دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغان کے تحت ڈیرہ اسماعیل خان زون کی  مساجد میں مدنی مشورہ ہواجس میں مدرستہ المدینہ بالغان پڑھانے والے مدرسین سمیت دیگر ذ مّہ دا ران نے شرکت کی ۔ نگران ِمجلس نے کا ر کردگی کا جا ئزہ لیتے ہوئے ہفتہ واراجتماع کے بعد مدرستہ المدینہ بالغان پابندی کے ساتھ پڑھانے کی ترغیب دلائی۔

اسی طرح مجلس مدرسۃ المدینہ بالغان کے تحت ذ مّہ داران نے پہاڑ پور اور پنیالہ شریف کے تھانوں میں نیکی کی دعوت پیش کی اور تھانے میں مدرستہ المدینہ بالغان کا آغاز کروایا۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس تعزیت و عیادت  کے تحت گلشن معمار کراچی میں گڈاپ زون کے نگران اور دیگر ذمّہ داران نے جامع مسجد ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کی چھت گرنے کے حادثے میں شہید ہونے والے اسلامی بھائیوں کے گھرجاکران کے عزیز واقارب سے ملاقات کی اور تعزیت کرتے ہوئے مرحومین کے ایصالِ ثواب کےلئے دعائے مغفرت کی جبکہ نگران ِزون اور دیگر ذمّہ داران نے حادثے میں زخمی ہونے والے اسلامی بھائیوں سے بھی ملاقاتیں کی اور ان کی جلد صحت یابی کےلئے دعا کی۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی چینل عام کریں کے تحت  اسلام آباد میں نگرانِ مجلس اور ریجن ذمّہ دار نے مقامی ٹی وی چینل کے دفتر کا دورہ کیا اور ولی گل طارق(ڈائریکٹر ایڈمن)سے ملاقات کرتے ہوئے مدنی چینل پر چلنے والے سلسلوں اور مختلف مدنی کاموں کاتعارف پیش کیا۔ نگران ِمجلس نے شخصیت کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت پیش کی۔

اسی طرح مجلس مدنی چینل کریں کےتحت نگران ِمجلس اور ریجن ذمّہ دار نے راولپنڈی اسلام آباد کے قافلہ ذمّہ دار اطہر عطاری کے گھر جاکر ان کے والدکے انتقال پر تعزیت کی اور،مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کرتے ہوئے ایصالِ ثواب کیا۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس تاجران برائے گوشت کے تحت  مری میں 7دن کے فیضانِ نماز کورس کے اختتام پر مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں کورس مکمل والے عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔نگرانِ مجلس نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو رزق حلال کمانے اور حرام سے بچنے سے متعلق ذہن دیتے ہوئےواپس جاکر اپنےاپنے علاقوں میں مدنی کام کرنے کی ترغیب دلائی ۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس جامعۃالمدینہ کے تحت فیصل آباد کے علاقے سمندری میں مجلس جامعۃ المدینہ اور مدنی عطیات  باکس کے ریجن ذمّہ دارن نے دیگر اسلامی بھائیوں کے ہمراہ ایک مارکیٹ کا دورہ کیا اور مختلف دکانداروں اور تاجروں سے ملاقات کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کیا اور مدنی عطیات کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی نیز ریجن ذمّہ داران نے دکانوں پرمدنی عطیات باکسز بھی رکھوائے۔

