3 دسمبر 2019ء بروز منگل پنجاب کے شہر گجرات کی ایک جامع مسجد میں قافلہ اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی امین قافلہ عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا۔اجتماعِ پاک میں اہلِ علاقہ اور ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ رکنِ شوریٰ نے شرکا کو 13 دسمبر بروز جمعہ سے ایک ماہ کے لئے راہ خدا کا سفر اختیار کرنے والے قافلوں میں سفر کا ذہن دیا جس پر کئی اسلامی بھائیوں نے قافلوں میں سفر کی نیت کا اظہار کیا۔
یاد رہے! دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 13 دسمبر 2019ء بروز جمعہ کو پاکستان بھرکے مختلف اضلاع سے ایک ماہ کے قافلے راہِ خدا کا سفر اختیار کررہے ہیں۔ امیر اہلِ سنت مولانا محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے بھی اس قافلے میں سفر کی خوب ترغیب دلائی ہے اور سفر کرنے والوں کو اپنی خاص دعاؤں سے نوازا ہے۔
13 دسمبر سے ایک ماہ کے قافلے میں سفر کرنے والوں کے لئے
دعائے عطار