کراچی(اسٹاف رپورٹر) دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  ہر جمعرات کو بعد نمازِ مغرب ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ اسی سلسلے میں 16جنوری 2020ء کو بھی دنیا بھر میں ہفتہ وار اجتماعات منعقد کئے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن کی جامع مسجد غوثیہ میں رکنِ شوریٰ حاجی فضیل رضا عطاری سنّتوں بھرا بیان فرمائیں گئے جبکہ مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کاہنہ نو لاہور کے سنتوں بھرے اجتماع میں رکنِ شوریٰ حاجی اسد عطاری مدنی ”دنیا وآخرت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔ یہ اجتما ع مدنی چینل پر براہِ راست نشر کیا جائے گا۔

تمام عاشقانِ رسول سے گزارش کی جاتی ہے کہ آپ بھی اپنے شہر میں ہونے والے سنتوں بھرے اجتماع میں ضرور شرکت فرمائیں۔ اپنے قریبی ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کی لوکیشن جاننے کے لئے درج ذیل لنک پر کلک کیجئے۔