


دعوتِ اسلامی کے تحت 20نومبر2019ء کو ڈویژن شاہ پور صدر
محلہ ڈپٹی والا اندر میں سنّتوں بھرے اجتماع
کا انعقاد کیا گیا جس میں اہلِ علاقہ سمیت کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت
کی۔مبلغِ دعوتِ اسلامی نے ”محبتِ مصطفیٰﷺ“ کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور
شرکا کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی
کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے ،ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور ٹیلی تھون میں
اپنا حصہ شامل کرنے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ،
عامر عطاری،ڈویژن نگران و رکن کابینہ، مجلس مدنی انعامات )

گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت شاہ پور میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی
اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ رکن کابینہ نے ”عشق ِرسولﷺ“ کے موضوع پرسنّتوں بھرابیان
کیا اور شرکا کو عشقِ رسول ﷺ کے تقاضوں کو سمجھنے اور اس کے مطابق زندگی گزارنے کا
ذہن دیا۔(رپورٹ:ڈویژن نگران و رکن
کابینہ مدنی انعامات عامر عطاری)

(اسٹاف رپورٹر: کراچی)دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا
محمد عمران عطاری اور مجلس رابطہ کے یوسف
سلیم عطاری پر مشتمل دعوتِ اسلامی کے وفد نے آل پاکستان میمن فیڈریشن کا دورہ کیا۔
آل پاکستان میمن فیڈریشن پہنچنے پر صدر جناب حنیف موٹلانی، چیئرمین سپریم کونسل حنیف ہارون ، عبدالعزیز میمن
، عمر موٹلانی ، غنی بھانرہ عبید چامڈیا
اور دیگر نے دفد کا پُرتپاک استقبال کیا۔
حاضرین کے
درمیان سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے نگرانِ شوریٰ کا کہنا تھا کہ برادری میں پیش آنے
والے مسائل کو قرآن و سنّت کی تعلیمات کی
روشنی میں حل کرنا چاہئے۔
اس موقع پر آل پاکستان میمن فیڈریشن کی طرف سے نگرانِ شوری مولانا محمد
عمران عطاری اور مبلغِ دعوتِ اسلامی محمد یوسف
سلیم عطاری کو شیلڈ بھی دی گئی۔

(کراچی) ناظم و رکنِ مجلس المدینۃ العلمیہ محمد آصف خان عطاری مدنی
کے والد محترم حاجی حبیب خان کی نمازِ جنازہ رکنِ شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی کی امامت میں ادا کردی گئی۔نمازِجنازہ میں مرحوم کے عزیز و اقربا کے علاوہ رکنِ شوریٰ حاجی عماد عطاری مدنی اور
المدینۃ العلمیہ کے مدنی اسلامی بھائیوں سمیت دیگر افراد نے شرکت
کی۔ مرحوم کو عابدآباد قبرستان بلدیہ ٹاؤن کراچی میں سپرد
خاک کیا گیا۔
مجلس اسپیشل افراد کے تحت 6 تا 8
دسمبر کوتین دن کا سنتوں بھرا اجتماع منعقد کیا
جائے گا

عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کی مجلس اسپیشل افراد کے تحت 6 تا 8
سمبر 2019ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مد ینہ کراچی میں گو نگے، بہرے، نابینا اور معذور اسلامی بھائیوں کا سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہونے جارہا ہے۔جس میں
پاکستان بھر سے گو نگے، بہرے، نابینا اور
معذور اسلامی بھائی شرکت کی سعادت حاصل کریں گے۔ اجتماعِ پاک میں امیر اہلِ سنت مولانا محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ مدنی مذاکرے اور مبلغینِ دعوتِ اسلامی سنتوں بھرے بیانات و تربیتی حلقوں کے ذریعے شرکا کی تربیت فرمائیں گے۔
مزید تفصیلات کے لئے رابطہ کیجئے
03133226126
ناظم المدینۃ العلمیہ محمد آصف خان مدنی کے والد حاجی حبیب خان انتقال کرگئے

