عاشقان رسول کی مدنی تحریک دعوت اسلامی کے تحت 7 نومبر 2019ء کو جشن عید میلاد النبی کے سلسلے
میں ڈام بندرگاہ کے سمندر میں عظیم الشان جلوس میلاد نکالا گیا۔ جلوس ڈام کے ساحل
سے سرکار کی آمد مرحبا کی دھومیں مچاتا ہوا لانچوں (کشتیوں)پر
سمندر میں روانہ ہوا تو سمندر کی فضا
نعروں اور درودوسلام کی صداوں سے گونج اٹھی۔
جلوس میلاد
میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی ابو ماجدمحمد شاہد عطاری مدنی بھی
خصوصی طور پر شریک تھے، رکن شوری حاجی
شاہد مدنی عطاری نے جلوس میلاد کے شرکا میں سنتوں بھرا بیان بھی کیا۔ آپ کا کہنا تھا کہ یہ امیر اہل سنت کا فیضان ہے کہ سمندر میں بھی سرکار کے جشن ولادت پر جلوس میلاد
ہورہے ہیں۔ جلوس میلاد مقامی عاشقانِ رسول اور ذمہ داران دعوتِ اسلامی کی بڑی
تعداد نے شرکت کی۔
یاد رہے! دعوتِ اسلامی کی مجلس ماہی گیر کے تحت
مختلف بندرگاہوں پر کشتیوں اور لانچوں میں جلوسِ میلاد کا سلسلہ رہا جن میں اراکینِ
شوریٰ سمیت بڑی تعداد میں ماہی گیر و دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