دعوتِ
اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء اورمجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں کے تحت 15 دسمبر
2019 ء بروز پیر گڈاپ سٹی میں مختلف مدنی کاموں کا سلسلہ ہوا۔ ذمہ دار اسلامی
بھائی نے گڈاپ سٹی کی مرکزی جامع مسجد
محمدی کے امام و خطیب مولانا علی اکبر نعیمی اور جامع مسجدرمضان گوٹھ کےامام و
خطیب عبدالواحد نعیمی سے ملاقاتیں کیں۔ دورانِ ملاقات انہیں دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات
کا تعارف پیش کیا اور اسلامی بہنوں کے مدنی کاموں سے متعلق معاونت کا ذہن دیتے ہوئے اسلامی بہنوں کے لئے اجتماع منعقد کروانے
کی ترغیب دلائی جبکہ گڈاپ ٹاؤن ہائی اسکول
کے اساتذہ سے ملاقاتیں کیں جس میں انہیں دعوتِ اسلامی کی تعلیمی سرگرمیوں سے متعلق
آگاہی دی، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی دعوت اور اسکول کی چھٹیوں میں دعوتِ اسلامی
کے تحت ہونے والے مختلف کورسز میں شرکت
کرنے کا ذہن بھی دیا گیا ۔ذمہ دار اسلامی بھائی نےانہیں ماہنامہ فیضانِ مدینہ پیش
کیا۔(رپورٹ:محمد شاہد اقبال عطاری،
رکن زون گڈاپ زون کراچی ریجن)