
دعوتِ
اسلامی کے تحت 12دسمبربروز جمعرات کو
شاہ پور صدرمیں مدنی حلقے کا اہتمام ہوا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈویژن نگران نے اسراف
کے موضوع سے متعلق نکات ذکر کرتے ہوئے افراط و تفریط سےبچ کراعتدال کی راہ اختیار کرنے کا ذہن دیا اور اعمال کی
اصلاح کے لئےمدنی انعامات پر عمل کرنے اور قافلے میں سفر کرنے کا ذہن دیا۔(عامر عطاری، ڈویژن نگران و رکن کابینہ مدنی
انعامات)
شاہ پور صدر میں اجتماع کا اہتمام ،اسلامی
بھائیوں کی بڑی تعداد میں شرکت

دعوتِ
اسلامی کے تحت 13دسمبر 2019 ء بروز
جمعۃالمبارک کو شاہ پور صدر میں اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں اسلامی بھائیوں
نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ اس موقع پر ڈویژن
مدنی انعامات ذمہ دار نے اولیاء کی شان سے متعلق سنتوں بھرا بیان فرماتے ہوئےسرکارِ
غوثِ اعظم رحمۃ اللہ علیہ کی سیرت پر عمل کرنے کا ذہن دیا نیز اجتماعی
مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب بھی دلائی۔(عامر عطاری، ڈویژن نگران و رکن کابینہ مدنی انعامات)

دعوتِ اسلامی جن شعبہ جات کے ذریعے دنیا بھر
میں قرآن و سنت کا پیغام عام کرنے کے لئےمصروفِ عمل ہے۔ ان میں ایک
شعبہ مدنی کام برائے چائینز بھی ہے۔ اس مجلس کے تحت ملک چین سے وابستہ افراد میں
نیکی کی دعوت عام کی جاتی ہے۔ مذکورہ مجلس اور مجلس کورسز کے تعاون سے ان دنوں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جھنگ میں 12 روزہ
معلم کورس جاری ہے جس کا مقصد اسلامی
بھائیوں کو چینی افراد میں مدنی کام کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا ہے اور اچھا
معلم بنانا ہے۔ تاحال اس کورس میں 11 اسلامی بھائیوں کو داخلہ دیا
گیا ہے جو کورس کی تکمیل کے بعد ان افراد
میں مدنی کام کریں گے۔

دعوتِ اسلامی کے تحت 11 دسمبر 2019 ء بروز بدھ کواسلام آباد ریجن کے
سیالکوٹ زون کی پسرور کابینہ میں ختم ِقرآن شریف اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں مدرسہ بالغان کے
طلبہ،ذمہ داران و دیگر اسلامی بھائیوں نے
شرکت کی۔ اس موقع پر نگران مجلس مدرسۃ المدینہ بالغان نے سنتوں بھرا بیان فرمایا
اورناظرہ قرآن مکمل کرنے والے 18 اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی فرماتےہوئے تحائف
سے نوازا جبکہ قافلے میں سفر کرنے کے لیے اسلامی بھائیوں کو دعوت بھی پیش کی جس پر
10 اسلامی بھائیوں نےسفر کرنے کی نیت کی۔( محمد اسد،رکن کابینہ مجلس مدرستہ المدینہ بالغان گجرات کابینہ)
فیضانِ
مدینہ آفندی ٹاؤن میں مدارس المدینہ للبنین کے ناظمین کا مدنی مشورہ

دعوتِ
اسلامی کے تحت پچھلے دنوں فیضانِ مدینہ آفندی ٹاؤن حیدرآباد میں معاون نگران ریجن
نے حیدرآباد زون کے مدارس المدینہ للبنین کے ناظمین کا مدنی مشورہ فرمایاجس میں
مدرسۃالمدینہ کی کارکردگی ،مدارس میں ترقیاتی کام،شخصیات کو مدارس کا وزٹ
کروانےاور مدنی کام بڑھانے کے حوالے سے نکات پیش کئےگئےجبکہ ذمہ دار نے اچھی کارکردگی پرناظمینِ کرام کوتحائف
بھی دیئے۔

دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں جامعۃالمدینہ غوث
اعظم حیدرآباد میں گیارہویں شریف کے سلسلے میں اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں جامعہ کے طلبہ و
اساتذہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر نگرانِ زون نے سنتوں
بھرا بیان فرماتے ہوئے طلبہ کی تربیت کی نیز اختتام پر طلبہ میں تحائف کی تقسیم
،ملاقات اور دعا کا سلسلہ ہوا۔ (محمد
شان عطاری،ڈویژن مشاورت حیدرآباد)

