گزشتہ دنوں دعوت اسلامی کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ صابرین مسجد   اوتھل میں نئے سال کی آمد پر سنتوں بھرے اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔ اس موقع پر مبلغ ِدعوت ِاسلامی نے بیان کیا جس میں نئے سال کے موقع پرکئے جانے والے گناہوں سے بچنے اور زندگی کو اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی امانت سمجھتے ہوئے ربِّ کریم کے حکم کے مطابق گزارنے کا ذہن دیا۔ اجتماع کے آخر میں ملک کی سلامتی و ترقی کے لئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔ (رپورٹ:جہاں زیب عطاری نشرواشاعت لسبیلہ کابینہ اوتھل ڈویژن بلوچستان)