دعوتِ اسلامی کی مجلسِ رابطہ کے ذمہ دار  اسلامی بھائی کے بیٹے کے ایصالِ ثواب کے لئے3نومبر2019ء کو کورنگی کا بینہ کراچی میں ایصالِ ثواب اجتما ع کا انعقاد کیا گیا جس میں مرحوم کے عزیزو اقارب اور اہلِ علاقہ سمیت کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی ابوماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتما ع میں شرکت کرنے اور قافلوں میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔آخر میں صلوٰۃ و سلام کا سلسلہ بھی ہوا نیز مرحوم کے لئے دعائے مغفرت بھی کی گئی۔