(کراچی،20نومبر)ناظم و رکنِ مجلس المدینۃ العلمیہ محمد آصف خان
عطاری مدنی کے والد محترم حاجی حبیب خان طویل علالت کے بعد خالقِ حقیقی سے جاملے۔ مرحوم
کی نمازِ جنازہ آج بعد نمازِ ظہر عیدگاہ گراؤنڈ عابدآباد قبرستان بلدیہ ٹاؤن کراچی میں ادا کی جائے گی۔ افسوس کی اس گھڑی میں شعبہ
”دعوتِ اسلامی کے شب وروز“ محمد آصف خان
عطاری مدنی سے تعزیت کا اظہار کرتا ہے، اللہ پاک مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عنایت فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل اور
اس پر اجرِ عظیم عطا فرمائے۔ آمین۔
مدنی التجا: ایک بار سورۂ فاتحہ اور تین بار سورۂ اخلاص پڑھ کر مرحوم کو ایصالِ
ثواب کردیجئے۔
نارتھ کراچی کے ہفتہ وار اجتماع میں رکنِ شوریٰ مولانا عبدالحبیب عطاری بیان فرمائیں گے

(کراچی)21 نومبر 2019ء بروز جمعرات بعد نمازِمغرب فیضِ مدینہ نارتھ
کراچی میں ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں رکنِ شوریٰ مولانا عبدالحبیب عطاری ”مصیبتوں سے نجات کا نسخہ“کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔ مقامی عاشقانِ رسول سے
گزارش کی جاتی ہے کہ مغرب کی نماز فیضِ مدینہ مسجد نارتھ کراچی میں ادا فرمائیں
اور اول تا آخر اس اجتماعِ پاک میں شرکت فرمائیں۔ یہ اجتماع مدنی چینل پر براہِ راست نشر کیا جائے گا۔
یاد رہے! دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہفتہ
وار سنتوں بھرا اجتماع ہرجمعرات کو مغرب کی نماز کے بعد سے شروع ہوجاتا
ہے۔ اجتماعِ پاک میں تلاوت، نعت، سنتوں بھرابیان، ذکر، صلوۃ و سلام اور رقت انگیز دعا کا سلسلہ ہوتا ہے جس کے مدنی
حلقے لگائے جاتےہیں۔ بیشتر مقامات پر اجتماع کے بعد کئی اسلامی بھائی مدرسۃ
المدینہ بالغان بھی پڑھتے ہیں۔
آپ بھی اپنے شہر میں ہونے والے سنتوں بھرے اجتما
ع میں ضرو ر شرکت کیجئے ، آپ کے قریب میں
ہفتہ وار اجتماع کہاں ہوتا ہے یہ جاننے کے لئے نیچے دیئے لنک میں کلک کیجئے۔

پچھلے
دنوں دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ کے تحت رحمٰن ٹاؤن پھلیلی حیدرآبادمیں رکن سند اسمبلی MPA
ناصر قریشی کے گھر پر محفل ِنعت منعقد
ہوئی جس میں اراکین قومی و سندھ اسمبلی ،سیاسی و سماجی شخصیات سمیت بڑی تعداد میں اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔اس موقع پر نگران حیدرآباد کابینہ نے
نماز کی اہمیت پر بیان فرمایا اور دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کرتےہوئے اسلامی
بھائیوں کو مدنی ماحول سے وابستہ ہونے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: محمد فہد عطاری)

17
نومبر بروز اتوار 2019ء کو پنجاب کے علاقے شاہ صدر پور ڈویژن میں دعوتِ اسلامی کےزیرِ اہتمام محفلِ نعت منعقد کی گئی جس میں کثیر تعداد میں اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی۔ اجتماع میں حلقہ نگران نے محبت مصطفےﷺ کے متعلق نکات بیان کئےاور
اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع و مسجد
درس میں شرکت کرنےاور ٹیلی تھون میں تعاون
کے حوالے سے ذہن دیا۔ (
رپورٹ:عامر عطاری ڈویژن نگران)

دعوتِ
اسلامی کے تحت 14 نومبر بروز جمعرات 2019ء کو پنجاب کے علاقے شاہ صدر پور ڈویژن محلہ ڈپٹی والا میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس
میں رکنِ زون نےسنتوں بھرا بیان کیا۔اجتماع میں بڑی تعداد میں اسلامی بھائیوں نے
شرکت کی۔ رکنِ زون نے اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کا تعارف کرواتےہوئے انہیں
توبہ کرنے اورمدنی ماحول سے وابستہ ہونے کی ترغیب دلائی اورٹیلی تھون میں بھرپور
حصہ لینے کا ذہن بھی دیا۔ ( رپورٹ:عامر عطاری ڈویژن نگران)