دعوت ِ اسلامی کی مجلس قافلہ کے تحت ڈیرہ اسماعیل خان میں قائم دعوتِ اسلامی کےمدنی مرکز فیضان مدینہ میں   قافلہ اجتماع میں ہوا جس میں رُکنِ شوری حاجی امین قافلہ نے سنتوں بھرا بیان کیا۔ رکن شوری نےشرکا کو مدنی قافلے میں سفر کی برکتیں بتائیں اور 13 دسمبر کو راہ ِ خدا میں سفر کرنے کے والے ایک ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کے لئےذہن بنایا،الحمد للہ کئی اسلامی بھائیوں نے کھڑے ہوکر ایک ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کی نیت کا اظہار کیا،اجتماع کے اختتام پر رُکن شوری حاجی امین عطاری نے عاشقان رسول سے ملاقات بھی کی۔