فی زمانہ جہاں ہمارا معاشرہ بے شمار برائیوں میں مبتلا ہے ، وہیں ایک اَ ہم ترین برائی ہمارے معاشرے میں بڑی تیزی کے ساتھ پروان چڑھ رہی ہے ، وہ یہ ہےکہ اب کسی حاجت مند کو بغیر سود (Interest)کے قرض (Loan)ملنا مشکل ہو گیا ہے اس حوالے سے فرمانِ مصطفے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ہے جس قوم میں سود پھیلتا ہے اس قوم میں پاگل پن پھیلتا ہے ۔ سود قطعی حرام اور جہنم میں لے جانے والا کام ہے۔ اس کی حرمت کا منکِر کافر اور جو حرام سمجھ کر اس بیماری میں مبتلا ہو وہ فاسق اور مردود الشہادۃ ہے۔ (یعنی اس کی گواہی قبول نہیں کی جاتی) اللہ عَزَّوَجَلَّ نے قراٰنِ پاک میں اس کی بھرپور مذمت فرمائی ہے۔ حدیث پاک میں سود کھانے والے ، کھلانے والے ، اس کی تحریر لکھنے والے اور اس کے گواہوں پر لعنت کی گئی ہے۔ مال حرام آفت ہے اور آہ!اب وہ دور آچکا ہے کہ معاشرے سے حلال وحرام کی تمیز ختم ہو گئی ہے ۔ انسان مال کی محبت میں اندھا ہوچکا ہے ، اسے بس مال چاہئےچاہے جیسے آئے۔ یاد رکھیں مالٕ حرام میں کوئی بھلائی نہیں بلکہ اس میں بربادی ہی بربادی ہے ، مالٕ حرام سے کیا گیا صدقہ نہ ہی قبول ہوتا ہے اور نہ اس میں برکت ہوتی ہے اور چھوڑ کر مرے تو عذابِِٕ جہنم کا سبب بنتا ہے۔سود خور کو اللہ عَزَّوَجَلَّ اور رسولِ اَکرم ، شہنشاہ ِبنی آدم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی طرف سے جنگ کا اعلان ہے۔

زکوة اللہ عَزَّوَجَلَّ کی طرف سے عائد فریضہ ہے ۔اسلام کے پانچ بنیادی ارکان میں سے ایک رکن ہے جس کا تارک واجب القتل ہیں صحابہ اکرام رضی اللہ عنہ کا اس بات پر اجتماع ہے کہ ایسے شخص سے لڑائی کی جائے گی اور اگر وہ زکوٰة نہ دے تو اس کو قتل کردیا جائے گا اسی لئے عہدِ صدیقی اکبر میں منکرین زکوٰة کے خلاف باقاعدہ قتال ہوا جبکہ ٹیکس معروضی حالات میں وقتی طورپر لاگو کیا جاسکتا ہے پھر اس سے حاصل ہونے والی رقم کو امانت داری کے ساتھ امت اسلامیہ کی حفاظت یا بہبود کے لیے خرچ کیا جائے لیکن اگر اس کے بغیر گزارہ چلتا ہو تو پھر ٹیکس لگانا ظلم قرار پاتا ہے۔عہدِنبوت صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم میں ایک عورت نے بدکاری کرلی اس نے خود کو سزا کے لیے پیش کردیا آپ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے اس کو پتھر مار کر رجم کرنے کا حکم دیا اس کاخون حضرت خالد رضی اللہ عنہ پر بھی گرگیا انہوں نے اس عورت کے بارے میں برے الفاظ استعمال کئے تو رسول اللہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا خالد رضی اللہ عنہ حوصلہ کرو اس عورت نے ایسی توبہ کی ہے کہ اگر ٹیکس لینے والا بھی ایسی توبہ کرے تو اس کو بھی بخش دیا جائے ۔ (صحیح مسلم سنن ابی داؤد)

زکوٰة اور عشر میں بھی فرق ہوتا ہے زکواة 2.5 فیصد قابل نصاب مال پر ہے جبکہ عشر5 سے 10 فیصد ہے اگر بارانی زمین ہو تو 10 فیصد اور بصورت دیگر 5 فیصد ادا کرنا ہوتا ہے اگر یہ ٹیکس ہوتا تو اس کا نصاب حکمرانوں پر چھوڑدیا جاتاجتنے فیصد سے تمہارا گزارا ہوتا ہے لاگو کرلیا کرو۔پھر زکوة عشر کے مصارف آٹھ ہیں جن کا ذکر سورة توبہ میں آیا ہے اس کے علاوہ کسی مصرف میں اس کو استعمال کرنا جائز نہیں جبکہ ٹیکس کے وسیع مصارف ہیں جہاں حکومت اس کو خرچ کرنا چاہے کرسکتی ہے،جبکہ مصارف کا معاملہ بہت حساس اور اس سے بالکل مختلف ہے ۔زکوٰة سال میں ایک دفعہ ادا کرنا فرض ہے جبکہ بعض ٹیکس روزانہ بعض ماہانہ بعض سالانہ اور بعض حسب موقع لاگو ہوتے ہیں۔زکوٰة کے بارے میں فرمان نبوی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ہے کہ صاحب حیثیت لوگوں سے لے کر انہیں فقرامیں تقسیم کردی جائے اگر کسی علاقے میں فقیر کم ہیں تو جو زکوٰة بچ جائے وہ بیت المال میں جمع ہوجاتی ہے جبکہ ٹیکس غریبوں اور امیروں سے لے کر مختلف قسم کے شعبہ جات اور مدات میں خرچ کئے جاتے ہیں۔

