ناظم ماہنامہ فیضانِ مدینہ  محمدراشد علی عطاری مدنی ان دنوں پنجاب کے دورے پر ہیں جہاں مختلف جامعات المدینہ میں طلبہ اور اساتذہ کرام کے درمیان سنتوں بھرے بیانات فرمار ہے ہیں۔ آپ نے 10 دسمبر 2019ء کو جامعۃ المدینہ منڈی واربرٹن میں طلبہ اور اساتذہ کرام کے درمیان سنتوں بھرا بیان فرمایا اور انہیں ماہنامہ فیضان مدینہ کا تعارف پیش کرتے ہوئے اس کا مطالعہ کرنے اور تحریری مقابلے میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