لیہ اور سرگودھا میں ناظمین کی تربیت کاسلسلہ ہوا
دعوتِ اسلامی کی مجلس
مدرسۃالمدینہ کے تحت پنجاب کے شہر لَیہ
اور سرگودھا کے مدرسۃ المدینہ میں تربیت کا سلسلہ ہوا جس میں ریجن ناظم، زون ناظمین
اور کابینہ ناظمین نے شرکت کی۔ نگرانِ
مجلس مدرسۃالمدینہ نے اولاد کے حقوق پر سنّتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کی تربیت
کی اور نمایاں کارکردگی والے اسلامی بھائی کو تحائف بھی دیئے۔
دعوتِ اسلامی کی مجلس اطراف گاؤں کے تحت راولپنڈی کے ایک گاؤں میں مدنی حلقہ کا انعقاد کیا گیا جس علاقے کے
اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔مبلغ دعوت ِاسلامی نے شرکاکو دعوت اسلامی کے تحت چلنے
والے شعبہ جات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور انہیں مدنی مذاکرہ میں شرکت اور نیکی
کی دعوت عام کرنے کے حوالے سے ترغیب دلائی۔
اسی طرح مجلس تعمیرات کے تحت راولپنڈی چک بیلی جھر کی گاؤں میں کے ذمّہ داران کی کوششوں سے پانچ کنال
کا پلاٹ دعوت ِاسلامی کووقف کیا گیا جس پر ڈیڑ ھ کنال میں مدرسۃالمدینہ اور ڈیڑ ھ
کنال میں جامعۃ المدینہ جبکہ دو کنال میں
جامع مسجد غزالہ تبسم کی تعمیرات جاری ہے جس کا اطراف گاؤں کے ذمّہ داران نےدورہ کیا۔
یادرہے چکوال روڈ، چک بیلی اور چکری روڈ پر اس سے قبل دعوتِ
اسلامی کا مدنی مرکز نہیں تھا ۔
دعوتِ اسلامی کی مجلس مزارات اولیا
کے تحت حضرت عبداللہ شاہ غازی رحمۃ اللہ علیہ کے عرس کے
آخری د ن اجتماعِ ذکرو نعت کا انعقاد کیا
گیا جس میں ذمّہ داران اور کثیر تعدادمیں
زائرین نے شرکت کی ۔ رکنِ شوریٰ حاجی
مولانا عبدالحبیب عطاری نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اولیا کرام کی شان کے حوالے سے اہم نکات بیان کئے۔اجتماع کے اختتام
پر رکنِ شوریٰ نے مزار شریف پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کا سلسلہ بھی ہوا۔
ماڈل ٹاؤن میں مدنی حلقہ
دعوتِ اسلامی ڈیرہ غازی خان کے بہت پرانے اہم ذمّہ دار اسلامی بھائی سید علی
اصغر عطاری جو عرصہ 25 سال سے دعوتِ اسلامی سے وابستہ ہوکر خوب نیکی کی دعوت کو
عام کرتے رہے۔سید علی اصغر عطاری کچھ سال پہلے بخار کیوجہ سے اپنی دونوں ٹانگوں سے
معذور ہوچکے تھے،مگر معذوری انکے مدنی کام کے جذبے پر اثر انداز نہ ہوسکی،سیدعلی
اصغر عطاری معذوری کے باوجود مدنی کام پہلے سے بھی زیادہ جوش و جذبے سے سر انجام دیتے
رہے،کچھ دنوں قبل ایک ایکسیڈنٹ میں کولہے
کی ہڈی میں فیکچر کی وجہ سے صاحب فراش ہوچکے تھے،مرحوم گزشتہ بدھ کی رات کرنٹ لگنے
کی وجہ سے جہان فانی سے کوچ کرگئے۔سید علی اصغر عطاری کی بروز جمعرات بعد نماز
عصرنماز جنازہ ادا کی گئی جس میں نگران زون کیساتھ نگران کابینہ و رکن ِزون مدنی چینل
عام کریں مجلس کے علاوہ تمام شعبہ جات کے ذمّہ داران سمیت شہر بھر سےکثیرتعداد میں
لوگوں نے شرکت کی، نماز جنازہ امامت ڈیرہ
غازی خان کےنگران ِزون نے کی ۔ مرحوم سید علی اصغر عطاری کو درود سلام کی صداؤں میں
مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیاگیا۔
ان دنوں شہنشاہِ
کراچیحضرت سیدنا عبد اللہ شاہ غازی رحمۃ اللہ علیہ کا عرس بڑی عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے،
آج مؤرخہ 24 اگست 2019ء ان کے عرس کا آخری دن ہے، اس موقع پر دعوتِ
اسلامی کی جانب سے کلفٹن کراچی میں واقع آپ کے مزار شریف پر بعد نمازِ مغرب
سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا جس میں رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبدالحبیب
عطاری سنّتوں بھرا بیان فرمائینگے۔
یاد رہے!کہ
حضرت سیِّد عبد اللہ شاہ غازی اشترحَسَنی رحمۃ اللہ علیہ کی ولادت 98 ھ مدینۃُ المُنَوّرہ
زاد ہَااللہ
شرفاً وَّ تعظیماً میں
ہوئی اور وصال 151ھ میں ہوا،آپ کا عُرس ہر سال 20،21،22 ذو الحجہ کوہوتاہے۔
مزارِمبارک ساحل سمندرپر کلفٹن کراچی میں ہے۔جہاں روزانہ کثیر تعداد میں عاشقانِ
رسول زیارت کے لئے آتے ہیں۔آپ عالم ،مُحَدِّث،مُجاہد اورولیِ کامل تھے۔آپ کا شمار
