جامعۃ المدینہ فیضانِ بغداد کورنگی کراچی میں
ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی پریزینٹیشن کا سلسلہ
مجلس ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے زیرِ اہتمام جامعۃ
المدینہ فیضانِ بغداد کورنگی کراچی میں 15 جنوری 2020ء بروز بدھ سنتوں بھرے اجتماع
کا انعقاد کیا گیا جس میں جامعۃ المدینہ کے 250 سے زائد طلبہ کرام اور اساتذہ عظام
نے شرکت کی۔
ناظم ماہنامہ فیضانِ مدینہ محمد راشد علی عطاری مدنی نے طلبہ کرام کو ماہنامہ فیضانِ مدینہ کا بھرپور تعارف پیش کیا اور
ماہنامہ فیضانِ مدینہ میں ہونے والے مضمون نگاری کے مقابلے میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔
اس موقع پر ناظم ماہنامہ فیضانِ مدینہ نے طلبہ کو ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی سالانہ بکنگ
کروانے کا ذہن بھی دیا جس پر کثیر طلبہ نے تحریری مقابلے میں حصہ لینے اور سالانہ بکنگ کروانے کی نیت کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ اس پریزینٹیشن کی کامیابی میں مجلس جامعۃ
المدینہ، ناظمین و اساتذہ کرام اور مکتبۃ المدینہ کے اسلامی بھائیوں کے بھرپور تعاون
کا حصہ بھی شامل ہے ۔