رکنِ شوریٰ
حاجی امین عطاری کا ایک ماہ کے قافلے میں سفر، مختلف مدنی کاموں کا سلسلہ جاری

رکن شوریٰ و نگران کراچی ریجن حاجی محمد امین
عطاری 12 جنوری سے 1 ماہ کے قافلے میں سفر پر ہیں ۔آپ کا قافلہ ان دنوں جامع مسجد قطب مدینہ گلشن معمار گڈاپ
زون میں موجود ہے جہاں مدنی کاموں کی خوب
دھوم دھام مچی ہوئی ہے۔
مدنی قافلے کے دوران رکنِ شوریٰ حاجی امین عطاری
نے اطراف کے ائمہ کرام کے درمیان بیان
فرمایا اور ان کو مدنی پھول عطا فرمائے۔ 13 جنوری کو ازدیاد حب اور اسلامی بہنوں کے محارم
اسلامی بھائیوں کے درمیان سنتوں بھرا بیان فرمایا جبکہ لیاقت آباد کابینہ ایسٹ ملیر زون میں ایک تاجر
اجتماع میں بھی سنتوں بھرا بیان فرمایا جس میں توکل کے بارے میں قیمتی نکات عطا فرمائے۔
رکنِ شوریٰ و نگران کراچی ریجن حاجی محمد امین
عطاری نے مدنی قافلے کے دوران گڈاپ زون میں واقع تھانہ گلشن معمار کے ایس ایچ او
سے ملاقات کی اور انہیں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آنے کی دعوت
دی۔ رکنِ شوریٰ نے گڈاپ زون کی جامع مسجد علی محمد گلشن معمار میں بعد مغرب سنتوں
بھرا بیان بھی فرمایا۔
مدنی قافلے کے دوران جامع مسجد قطب مدینہ میں مجلسِ
مدرسۃالمدینہ کے اساتذہ و طلبہ کا اجتماع بھی منعقد ہوا جس میں قرب و جوار کے مدارس المدینہ سے قاری صاحبان اور طلبہ نے شرکت کی۔ حاجی محمد امین
عطاری نے انہیں دعوتِ اسلامی کا مدنی کام خوب جذبے سے کرنے کی ترغیب دلائی۔

بلوچستان
کے صنعتی شہر حب چوکی میں نگرانِ پاکستان انتظامی کابینہ کی آمد
تفصیل:

بلوچستان
کی کاروباری شخصیت گران خان پٹھان سے
ملاقات
دعوت
اسلامی کا تعارف پیش کیا گیا
تفصیل:
دعوت
اسلامی کے تحت 8جنوری2020ء کو گوادر زون کے نگران حاجی محمد امتیاز عطاری اور
نگرانِ کابینہ حاجی محمد گلفام عطاری نے دیگر ذمّہ داران کے ہمراہ بلوچستان کی
کاروباری شخصیت گران خان پٹھان سے ملاقات کی۔ ذمّہ داران نے انہیں دعوت اسلامی کا
تعارف پیش کیا۔شخصیت نے اوتھل کے مدرسۃ المدینہ رہائشی میں قراٰن پاک تقسیم کئے۔(رپورٹ: محمد جہانزیب عطاری، مجلس نشرواشاعت گوادر زون)

اوتھل
کی جامع مسجد صابرین ماہانہ اجلاس،لسبیلہ کابینہ کے ذمّہ داران کی شرکت
تفصیل:

بلوچستان
کے شہر وندر کے جامعۃ المدینہ میں نگرانِ
پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری کی آمد
تفصیل:

دعوت اسلامی کی مجلس اطراف گاؤں کے تحت 9 جنوری
2020ء بروز جمعرات غازی پور بستی بھتڑ یں ڈویژن غازی پور حلقہ بھتڑ موڑ میں مدنی
مشورہ ہوا جس میں ڈویژن نگران، علاقہ
نگران، حلقہ نگران، مدرستہ المدینہ کے قاری صاحبان اور مدنی منوں
نے شرکت کی۔ اس موقع پر نگرانِ زون شجاع آباد نےدرودپاک پڑھنے کی فضیلت اور 12 مدنی
کام کرنے کی اہمیت اس کی برکتیں بیان کرتے ہوئے 12 مدنی کام کرنے، ہفتہ وار اجتماع
میں اول تا آخر شرکت کرنے ا ور ہر ہفتہ وار رسالہ پڑھنے کی ترغیب دلائی اورمزید مدنی کام بڑھانے
کے اہداف بھی دیئے۔ (قاری
جاوید عطاری، ریجن زمہ دار مجلس مدرستہ
المدینہ جزوقتی)
خانپور میں رحیم یارخان زون کے آئمہ کے مدنی مشورے میں رکنِ شوریٰ کے مدنی پھول

