16اکتوبر2019ء کو  دعوتِ اسلامی کے تحت دُنبہ گوٹھ کراچی میں ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں علاقہ تا ڈویژن مشاورت ذمہ داران نے شرکت کی۔ نگران کابینہ نے شرکا سے 12مدنی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور یوم رضا اجتماع، ربیع الاول اجتماع اور علاقوں میں مدنی پرچم لگانے کے متعلق اہم امور پر بات چیت کی۔(رپورٹ،خالد عطاری،نگران گڈاپ کابینہ)


دعوتِ اسلامی کے وفد کی گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ملاقات

دعوتِ اسلامی ایک غیر سیاسی تنظیم ہے جو قرآن و سنّت کے پیغام کو دنیا بھر میں عام کر رہی ہے، وفد کی گفتگو

٭اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر دکھی انسانیت کی بہتر خدمت کی جا سکتی ہے ، گورنرسندھ 

تفصیلات:دعوتِ اسلامی کے وفد نے حاجی عمران عطاری کی قیادت میں گورنرسندھ عمران اسماعیل سے گورنرہاؤس میں ملاقات کی۔ وفد کے ہمراہ اراکینِ شوریٰ حاجی شاہد عطاری ، حاجی امین عطاری ،حاجی یعفور عطاری اور یوسف سلیم عطاری شامل تھے۔ وفد نے گفتگومیں گورنرسندھ کو بتایا کہ دعوت اسلامی ایک غیر سیاسی تنظیم ہے جو قرآن و سنت کے پیغام کو دنیا بھر میں عام کر رہی ہے ۔ حاجی عمران عطاری نے گورنرسندھ کو 12 ربیع الاول کے موقع پر فیضان مدینہ آمد کی دعوت دی جسے گورنرسندھ نے قبول کرلیا۔ ملاقات میں اس بات پر بھی اتفاق ہوا کہ گورنرہاؤس میں ربیع الاول کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد ہونا چاہئے۔اس موقع پر گورنرسندھ کا کہنا تھا کہ اسلام بھائی چارے ، اخوت ، پیار ، محبت اور ملنساری کا درس دیتا ہے گورنرسندھ نے مزید کہا کہ اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر دکھی انسانیت کی بہتر خدمت کی جا سکتی ہے۔


نگران شوری مولانا عمران عطاری کی وزیرِ اعظم سے ملاقات

مدارس اصلاحات میں حکومت دعوتِ اسلامی کے تجربے سے فائدہ اٹھائے گی، عمران خان

مزارات اولیاء سے منشیات فروشوں کا صفایا کیا جائے۔نگرانِ شوریٰ مولانا عمران عطاری

حکومت کا ریاستِ مدینہ کی طرز پر اسلامی فلاحی ریاست قائم کرنے کا ارادہ بہت خوش آئند ہے، وفد دعوتِ اسلامی

تفصیل: دعوتِ اسلامی کے وفد نے 18 اکتوبر 2019ء کو نگران شوری مولانا عمران عطاری کی سربراہی میں وزیرِ اعظم عمران خان سے ملاقات کی۔ وزیرِ اعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والی اس ملاقات میں دعوت اسلامی کے وفد نے وزیر اعظم کو ریاست مدینہ کی طرز پر اسلامی فلاحی ریاست قائم کرنے کے حوالےسے اپنی سفارشات پیش کیں۔ مولانا عمران عطاری کا کہنا تھا کہ منشیات کی لعنت کا خاتمہ اگرچہ پورے ملک سے ہوناضروری ہے لیکن تعلیمی اداروں سے اس کو فوراًنکالنا ضروری ہے، آپ کا مزید کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں ایک پیریڈ سیرتِ مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے لئے مخصوص کیا جائے۔ نگرانِ شوریٰ نے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا کہ الیکٹرانک میڈیا  بے شرمی اور بے حیائی کا بازار گرم کررہا ہے اس کی بھی فوری روک تھام کی جائے۔ اولیاء کے مزارت سے منشیات فروشوں کا صفایا کیا جائے تاکہ اولیاء کی درست تعلیمات عام ہوں۔ دعوت اسلامی کے وفد نے وزیر اعظم کو دعوت اسلامی کی طرف سے ایک ارب پودے لگانے کی شجر کاری مہم سے بھی آگاہ کیا۔دوران ملاقات وفد نے وزیر اعظم کو اسلامی کتابوں کا ہدیہ بھی پیش کیا۔ وفد میں مولانا عمران عطاری کے ہمراہ رکن شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری اور مبلغِ دعوتِ اسلامی محمد یوسف سلیم عطاری بھی شامل تھے ۔


