڈاپ زون میں ذمّہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں صحرائے مدینہ گڈاپ کابینہ کے ذمہ داران نے شرکت
کی۔ نگرانِ زون نے شرکا کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے 12مدنی کام ، تقرری جائزہ سے متعلق نکات دئیے۔(رپورٹ،محمد اکبر عطاری،نگرانِ زون گڈاپ کراچی)

دعوتِ اسلامی کی مرکز ی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد
امین عطاری اور رکن شوریٰ حاجی محمد اطہر عطاری نے گلشن معمار کابینہ کے گارڈن سٹی کراچی میں ایک مسجد کے پلاٹ کا وزٹ کیا اور وہاں کے ذمّہ داران
کو جلد تعمیرات کے حوالے سے نکات دئیے۔

دعوتِ اسلامی
کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ذمّہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں
گوادر زون کے ذمّہ داران نے شرکت کی۔رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے شرکا کی
تربیت کی اور کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کے حوالے سے
اہم نکات فراہم کئے۔