تابِعین یاتَبْع تابعین میں ہوتاہے۔(تحفۃ الزائرین،حصہ دوم، ص125تا132)
حجاج کرام کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری
حجاز مقدس سے حجاج
کرام کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ، اب تک 14000سے زائد حجاج کرام وطن واپس پہنچے چکے ہیں۔ترجمان وزارت مذہبی
امور کے مطابق 9 ہزار سرکاری ، نجی حج اسکیم کے 5 ہزار حجاج وطن واپس پہنچے ہیں۔ترجمان
کے مطابق 3 ہزار سے زائد حجاج مدینہ منورہ زاد ہَااللہ شرفاً وَّ تعظیماً پہنچ
گئے ہیں جو 8 دن قیام کے بعد وطن واپس
پہنچیں گے۔ ترجمان نے بتایاکہ سرکاری حج اسکیم کے 1 لاکھ 10 ہزار حجاج ابھی مکہ
مکرمہ میں موجود ہیں، ترجمان کے مطابق ملک کے 10 ایئر پورٹس کے ذریعے حج فلائٹ
آپریشن 15 ستمبر تک جاری رہے گا۔
شہنشاہِ کراچی کا سالانہ عرس مبارک
برصغیر کے
مشہور صوفی بزرگ سید عبداللہ شاہ غازیرحمۃ اللہ علیہ کے1289ویں سالانہ عرس کا آغاز 22 اگست2019ء سے کراچی میں ہوگیا جوکہ24 اگست2019ء تک جاری رہے گا ۔عرس مبارک میں
شرکت کےلئے پاکستان اور دنیا بھر سے عقیدت مند کراچی میں واقع سید عبداللہ شاہ غازیرحمۃ اللہ علیہ کے مزار پر پہنچنا شروع ہوگئے ہیں
،عرس میں شرکت کےلئے آنے والے زائرین کے رش کے باعث سیکورٹی یقینی بنانے کے لئے
مزار کے اندر اور اطراف سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیں جبکہ محکمہ اوقاف کے ساتھ
ساتھ پولیس اور رینجرز کی اضافی نفری بھی تعینات کی گئی ہے، ٹریفک پولیس کی جانب
سے ٹریفک پلان بھی ترتیب دیا گیا ہے۔ عرس کے دوران مزار شریف میں ایک طرف لنگر کا
اہتمام کیا جاتا ہے جبکہ مزار کے اندرونی حصے میں ثناء خوانی، فاتحہ خوانی اور قصیدہ
پڑھنے کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔
واضح رہے کہ سید عبداللہ شاہ غازیرحمۃ اللہ علیہ کے عرس کے موقع پر دعوتِ اسلامی کی مجلس مزارات
اولیا کے تحت بھی مدنی کاموں کا سلسلہ رہتا ہے جس میں ذمہ داران کی جانب سے عرس میں
آنے والے زائرین کو نماز کی ادائیگی کے
ساتھ مزار شریف پر حاضری کے آداب بھی بتائے جاتے ہیں۔
رزق میں بےبرکتی کے اسباب
آجکل رزق کی
بے قدری اور بے حرمتی سے کون سا گھر خالی ہے۔بنگلے میں رہنے والے ارب پتی سے لیکر
جھونپڑی میں رہنے والا مزدور تک اس بے احتیاطی کا شکار نظر آتا ہے۔شادی میں قسم
قسم کے کھانوں کے ضائع ہونے سے لیکر گھروں میں برتن دھوتے وقت جس طرح سالن کا
شوربا، چاول اور ان کے اجزا بہاکر مَعَاذَ اللہ عَزَّوَجَلَّ نالی کی نذر کردیئے جاتے ہیں ان سے ہم سب واقف
ہیں، کاش رزق میں تنگی کے اس عظیم سبب پر ہماری نظر ہوتی۔آج بے شمار افراد اپنے
مسائل کے حل کےلئے مشکل ترین دنیوی ذرائع استعمال کرنے کو تو تیار ہیں مگر اللہ عَزَّوَجَلَّ اور اسکے پیارے رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے عطاکردہ روزی میں برکت کے آسان ذرائع کی طرف اسکی توجہ
نہیں۔ آج کل بے روزگاری و تنگدستی کے گمبھیر مسائل نے لوگوں کو بے حال کردیا ہے،
شاہد ہی کوئی گھر ایسا ہو جو تنگدستی کا شکار نہ ہو۔رزق میں برکت کے طالب کےلئے
ضروری ہے کہ وہ پہلے رزق میں بے برکتی کے اسباب سے آگاہی حاصل کرکے ان سے چھٹکارا
حاصل کرے، تاکہ رزق میں برکت کے ذرائع حاصل ہونے پر کوئی رکاوٹ پیش نہ آئے۔
پنیالہ پہاڑ پور لکی مروت بنوں میں مدنی مشورہ
دعوتِ
اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغان کے تحت
پنیالہ پہاڑ پور لکی مروت بنوں میں مدنی مشورہ ہوا جس میں علاقے کے نگران
اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ نگرانِ مجلس نے شرکاکو مساجد ،مارکیٹ اور تعلیمی ادا
روں میں مدرسۃ المدینہ بالغان پڑھانے اور طلبہ کی تربیت کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے ۔نیزنگرانِ مجلس نے مدرسین اور
ذمّہ داران کو شعبہ مدرسۃا لمدینہ بالغان کے تحت عالمی مدنی مر کز فیضانِ مدینہ
کراچی میں 8،9،10 ستمبر2019ء کو منعقد ہو
نے وا لے سنّتوں بھرے اجتماع میں بھر پور شرکت کرنے کی دعوت دی۔