ہیڈلائنز:

اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ 25 صَفَرُ الْمُظَفَّر1441ھ عرسِ امامِ اہلِ سنّت امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ کے موقع جامعات المدینہ للبنین سے فارغ التحصیل ہونے والے طلبہ کی دستارِ فضیلت کی جائے گی۔

تفصیلی خبر:

عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی نے جہاں دنیا بھر کے لوگوں کی اصلاح کا بیڑہ اٹھایا وہیں عاشقانِ رسول کو علم دین کی مَہک اور نور سے روشناس کرانے کے لئے آج سے کم وبیش 24سال قبل شہر کراچی کے علاقے گودھرا کالونی نیو کراچی میں ایک دینی ادارہ بنام ”جامعۃ المدینہ“ کا قیام کیا جو بعد میں گلستان جوہر منتقل ہوااور پھر کچھ ہی عرصے میں جامعات المدینہ کی نئی شاخوں کا مختلف شہروں میں قیام عمل میں آنے لگا اور 1441سن ہجری بمطابق 2019ءمیں ملک و بیرون ملک میں دعوتِ اسلامی کے775 جامعات المدینہ للبنین اور للبنات قائم ہیں جن میں ہزاروں اسلامی بھائی اور اسلامی بہنیں علمِ دین کے نور سے اپنے سینوں کو منوّر کرنے کی سعادت پارہے ہیں۔

ہر سال کی طرح رواں سال 2019ء میں بھی دعوتِ اسلامی کے جامعات المدینہ سے سینکڑوں طلبہ و طالبات نے درسِ نظامی ( عالم ، عالمہ کورس) اور فیضانِ شریعت (فرض علوم کورس) مکمل کیا جن میں جامعات المدینہ للبنین (For Male) سے درسِ نظامی مکمل کرنے والوں کی تعداد750 ہے۔

اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ 25 صَفَرُ الْمُظَفَّر1441ھ عرسِ امامِ اہلِ سنّت امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ کے موقع پر ملک بھر کے مختلف مقامات پر فارغ التحصیل طلبۂ کرام کے لئے دستار فضیلت وتقسیمِ انعامات اجتماعات منعقد کئے جائیں گے جن میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین سنّتوں بھرے بیانات فرمائیں گےاوراراکینِ شوریٰ سمیت دورۃ الحدیث شریف کے اساتذۂ کرام ان فارغ التحصیل طلبۂ کرام کو دستارِ فضیلت سے نوازیں گے۔


دنیا بھر میں قراٰن و سنّت کی تعلیمات کو عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت14اکتوبر2019ء بروز پیر  صحرائے مدینہ ٹول پلازہ کراچی میں مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں جامعۃ المدینہ فیضانِ امام حسین رضی اللہ عنہ کےطلبۂ کرام نے شرکت کی۔ نگرانِ کابینہ نے دعوتِ اسلامی کا تنظیمی ڈھانچہ (Structure) سکھایا او رمدنی کاموں کے حوالے سے تربیت کی۔(رپورٹ،محمد خالد عطاری، نگرانِ کابینہ)


دعوت اسلامی کے تحت کھرانہ موڑ پسرورمیں ذمّہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں اراکینِ کابینہ اور ڈویژن نگرانوں نے شر کت کی۔ نگرانِ کابینہ نے کارکردگی کا جائزہ لیا اور 12 مدنی کاموں کو مضبوط کرنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکا کی تعدادمیں اضافہ کرنے کے حوالےسے اہداف طے کئے۔(رپورٹ:محمد امجد عطاری، نگرانِ کابینہ)


بلوچستان کے شہر حب چوکی میں13اکتوبر 2019ء کو نگرانِ زون مجلس مدرسۃ المدینہ للبنات کے والد مرحوم کے چالیسویں پر ایصالِ ثواب اجتماع ہوا جس میں ذمّہ داران سمیت کثیر تعداد میں عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ مبلغ دعوت اسلامی نے” فکر آخرت وایصالِ ثواب کے“موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور مرحوم کےایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔(رپورٹ:محمد جہانزیب عطاری، مجلس نشرو اشاعت)


