دعوتِ
اسلامی کے مدنی کاموں کے سلسلے میں نگران و اراکینِِ شوریٰ ملک وبیرونِ ملک سفر
کرتے رہتے ہیں۔ اسی سلسلے میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری ان دنوں پنجاب کے دورے پر ہیں۔ اپنے دورے کے دوران آپ نے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ملتان شریف میں نمازِ ظہر کے بعد
درس دیا اور اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی۔
رکنِ شوریٰ مولانا حاجی
عبدالحبیب عطاری کے والدِ مرحوم حاجی گنگ کے سوئم کے سلسلےمیں آج مؤرخہ 2اکتوبر 2019ء بروز بدھ بعد نمازِ عشاء جامع
مسجد میمن پہاڑی والی جیل چورنگی کراچی میں محفلِ پاک کا انعقاد کیا جائے گا ۔
بعدنمازِ عشاء قرآن خوانی اور 9:00بجے محفلِ نعت کا سلسلہ ہوگا۔9:30بجے شیخ الحدیث و التفسیر مفتی
محمد قاسم عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی خصوصی خطاب فرمائیں گے۔ تمام عاشقانِ رسول سے
گزارش کی جاتی ہے کہ اس محفلِ پاک میں شرکت فرماکر ڈھیروں ثواب حاصل کریں۔
یاد رہے! جامع مسجد میمن پہاڑی والی میں عشا ء کی نماز 8:00 بجے ادا کی جاتی ہے۔
پیر شریف کا روزہ رکھنا پیارے آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی سنّت مبارکہ ہے۔ اس سنّت کی ادائیگی کی نیت سے دعوتِ
اسلامی کے مدنی ماحول میں کثیر عاشقانِ
رسول اور جامعۃ المدینہ کے طلبۂ کرام پیر شریف کا
نفلی روزہ رکھنے کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔
اسی
سلسلے میں جامعۃ المدینہ وزیر آباد کے بعض طلبۂ کرام نے پیر شریف کا روزہ رکھنے کی
سعادت حاصل کی۔ روزہ دار طلبۂ کرام کے درمیان مغرب سے قبل مناجاتِ افطار کا سلسلہ
ہوا جس میں نگران زون گوجرانوالہ و نگرانِ مجلس شعبہ تعلیم
نے شرکت کی اور ان طلبۂ کرام کے ساتھ روزہ
افطار کیا۔
دعوتِ
اسلامی کے مختلف مدنی کاموں کے سلسلے میں نگران و اراکینِ شوریٰ ملک وبیرونِ ملک
سفر کرتے رہتے ہیں۔ اسی سلسلے میں نگرانِ شوریٰ مولانا محمدعمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی ان دنوں پنجاب کے دورے پر ہیں۔ اپنے دورے میں آپ نے اسلام آباد میں مشہور کالم نگار
اور کئی کتابوں کے مصنف”اوریا مقبول جان“ سے ان کی رہائش گاہ جاکر ملاقات کی ۔ نگرانِ شوریٰ کے ہمراہ نگرانِ پاکستان انتظامی کابینہ حاجی شاہد عطاری ، حاجی امین عطاری، حاجی یعفور رضا عطاری، حاجی
برکت علی عطاری بھی موجود تھے۔نگرانِ
شوریٰ نے اوریا مقبول جان کو دعوتِ اسلامی
کی دنیا بھر میں جاری دینی خدمات کا تعارف پیش کیا اور مختلف دینی امور پر تبادلہ ٔخیال
کیا۔
ہیڈ لائنز: حاجی یعقوب گنگ عطاری کی نمازِ جنازہ
ادا کردی گئی
جنازے میں علماو مفتیانِ کرام، کئی اراکینِ شوریٰ اور ہزاروں افراد کی شرکت
تدفین کے بعد قبرستان میں محفلِ نعت منعقد کی
گئی
تفصیل:
دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری کے والدِ محترم حاجی یعقوب گنگ کی نمازِ جنازہ 30 ستمبر 2019ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ادا
کردی گئی۔ جنازے میں علماو مفتیانِ کرام، کئی
اراکینِ شوریٰ اور عاشقانِ رسول کی ایک بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔
نمازِ جنازہ کی امامت رکن شوریٰ مولانا
عبدالحبیب عطاری نے فرمائی جس کے بعد دارالعلوم امجدیہ کے شیخ الحدیث مفتی اسماعیل ضیائی صاحب مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے دعا کروائی۔بعد ازاں امیرِ اہلِ سنّت مولانا
محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے بیرونِ ملک سے بذریعہ ٹیلی فون
مدنی پھول عطا فرمائے اور دعا بھی فرمائی۔
سابق وفاقی سیکرٹری اسلام آباد، چیئرمین سی ڈی
اے اور کمشنر اسلام آباد کامران لاشاری سے نگرانِ شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری کی
خوشگوار ملاقات
رکن شوریٰ حاجی شاہد عطاری، حاجی امین عطاری اور
الحاج یعفور رضا عطاری بھی آپ کے ہمراہ موجود تھے۔
دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی
مولانا عبدالحبیب عطاری کے والد محترم حاجی یعقوب گنگ کافی دن بیمار رہنےکے سبب آج
مورخہ30ستمبر 2019ء بروز پیر رضائے الہٰی سے انتقال کر گئے ۔اِنَّا لِلہِ وَاِنَّا
اِلَیْہِ رٰجِعُوْن
مرحوم کی نماز ِجنازہ عالمی مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ کراچی میں بعد نمازِ عشاء ادا کی جائے گی۔ عشاء کی نماز 8:00 ہے۔
27ستمبر2019ء بروز جمعہ کو گجو ضلع ٹھٹھہ میں
دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکنِ حاجی امین عطاری نے نمازِ جمعہ میں
سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کےتحت دنیا بھر میں ہونے والے
مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے
ہوئے دعوتِ اسلا می کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے کی ترغیب دلائی۔ علاوہ ازیں ایک تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا
گیا جس میں ذیلی تا کابینہ سطح کے تمام ذمّہ داران سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ اراکینِ
شورٰی حاجی محمد امین عطاری اور حاجی محمد امین قافلہ نے سنّتوں بھرے بیانات کئے اور شرکا کو اہم نکات دئیے۔(رپورٹ،محمد ریاض عطای،کراچی آفس)
دعوت ِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغان کے تحت سکھر
زون میں اجلاس ہوا جس میں مدرسۃالمدینہ بالغان کے ذمّہ داران نے شرکت کی ۔نگرانِ
مجلس مدرسۃ المدینہ نے شرکا کی تربیت کی اور امتحانات اور ماہانہ کارکردگی کا
جائزہ لیتے ہوئے آئندہ کے اہداف طے کئے۔(رپورٹ: غلام عابد عطاری، مجلس مدرسۃالمدینہ بالغان)
دعوت ِ اسلامی کے تحت رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری
نے دیگر ذمّہ داران کے ہمراہ بحریہ ٹاؤن کراچی کا دورہ کیا، دورانِ دورہ مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں
مختلف شخصیات نے شرکت کی۔رکنِ شوریٰ نے دعوت ِ اسلامی کاتعارف پیش کرتے ہوئے شرکا
کونیکی کی دعوت دی ۔
دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن میں اجلاس ہوا جس میں مجلس تعمیرات، خدام المساجد اور
اثاثہ جات کے ذمّہ داران نے شرکت کی۔ رکن ِشوری حاجی یعفور رضا عطاری نے شرکاکی
تربیت کی اور کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے آئندہ کے اہداف طے کئے۔
دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ للبنات کے تحت نگران مجلس نےنگرانِ زون کے ہمراہ میر
پور خاص میں مدارس المدینہ کا وزٹ کیا اور
انتظامی معاملات کا جائزہ لیتے ہوئے ذمّہ
داران کو نیو مدارس کھولنے کے اہداف دیئےنیز اس موقع پر حیدرآبادکے مجلس مدرسۃ
المدینہ للبنات کے ریجن ذمّہ داربھی موجود
تھے ۔(رپورٹ:انورالحق
عطاری،نگرانِ مجلس مدرسۃ المدینہ للبنات )