(اسٹاف رپورٹ: کراچی) مجلس شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام کراچی میں قائم وفاقی اردو آرٹس،سائنس اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی گلشن اقبال کیمپس کے آڈیٹو ریم  میں عظیم الشان اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیا۔اجتماع میلاد میں یونیورسٹی کے پروفیسرز، اساتذہ اور لیکچرارزسمیت طالبعلموں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اطہر عطاری نے اجتماع سے بیان کرتے ہوئے حسن مصطفیٰ اور محبت مصطفیٰ ﷺ کے مبارک پہلووں پر روشنی ڈالی اور اللہ رب العالمین کے پیارے محبوب ﷺ کی آ نکھوں کی ٹھنڈک نماز کی ادا ئیگی کی ترغیب دلا ئی ۔

اجتماع کے اختتام پر وفاقی اردو آرٹس ،سائنس اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی گلشن اقبال کیمپس میں منعقدہ اس اجتماع میلاد کے منتظمین اعلیٰ اور یونیورسٹی کے شعبہ کیمیاء کے آ فس اسسٹنٹ محمد زاہد کا کہنا تھا کہ امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی جانب سے عطا کردہ مد نی مقصد کے تحت یو نیو رسٹی میں اجتماع میلاد کے سلسلےکا آ غاز کیا ہے تا کہ طا لبعلم اور جامعہ کے ملا زمین کو بھی دین کی آ گا ہی فراہم ہو ۔