دعوتِ اسلامی کی  مجلس مدنی چینل عام کریں کے تحت مری کمپنی باغ قادریہ مسجد میں 5 دن کےفیضانِ نماز کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر سے شعبۂ مدنی چینل عام کریں سے تعلق رکھنے والے ذمّہ داران ودیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ فیضانِ نماز کورس میں مبلغین دعوتِ اسلامی نے وضو کے مسائل ،نماز کے مسائل،نماز کا عملی طریقہ اور مدنی قاعدہ درست مخارج کے ساتھ پڑھنا سکھایا نیز شرکا کو دعوتِ اسلامی کے 12 مدنی کاموں کو مستقل اور بہتر انداز میں کرنے کے متعلق نکات دئیے۔

دعوتِ اسلامی کے تحت کراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی میں دعوت اسلامی کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا تین دن کا تربیتی اجتماع جاری و ساری ہے۔ تربیتی اجتماع کا آغاز آج 15 ستمبر 2019ء سے ہوا  جس کے پہلے روز دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے بذریعہ اسکائپ پردے میں رہ کر اسلامی بہنوں کے درمیان سنتوں بھرا بیان فرمایا اور انہی اسلامی بہنوں کی دارالسنّہ للبنات پاکستان کے نظام کو مضبوط بنانے اور اپنے شعبے میں مدنی کاموں کو مضبوط کرنے کے متعلق قیمتی نکات پیش فرمائیے۔ (رپورٹ: جہانزیب عطاری، کراچی)


دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ برائے اسپورٹس کے ذمّہ داران نے پنجاب کے شہر فیصل آباد کے علاقے مدینہ ٹاؤن میں پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان منظور الحسن اور انٹرنیشنل پلیئر محمد یامین بھٹی سے ملاقات کی۔مبلغ دعوتِ اسلامی نے دونوں شخصیات کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کا تعارف پیش کیا اور انہیں ہفتہ وار اجتماع میں شرکت اور قافلوں میں سفر کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے  ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماعات حصولِ علم دین کاایک بہتر ین ذریعہ ہیں جن میں شرکت سےہم دنیاوی اور اُخروی معاملات باآسانی سیکھ سکتے ہیں۔اسی سلسلے میں دعوتِ اسلامی کے تحت12 ستمبر2019ء بروز جمعرات کو کراچی سمیت ملک کے کئی شہروں میں ہفتہ وار اجتماعات منعقد کئے گئےجن میں ہزاروں عاشقا ن رسول شریک ہوئے اور ذکر اللہ کے ساتھ اللہ کے حضوردعائیں بھی کیں۔واضح رہےکہ ان ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماعات میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوری ٰ کے اراکین اور مبلغین بیان کرتے ہیں جبکہ ان اجتماعات کے اختتام پر مدرستہ المدینہ بالغان بھی لگائے جاتے ہیں۔


پاکستان کے سب سے بڑے صنعتی ایریا فیصل آباد میں واقع ایک ٹیکسٹائل مل میں دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ برائے تاجران کے تحت سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیاگیاجس میں تاجر شخصیت سمیت کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔ رکنِ شوریٰ حاجی محمد  اسدعطاری مدنی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دیتے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی ترغیب دلائی ۔ 


دنیا بھرمیں قراٰن وسنّت کی تعلیمات کوعام کرنے والی عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کےتحت کراچی کے علاقے صدر کی جامع مسجد  اقصیٰ میں5 ماہ کا مدرس کورس اختتام پذیر ہوا، کورس کے اختتام پر طلبۂ کرام میں تقسیم اسناد کے سلسلے میں سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیاگیاجس کا آغاز قراٰنِ پاک کی تلاوت اور نعت رسول مقبول سے ہوا بعد ازاں رکنِ شوریٰ حاجی محمد علی عطاری نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو اپنےاپنےعلاقوں میں 12مدنی کام کرنے اور 12 ماہ کے قافلوں میں سفر کی ترغیب دلائی جس پر حاضرین نے اپنی نیتوں کا اظہار کیا۔بعدِ اجتماع رکن شوریٰ نےکورس مکمل کرنےوالےطلبۂ کرام میں اسناد اور تحائف بھی تقسیم کئے۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس اسپیشل افراد کے تحت نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے قریب ایک تاجر اسلامی بھائی کے گھرپر مدنی حلقہ ہوا جس میں اسپیشل افراد کے اداروں کے افراد،اسکول، ٹیچر ز اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ رکنِ شوریٰ حاجی محمد فضیل رضا عطاری نے اللہ کی نعمتوں اور اس کا شکر گزار ہونے کے حوالے سے سنّتوں بھرا بیان کیا جبکہ ذمّہ دار اسلامی بھائی نے اشاروں کی زبان میں رکنِ شوریٰ کے بیان کی ترجمانی بھی کی ۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس تقسیمِ رسائل کے تحت لاہور میں واقع اعظم کلاتھ مارکیٹ کی ایک دکان پر مدنی حلقہ ہوا جس میں مارکیٹ کی مختلف دکانوں کے مالکان اور دکان میں کام کرنے والے مزدور اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ ریجن ذمّہ دار نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو تقسیمِ رسائل کی ترغیب دلائی نیز ریجن ذمّہ دار نے مختلف دکانوں پر نیکی کی دعوت بھی دی ۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ للبنین کے نگرانِ مجلس نے پنجاب کے شہروں داروغہ اور سحروڈ میں مدارس المدینہ کا دورہ کیا۔ نگرانِ مجلس نے مدرّسین اور ناظمین سے ملاقات کی اور تعلیمی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے تعلیمی معیار کو بہتر بنانے اور بالخصوص کمزور بچوں کو کس طرح پڑھایا جائے اس حوالے سے تربیت کی۔علاوہ ازیں نگرانِ مجلس نے کلاسز میں جاکر طلبۂ کرام سے قراٰن پاک بھی سنا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت K.P.Kکے ضلع نوشہرہ کے علاقے رسالپور المدینہ کالونی میں مسجد و مدرسہ کے سنگِ بنیاد کے سلسلے میں سنّتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں ذمّہ داران،اہلِ علاقہ اور دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ رکنِ شوری حاجی یعفور رضاعطاری نےمساجد اور مدارس کی اہمیت پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو اپنے مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لئے مساجد اور مدارس کی تعمیرات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔بعدِ اجتماع رکنِ شوریٰ نے مقامی اسلامی بھائیوں کے ہمراہ اینٹیں لگاکر مسجد اور مدرسے کا سنگِ بنیاد رکھا۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس تقسیمِ رسائل کے تحت پاکپتن شریف میں تربیت کا سلسلہ ہوا جس میں 12ماہ کے قافلے میں سفر کرنے والے عاشقانِ رسول اور دیگر اسلامی بھائیوں نےشرکت کی۔نگرانِ مجلس اور ریجن ذمّہ دار نے شرکا کی تربیت کی اور مکتبۃ المدینہ کی شائع کردہ کتب ورسائل تقسیم کرنے کاذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس تاجران کے تحت پاکپتن میں حضرت بابا فرید گنجِ شکر رحمۃ اللہ علیہ کے مزار شریف کے اطراف میں ایک دکان میں مدنی حلقہ ہوا جس میں مالک دکان سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔رکنِ شوریٰ حاجی محمد منصور عطاری نےصلہ رحمی کے حوالے سے سنّتوں بھرا بیان کیا اور حضرت بابا فرید گنجِ شکر رحمۃ اللہ علیہکی سیرتِ مبارکہ پر روشنی ڈالی۔