دعوتِ
اسلامی کی مجلس کے تحت11دسمبربروزبدھ
2019 ءکومدرسۃالمدینہ صحرائے مدینہ قاعدہ/ ناظرہ کورس ومدرسۃالمدینہ رہائشی کے طلبہ
کا مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا۔ اس موقع پر مدنی بستہ کراچی ریجن ذمہ دارنےطلبہ کونماز
باجماعت ادا کرنے،12مدنی کام کرنے،ایک ماہ کےقافلے میں سفر کرنے،گھریلوصدقہ بکس ودیگرمدنی
عطیات کےحوالےسے انفرادی کوشش کرنے کا ذہن دیا جبکہ مدرسۃالمدینہ زکریاگوٹھ ومدرسۃالمدینہ
عطارآباد انگارہ گوٹھ میں بھی حاضری ہوئی جس میں طلبہ کے درمیان مدنی حلقہ لگایا اورمدنی عملےکےساتھ ملاقات و مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا۔(رپورٹ: سید شفیق الرحمان عطاری،کراچی ریجن مدنی بستہ
ذمہ دار)
ڈویژن نگران محمد یاور عطاری کے والدِ محترم رضائے الہی
سے انتقال کر گئے

مبلغ ِدعوتِ اسلامی ڈویژن نگران محمد یاور عطاری
کے والدِ محترم رضائے الہی سے انتقال کرگئے۔نماز جنازہ میں کثیر تعداد میں عاشقان ِرسول نے شرکت کی۔ نگرانِ زون گوجرانولہ
نے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیااور صبر کی تلقین کرتے ہوئے مرحوم کے
ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی ۔اللہ پاک
مرحوم کی بے حساب مغفرت فرمائے ۔(
رپورٹ: محمد قاسم عطاری ، مجلس مدنی انعامات کامونکی کابینہ )
ناظم ماہنامہ فیضانِ مدینہ کا دورۂ پنجاب، جامعۃ المدینہ منڈی واربرٹن میں طلبہ و اساتذہ
سے ملاقات

ناظم ماہنامہ فیضانِ مدینہ محمدراشد علی عطاری مدنی ان دنوں پنجاب کے دورے پر ہیں جہاں مختلف جامعات
المدینہ میں طلبہ اور اساتذہ کرام کے درمیان سنتوں بھرے بیانات فرمار ہے ہیں۔ آپ
نے 10 دسمبر 2019ء کو جامعۃ المدینہ منڈی واربرٹن میں طلبہ اور اساتذہ کرام کے
درمیان سنتوں بھرا بیان فرمایا اور انہیں ماہنامہ فیضان مدینہ کا تعارف پیش کرتے ہوئے اس کا مطالعہ کرنے اور تحریری مقابلے میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔
آج بروز جمعرات دوپہر دو بجے پنجاب بار کونسل
فین روڈ لاہور میں محفلِ میلاد کا انعقاد کیا جائے گا

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام آج 12 دسمبر 2019ء بروز
جمعرات دوپہر دو بجے پنجاب بار کونسل فین روڈ لاہور میں محفلِ میلاد کا انعقاد کیا جائے گا
جس میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری خصوصی خطاب فرمائیں گے۔ واضح رہے! دوپہر دو بجے شروع ہونے والے اجتماع کا اختتام
3:30 پر ہوجائے گا۔
دنیا بھر میں آج دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماعات منعقد ہوں گے

کراچی(اسٹاف رپورٹر) دعوتِ اسلامی کے زیر
اہتمام ہر جمعرات کو بعد نمازِ مغرب ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ اسی سلسلے میں آج12دسمبر2019ءکو
بھی دنیا بھر میں ہفتہ وار اجتماعات منعقد کئے جائیں گے۔
مدنی چینل پر مدنی مرکز فیضانِ مدینہ چیئر مین کالونی واہ کینٹ سے ہفتہ وار اجتماع براہ
راست نشر کیا جائے گا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد اسد عطاری مدنی ”اللہ عَزَّوَجَلَّ کی قدرتوں کے نظارے “کے موضوع پر سنتوں بھرا
بیان فرمائیں گے۔
تمام عاشقانِ رسول سے گزارش کی جاتی ہے کہ آپ بھی
اپنے شہر میں ہونے والے سنتوں بھرے اجتماع میں ضرور شرکت فرمائیں۔ آپ کے قریب میں
ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع کہاں ہوتا ہے یہ جاننے کے لئے درج ذیل لنک پر کلک کیجئے۔
https://www.dawateislami.net/map/ijtema

دعوتِ
اسلامی کے تحت 8 دسمبر بروز اتوار2019 ء
کوحافظ آباد میں محمد منظور الحق
عطاری(ڈویژن نگران حافظ آباد شرقی)
کے والد محترم کے چالیسویں کے
سلسلے میں ایصالِ ثواب اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں نگران کابینہ، اراکین کابینہ
اور دیگر عاشقانِ رسول ﷺنے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر نگران زون /نگران
پاکستان شعبہ تعلیم نے سنتوں بھرا بیان فرمایاجس میں انہوں نے ایصالِ ثواب
اجتماعات میں آنے کا مقصدکے متعلق نکات واضح کرتے ہوئے فکرِ آخرت کا درس دیا اور
نیکیاں کرنے کی ترغیب دلائی۔اجتماع کے اختتام پرمرحوم کے ایصال ثواب کے لئے اہلِ
خانہ نے ٹیلی تھون کے لئے 35 ہزار روپے جمع کروائے۔(محمد دانش عطاری، حافظ آباد کابینہ کارگردگی ذمہ دار)