(اسٹاف رپورٹ: کراچی) 13 نومبر 2019ء کوکراچی کے بزنس مین  چامڑیا برادران کی جانب سے P.A.F میوزیم میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقا دکیاگیا جس میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی، رکن شوریٰ مولانا عبدالحبیب عطاری اور سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ نگران شوریٰ اور رکن شوریٰ نے اجتماع پاک میں سنتوں بھرے بیانات کئے۔

اجتماع سے بیان کرتے ہوئے نگرانِ شوریٰ کا کہنا تھا کہ آج ہم مہنگائی کا رونا رو رہے ہیں، فائنینشل ایشوز کا رونا رو رہے ہیں، ڈی ویلیئیشن کا رونا رو رہے ہیں، اکنامکلی پروبلمز کا رونا رو رہے ہیں، یہ و ہ کام ہیں جو ہمارے کنڑول میں نہیں، کم از کم جس کے آنسو پونچھنے کی طاقت ہم میں ہے اس کے آنسو تو پونچھیں۔

مولانا عمران عطاری نے شرکائے اجتماع کو بتایا کہ دعوتِ اسلامی ایک کڈز چینل کا آغاز کرچکی ہے تاکہ ہم اپنے بچوں، اپنی نسلوں کے ایمان کی حفاظت کرسکیں۔ آپ نے مزید کہا کہ کاش! ہم اس شعر کے مصداق بن جائیں ”میری زندگی کا مقصد تیرے دیں کی سرفرازی، میں اسی لئے مسلماں میں اسی لئے نمازی“۔

اجتماع پاک کے اختتام پر صلوۃ وسلام پڑھا گیا جس کے بعد شرکائے اجتماع نے نگران و رکن شوریٰ سے ملاقات کی سعادت بھی پائی۔


مجلس مدرسۃ المدینہ بالغان کے تحت پچھلے دنوں ایوان اقبال لاہور میں ختم قرآن اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں مرکزی مجلس شوریٰ کے اراکین مولانا عبدالحبیب عطاری اور حاجی یعفور رضا عطاری نے بیانات کئے۔ اجتماع سے بیان کرتے ہوئے رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری کا کہنا تھا کہ لاہور ریجن میں گیارہ ہزار سے زائد مدارس المدینہ بالغان لگائے جارہے ہیں جن میں 40 ہزار سے زائد اسلامی بھائی قرآنِ پاک کی مفت تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ رکنِ شوریٰ نے بتایا کہ حالیہ دنوں میں 150 سے زائد اسلامی بھائیوں نے ناظرہ قرآن مکمل کرلیا ہے اور آج کی یہ تقریب انہیں کے اعزار میں رکھی گئی ہے۔

تقریب سے رکنِ شوری مولانا عبدالحبیب عطاری نے بھی بیان کیا اور ہال میں موجود اسلامی بھائیوں کو 24 نومبر بروز اتوار ہونے والے ٹیلی تھون میں بھرپور حصہ ملانے اور امیراہلِ سنّت کی مایہ ناز تصنیف فیضانِ نماز کا مطالعہ کرنے کی ترغیب دلائی۔ اجتماع میں رکنِ شوریٰ حاجی منصور رضا عطاری بھی شریک تھے۔


عاشقان رسول کی مدنی تحریک دعوت اسلامی کے تحت  7 نومبر 2019ء کو جشن عید میلاد النبی کے سلسلے میں ڈام بندرگاہ کے سمندر میں عظیم الشان جلوس میلاد نکالا گیا۔ جلوس ڈام کے ساحل سے سرکار کی آمد مرحبا کی دھومیں مچاتا ہوا لانچوں (کشتیوں)پر سمندر میں روانہ ہوا تو سمندر کی فضا نعروں اور درودوسلام کی صداوں سے گونج اٹھی۔

جلوس میلاد میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی ابو ماجدمحمد شاہد عطاری مدنی بھی خصوصی طور پر شریک تھے، رکن شوری حاجی شاہد مدنی عطاری نے جلوس میلاد کے شرکا میں سنتوں بھرا بیان بھی کیا۔ آپ کا کہنا تھا کہ یہ امیر اہل سنت کا فیضان ہے کہ سمندر میں بھی سرکار کے جشن ولادت پر جلوس میلاد ہورہے ہیں۔ جلوس میلاد مقامی عاشقانِ رسول اور ذمہ داران دعوتِ اسلامی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

یاد رہے! دعوتِ اسلامی کی مجلس ماہی گیر کے تحت مختلف بندرگاہوں پر کشتیوں اور لانچوں میں جلوسِ میلاد کا سلسلہ رہا جن میں اراکینِ شوریٰ سمیت بڑی تعداد میں ماہی گیر و دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔


دعوت اسلامی کے تحت 8نومبر 2019ء کو پنجاب کے شہر شاہ پور صدر کی جامع مسجدقسمانی  میں اجتماع میلاد کا سلسلہ ہوا جس میں کثیر تعداد میں عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔مبلغ دعوت اسلامی نے میلاد مصطفیٰ ﷺ کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: محمد عامر عطاری، ڈویژن نگران مجلس مدنی انعامات)


دعوت اسلامی کے تحت 8نومبر 2019ء کو پنجاب کے شہر شاہ پور صدر میں اجتماع میلاد کا سلسلہ ہوا جس میں کثیر تعداد میں عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔مبلغ دعوت اسلامی نے میلاد مصطفیٰ ﷺ کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو بھر پور انداز میں جلوس میلاد میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: محمد عامر عطاری، ڈویژن نگران مجلس مدنی انعامات)


