17 جنوری  بروز جمعہ دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی بغداد عطاری نے مجلس تقسیم رسائل کے ذمہ داران کے ہمراہ لاہور کی مختلف مارکیٹس کا دورہ کیا۔ اس دوران کئی تاجر حضرات سے ملاقاتیں کیں اور دوکانوں میں جاکر نیکی کی دعوت دی۔ رکنِ شوریٰ نے دوکانداروں کو دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار اجتماعات میں شرکت کی دعوت بھی دی۔