دعوتِ اسلامی کے تحت 13دسمبر 2019 ء بروز جمعۃالمبارک کو شاہ پور صدر میں اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں اسلامی بھائیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ اس موقع پر ڈویژن مدنی انعامات ذمہ دار نے اولیاء کی شان سے متعلق سنتوں بھرا بیان فرماتے ہوئےسرکارِ غوثِ اعظم رحمۃ اللہ علیہ کی سیرت پر عمل کرنے کا ذہن دیا نیز اجتماعی مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب بھی دلائی۔(عامر عطاری، ڈویژن نگران و رکن کابینہ مدنی انعامات)