دعوت اسلامی کی مجلس ماہی گیر کے تحت 8نومبر 2019ء کوبلوچستان کے ساحلی علاقے گوادر کے سمندرمیں جلوس میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں مجلس ماہی گیر کراچی کے  ریجن ذمّہ دار اور گوادر کے ڈویژن نگران سمیت ماہی گیر اسلامی بھائی اور دیگر عاشقانِ رسول نے کثیر تعداد میں شرکت کی جبکہ ماہی گیر اسلامی بھائیوں نے کشتیوں کو مدنی پرچموں سے بھی سجایا۔(رپورٹ: جہانزیب عطاری، مجلس نشرواشاعت)


(اسٹاف رپورٹ:اسلام آباد)حکومت پاکستان کے زیراہتمام 12 ربیع الاول 1441ھ بروز  اتوار اسلام آباد میں انٹرنیشنل رحمۃ للعالمین کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں وزیراعظم پاکستان عمران خان نے خصوصی شرکت کی۔ وفاقی وزیر مذہبی امور ڈاکٹر نور الحق قادری سمیت ممبران اسمبلی، سینٹرز، کابینہ اراکین، حکومتی وزراء و شخصیات کے علاوہ ملک بھر سے علما و مشائخ، محققین، ڈاکٹرز، پروفیسرز اور عالمی اسکالرز نے بھی کانفرنس میں شرکت کی۔ کانفرنس میں مولانا عبدالحبیب عطاری نے دعوتِ اسلامی کی نمائندگی کی اور ”ریاست مدینہ کا پیغام مسلمانوں کے نام“ کے عنوان پر خصوصی خطاب کیا۔

مولانا عبدالحبیب عطاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان کا سرکاری سطح پر رحمۃ للعالمین کانفرنس کا انعقاد نہایت اچھا اقدام ہے، میں اس اقدام پر وفاقی وزیر نورالحق قادری صاحب اور بالخصوص وزیرِ اعظم پاکستان کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے نبی ﷺ وجہِ تخلیقِ کائنات ہیں، قرآن مجید فرقانِ حکیم میں پیارے آقا کو ہمارے لیے رول ماڈل قرار دیا گیا، وہ ہمیشہ سچ کی تلقین فرماتے رہے اور وعدوں کی پاسداری کرتے رہے۔

رکنِ شوریٰ کا مزید کہنا تھاکہ اگر ہم اپنے وطن عزیز میں ریاستِ مدینہ کی کوئی جھلک دیکھنا چاہتے ہیں تو مِن حیث القوم ہمیں اپنے اندر بھی تبدیلی لانا ہوگی۔ ریاستِ مدینہ میں سب ایک دوسرے کا خیال رکھتے تھے،ایک دوسرے کو تکلیف نہیں دیتے تھے، ایثار کرتے تھے اور ایک دوسرے کے خیرخواہ ہوتے تھے۔رکنِ شوریٰ نے اپنے خطاب میں حاضرین اور ناظرین کو پابندی سے نماز پڑھنے، ہمیشہ سچ بولنے اور دھوکہ دہی سے بچتے رہنے پر زور دیا۔


 سیال شریف کابینہ سرگودھا کے ڈویژن شاہ پور صدر میں واقع جامع مسجد نور میں پچھلے دنوں محفلِ ذکرو نعت کا اہتمام کیا گیا جس میں علاقائی نگران نے میلادِ مصطفے کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور ۔اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے،ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت KPK کے شہر بالاکوٹ میں ایک شخصیت سعید چشتی کے گھر پر اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں نگرانِ ہزارہ زون نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے،ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اوراجتماعِ میلاد میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کی مرکز ی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد  امین عطاری نے 7نومبر2019ء کو جامع مسجد گلزار حبیب سولجر بازار کراچی میں سنّتوں بھرا بیان کیا جس میں مجلس مدرسۃ المدینہ کے اساتذہ ، ناظمین اور ذمہ داران اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ بعد ازاں رکنِ شوریٰ نے مدنی مشورہ فرمایا جس میں شرکا کو اس مرتبہ کے ٹیلی تھون مہم میں دعوتِ اسلامی کے لئے زیادہ سے زیادہ مدنی عطیات جمع کرنے کی بھرپور ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے تحت 6نومبر 2019ءکو بالاکوٹ کے شہر گڑھی حبیب اللہ میں نگرانِ زون ہزارہ نے دیگر اسلامی بھائیوں کے ہمراہ علاقائی دورہ کیا جس میں علاقے کے اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت دی اور ہفتہ وار اجتماع اور مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ: محمد سلیم عطاری، نگرانِ زون ہزارہ)


دعوت اسلامی کے تحت5نومبر 2019ء کو  مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جلال پور بھٹیاں حافظ آباد کابینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں نعت خواں اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔نگرانِ مجلس ہومیو پیتھک ڈاکٹر نے شرکا کی تربیت کی اور اجتماع میلاد اور جلوس میلاد میں شرکت کرنے کی ترغیب دلاتے ہوئے نعت خواں اسلامی بھائیوں میں نیکی کی دعوت کوعام کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:ڈاکٹر آصف عطاری، نگران مجلس ہومیو پیتھک ڈاکٹر)