دعوت اسلامی کی مجلس فیضان مدینہ کے تحت 9جنوری2020ء بروز جمعرات خانپور میں رحیم
یارخان زون کے آئمہ کا مدنی مشورہ ہوا جس میں
رکن شوریٰ حاجی محمد اسلم عطاری اور نگران مجلس مولانا عبدالستار مدنی ریجن ذمہ
دار مولانا ظہور مدنی نے ائمہ کرام کی تربیت فرمائی۔رکنِ شوریٰ نے12مدنی کام کرنے،
مسجد میں صفائی کے انتظامات کو بہتر
بنانے، گیزر اور ہیٹر لگانے ، مراکز میں جزوقتی مدرستہ المدینہ قائم کرنے، فی مدنی مرکز کم از کم ایک درجہ خود کفیل بنانے اور قافلوں میں سفر
کرنے سے متعلق ترغیب دلائی ۔(رپورٹ:محمد
ظہور عطاری، مجلس فیضان مدینہ)

عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی دنیا کے 175 سے زائدممالک میں 107سے زائد شعبہ جات میں اپنی
خدمات پیش کر رہی ہے ان مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کےلئے پچھلے دنوں کامونکی شرقی
ڈویژن کے علاقہ حیدری کا مدنی مشورہ ہوا۔ اس موقع پر نگران کابینہ نے کامونکی کے
12 مدنی کاموں پر کلام کیا اور آئندہ علاقے میں ہونے والے مدنی کاموں کے اہداف طے
کئے نیز ہر ماہ مدنی انعامات کا رسالہ جمع کروانے اور قافلہ میں سفر کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:محمد
قاسم عطاری، مجلس مدنی انعامات کامونکی کابینہ)
فیضانِ مدینہ کراچی میں کراچی ریجن کےکورسز معلمین و جدول
ناظمین کا اجلاس

دعوتِ اسلامی
کی مجلس مدرسۃالمدینہ کورسز (تجوید، قرات و مدرس کورس)کے تحت 9
جنوری2020ء بروز جمعرات عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں کراچی ریجن
کےکورسز معلمین و جدول ناظمین کا اجلاس ہواجس میں نگرانِ کورسز نے ذمہ داران کی
تربیت فرمائی۔ اس مدنی مشورے میں کورسز کے تعلیمی، اخلاقی اور تنظیمی انتظامی
معاملات میں بہتری لانے کے لئے مشاورت کی گئی، مسائل کے حل کے لیے کوششیں کرنے کا
ذہن دیا گیا اور نئےنکات بھی طے پائے۔
جامع مسجد کنزالایمان شاہ پور شہرسرگودھا میں محفل
نعت بسلسلہ گیارہویں شریف کا اہتمام

دعوت اسلامی کے تحت جامع مسجد کنزالایمان شاہ
پور شہرسرگودھا میں 8 جنوری بروز بدھ2020ء محفل نعت بسلسلہ گیارہویں شریف کا
اہتمام کیا گیاجس میں مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ اس موقع پر مبلغِ دعوتِ
اسلامی نے آقا کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی
صفتِ سماعت و بصارت سے متعلق سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکائے محفل کو مدنی ماحول
سے وابستہ ہوکر زندگی گزارنے کا مدنی ذہن دیا۔ (رپورٹ:بلال رضا عطاری)
آج
12جنوری اورنگ آباد میر پور خاص میں قافلہ اجتماع ہوگا، حاجی حسان رضا عطاری مدنی خصوصی
بیان فرمائیں گے

دعوت اسلامی
کے تحت آج مورخہ 12جنوری2020ء بروز اتوار بعد نمازِ عشاء جامع مسجد فضلِ ربی نزد مدنی مرکز فیضانِ مدینہ اورنگ آباد میر پور خاص میں قافلہ اجتماع منعقد ہونے جارہا ہے جس میں ابو
البنتین حاجی حسان رضا عطاری مدنی سنّتوں
بھرا بیان فرمائیں گے۔ قرب و جوار کے عاشقانِ رسول سے اس اجتماعِ پاک میں شرکت کی
درخواست ہے۔
آج 12
جنوری دوپہر تین بجے مدنی چینل ایک عظیم الشان سلسلہ پیش کررہا ہے

مدنی
چینل کے ناظرین کے لئے خوشی کی خبر ! آج 12جنوری2020ء بروز اتوار دوپہر 03:00 بجے
مدنی چینل ”پرسکون گھرانہ “ کے عنوان سے ایک عظیم الشان پروگرام نشر کررہا ہے جس میں شیخ الحدیث والتفسیر مفتی محمد قاسم عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی ،نگرانِ شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی اور رکنِ شوریٰ حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری مہمانِ خصوصی ہوں گے۔گھر کا ماحول کیسے پُرسکون بنایا جاسکتا ہے یہ جاننے لئے دیکھئے آج دوپہر تین بجے مدنی
چینل لازمی جوائن کیجئے۔
مدنی چینل دیکھنے کے لئے کلک کیجئے