(اسٹاف رپورٹ: کراچی) 13 نومبر 2019ء کوکراچی
کے بزنس مین چامڑیا برادران کی جانب سے P.A.F میوزیم میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقا دکیاگیا جس
میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی، رکن
شوریٰ مولانا عبدالحبیب عطاری اور سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ نگران شوریٰ
اور رکن شوریٰ نے اجتماع پاک میں سنتوں بھرے بیانات کئے۔
اجتماع سے بیان کرتے ہوئے نگرانِ شوریٰ کا کہنا تھا کہ آج ہم مہنگائی کا رونا رو رہے ہیں، فائنینشل ایشوز
کا رونا رو رہے ہیں، ڈی ویلیئیشن کا رونا رو رہے ہیں، اکنامکلی پروبلمز کا رونا رو
رہے ہیں، یہ و ہ کام ہیں جو ہمارے کنڑول میں نہیں، کم از کم جس کے آنسو پونچھنے کی طاقت ہم میں ہے اس کے آنسو تو پونچھیں۔
مولانا عمران عطاری نے شرکائے اجتماع کو بتایا کہ دعوتِ اسلامی ایک
کڈز چینل کا آغاز کرچکی ہے تاکہ ہم اپنے بچوں، اپنی نسلوں کے ایمان کی حفاظت کرسکیں۔ آپ نے مزید کہا کہ
کاش! ہم اس شعر کے مصداق بن جائیں ”میری زندگی کا مقصد تیرے دیں کی سرفرازی، میں اسی لئے مسلماں میں اسی لئے نمازی“۔
اجتماع پاک کے اختتام پر صلوۃ وسلام پڑھا گیا جس
کے بعد شرکائے اجتماع نے نگران و رکن شوریٰ سے ملاقات کی سعادت بھی پائی۔