اسلام کی نظر میں دینی تعلیم مرد وعورت دونوں کے لئے یکساں طور پر مطلوب ہے، بنیادی عقائد، فرائض اورحلال  وحرام کا جاننا ہرمرد وعورت پر فرض ہے۔ ایک بیٹی رحمت اس وقت بن سکتی ہے جب وہ فاطمی کردار و گفتار کا پیکر ہو ، ایک عورت مرد کے لئے اچھی شریکِ حیات اس وقت بن سکتی ہے جب اس کا دل سیرتِ خدیجہ رضی اللہ تعالٰی عنہا سے سر شار ہو ، وہ ایک مشفق اور ہر درد کا دَرْمَاں، مصائب کی گرم ہواؤں میں نسیمِ صبح کی صورت میں اچھی ماں اس وقت ثابت ہو سکتی ہے جب اس کی گود بچے کے لئے پہلا اسلامی مکتب ثابت ہو، وہ بھائیوں کی محبتوں کا مرکز و ملجا اسی وقت ہوسکتی ہے جب اس کے جذبات و احساسات ایسے ہوں جیسے حضرت سیدتنا عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالٰی عنہا کے جذبات ، اپنے بھائی حضرت عبدالرحمن رضی اللہ تعالٰی عنہ کی وفات کے بعد امت کے سامنے آئے ۔

خواتین میں دینی شعور بیدار کرنے کی غرض سے مجلس مدرسۃ المدینہ بالغات کے تحت یکم نومبر 2019ء بروز جمعۃ المبارک سے اسلامی بہنوں کے لئے شہر سطح پر ”26 دن کا مدنی قاعدہ کورس (غیر رہائشی)شروع ہورہاہے جس میں شریک اسلامی بہنوں کو تجوید کے ساتھ مدنی قاعدہ پڑھایا جائے گا اور قرانِ کریم کو پڑھنے کی بنیادی باتیں سکھائی جائیں گی۔

مجلس کی جانب سے جاری کردہ شرائط کے مطابق وہ اسلامی بہنیں ”جو کم از کم ایک بار بغیر تجوید کے ناظرہ قرانِ مجید پڑھ چکی ہوں“ یا ”مدنی قاعدہ پڑھ چکی ہوں مگر تجوید کے ساتھ نہیں پڑھا“ اور ”عمر کم از کم 14 سال ہو“ اس کورس میں داخلہ لے سکتی ہے۔کورس کا دورانیہ روزانہ دو گھنٹے ہوگا۔

مزید معلومات کے لئے رابطہ کیجئے
ib.madrasabaligat@dawateislami.net

mdrsatulmadinaattarikabinat26@gmail.com


دعوت اسلامی کے تحت رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے جامع مسجد عالمگیر کے خطیبِ حاجی ریحان عطاری کے انتقال پر ان کے گھر جاکر اہلِ خانہ سے تعزیت کی اور صبر کی تلقین کرتے ہوئے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی ۔(رپورٹ: محمد یونس عطاری، ڈویژن نگران)


دعوت اسلامی کے تحت پسرور کابینہ میں چپڑاڑ ڈویژن کے ذمّہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ کابینہ نے شرکا کی تربیت اور کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے 12مدنی کاموں کو مضبوط کرنے اور عرس اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ کےموقع پر عاشقانِ رسول کو تین دن کے قافلوں میں سفر کروانے کے اہداف دیئے۔(رپورٹ:محمد امجد رضا عطاری، نگرانِ کابینہ )


دعوت اسلامی  کےمدنی مرکز فیضانِ مدینہ کھرانہ موڑ سیالکوٹ کے اطراف میں علاقائی دورہ ہوا جس میں ذمّہ داران نے اہلِ علاقہ کو نیکی کی دعوت دی اور انفرادی کوشش کرتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع اور مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ:محمد امجد رضا عطاری، نگرانِ کابینہ )


دعوتِ اسلامی کےتحت سیالکوٹ پسرور کنگرہ میں مدنی مشورہ ہو اجس میں ڈویژن سطح  کے ذمّہ داران نے شرکت کی ۔نگرانِ کابینہ نےشرکا کی تربیت کی اور 12 مدنی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے اور بالخصوص ہفتہ وار اجتماع اور مدنی مذاکرے میں شرکا کی تعداد بڑھانے اور علاقائی دورہ کو مضبوط کرنے کا ذہن دیا۔