اللہ تعالیٰ کا فرما ن ہے،اے نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ان کے مال سے زکوٰة قبول فرمائیں اور اس زکوٰة کے ساتھ ان کو پاک کردیں جبکہ ٹیکس کا نظام سوائے ناگزیر قومی ضرورت کے ٹیکسوں کے عموماً ظلم اور چوری کے مشابہ ہیں تو پھر اس مال کے ساتھ مزید عوام پر ظلم ڈھائے جاتے ہیں اس صورت میں ٹیکس کا نظام زکوة جسے اہم اسلامی نبوی فریضہ کے قائم مقام ہرگز نہیں ہوسکتا اللہ تعالیٰ سب کی حفاظت فرمائے۔



دعوتِ اسلامی کی مجلس  شعبہ تعلیم کے تحت ریجن نگران نے فیصل آباد سول لائن کے جامع مسجد صدائے مدینہ کے مدرسۃالمدینہ کا دورہ کیا اور مدنی حلقے لگائے جس میں اساتذۂ کرام نے شرکت کی ۔ریجن نگران نے مدرسۃالمدینہ کے انتظامی اور تنظیمی معاملات کا جائزہ لیتے ہوئے شرکا کی تربیت کی۔

واضح رہے کہ یہ مدرسۃ المدینہ 1996ءسے دعوتِ اسلامی کے تحت اپنی خدمات سر انجام دے رہا ہے۔

دعوتِ اسلامی  کی مجلس مدنی چینل عام کریں کے تحت فیصل آباد میں مبلغ دعوت اسلامی نے مقامی ہسپتال میں جاکر نگرانِ مجلس مدنی چینل عا م کریں کی عیادت کی اور جلد صحتیابی کے لئے دعا بھی کی علاوہ ازیں مبلغ دعوتِ اسلامی نے نگرانِ مجلس کے ساتھ وارڈ میں موجود دیگر مریضوں کی بھی خیریت دریافت کی اور ان کےلئے بھی دعا فرمائی۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس تاجرا ن برائے گوشت کے تحت فیصل آباد مدنی پورہ میں ایک قصاب اسلامی بھائی کے گھرمیں مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا   جس میں اہل خانہ اور اہلِ علاقہ نے شرکت کی ۔مبلغ دعوتِ اسلامی نے شرکاکو دعوت ِاسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کیا اور ان کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس شعبہ تاجران برائے گوشت کے تحت لاہور میں گوشت کے کاروبار سے وابستہ افرادکے لئے مری میں سات دن کا فیضانِ نماز کورس جاری ہے  جس میں شرکا نے نماز کا عملی طریقہ اور نماز کے احکام سیکھنے کے ساتھ ساتھ 12 مدنی کا م علاقائی دورہ برائے نیکی دعوت ،چوک درس اور صدائے مدینہ لگانے میں بھی شرکت کی ۔ 


دعوتِ اسلامی کی مجلس چرمِ قربانی کے  تحت عید قرباں کے ایام میں لاہور ریجن کے مختلف علاقوں سے قربانی کے جانوروں کی کھالیں جمع کی گئی جنہیں شیخوپورہ ٹول پلازہ کے قریب واقع کھال گودام میں رکھا گیا ۔ مالیات کے نگران نے کہا کہ کھالوں سے بھری گاڑی جب گودام میں آتی ہے تو پہلے اس کا انٹری گیٹ پاس بنتا ہے اسلامی بھائی اسکی انٹری کرتے ہیں پھر کمپیوٹر پر انٹری کی جاتی ہے پھر ان کھالوں کو محفوظ کرنے کےلئے نمک لگایا جاتا ہےجبکہ اس سے جو زرمبادلہ حاصل ہوتا ہے اسے دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں استعمال کیا جاتا ہے۔