18 فروری 2020ء کی شب  لاہور شمالی زون کے نگران حاجی نعیم عطاری کی والدہ کا رضائے الہی سے انتقال ہوگیا تھا۔ اِنَّا لِلہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رٰجِعُوْن

مرحومہ کی نماز جنازہ 19 فروری 2020ء کو بعد نماز ظہر لاہور کے علاقے سنگھ پورہ میں رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری کی امامت میں اداکی گئی۔نماز جنازہ میں رکنِ شوریٰ حاجی منصور عطاری ، لاہور زون کے کئی نگران کابینہ سمیت کثیر تعداد میں عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔


اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ ! آج 20 فروری 2020ء کو دعوت اسلامی کی مجلس نشرو اشاعت کے زیر اہتمام گرینڈ ملینیم ہوٹل ڈیوس روڈلاہور میں صحافی اجتماع کا انعقاد کیا جارہاہے ۔ اس اجتماع پاک میں خصوصی بیان مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری فرمائیں گے۔ صحافی حضرات سے اس اجتماع پاک میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔


دعوت اسلامی کےتحت 18 فروری 2020ء کو  Punjab Institute of Cardiology میں اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے شرکت کی۔ شعبہ ٔتعلیم کے محمد ثوبان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے مدنی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کی مجلس کارکردگی کے تحت  18 فروری 2020ء کو اسلام آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں زون کارکردگی ذمہ دار نے شرکت کی۔ ریجن کارکردگی ذمہ دارشبیر احمد عطاری نے حکمت عملی کے موضوع پر مختصر بیان کیا اور ذمہ داران کو بروقت مدنی کاموں کی کارکردگی جمع کرنے، چیک کرنے اور متعلقہ ذمہ دار کو سینڈ کرنے کا ذہن دیا۔ ریجن ذمہ دار نے ہفتہ وار رسالے کی مطالعہ کارکردگی کو فالو اپ کے ذریعے بڑھانے ، ذمہ داران کا ڈیٹا سافٹ وئیر میں اپ ڈیٹ کرنے اور ڈیٹا مکمل کرنے کے حوالے سے کلام کیا۔ مدنی مشورے ذمہ داران کی تقرری بھی ہوئی۔(رپورٹ: ارسلان منیر عطاری، زون ذمہ دار مجلس کارکردگی)


دعوت اسلامی کی مجلس ٹرانسپورٹ کے نگران محمد اسماعیل عطاری نے ریٹائرڈ ریلوے آڈٹ انسپکٹر عبد الغفور غفاری سے  ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ۔ نگرانِ مجلس نے انہیں دعوت اسلامی کے تحت ریلوے اسٹیشنز پر ہونے والے مدنی کاموں کے متعلق معلومات فراہم کی اور اس شعبے کے مدنی کاموں میں تعاون کرنے کی درخواست کی۔ ریٹائرڈ آڈٹ انسپکٹر عبد الغفور غفاری نے مدنی کاموں میں تعاون کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی۔


پچھلے دنوں دعوت اسلامی  کے تحت ڈسکہ شہر میں فیضان ٹریول ایجنسی کے آفس میں مدنی حلقہ ہوا جس میں نگرانِ مجلس ٹرانسپورٹ محمد اسماعیل عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور عملے کو نیکی دعوت پیش کی۔نگران مجلس نے ٹریول ایجنسی کے آنر حاجی محمد افضل قادری سے ملاقات بھی کی۔


دعوت اسلامی کی مجلس ٹرانسپورٹ کے تحت  سیالکوٹ کے شہر کنڈن سیان کے اطراف میں علاقائی دورہ ہوا ۔ بعد نماز مغرب قریبی جامع مسجد میں مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں نگرانِ مجلس ٹرانسپورٹ نے سنتوں بھرا بیان کیا۔ نگران مجلس نے سیالکوٹ ائیر پورٹ کے سیکیورٹی انچارج قمر سلطان سے ملاقات کی اور دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا۔ نگرانِ مجلس نے ائیر پورٹ پر مدنی کاموں کا جائزہ لیا اور اہداف طے کئے ۔ 


دعوت اسلامی کی مجلس ٹرانسپورٹ کے نگران محمد اسماعیل عطاری نے ڈسکہ میں واقع  گجر ٹریول کے آنر سے ملاقات کی ۔ نگران مجلس نے انہیں دعوت اسلامی کاتعارف پیش کرتے ہوئے نیکی کی دعوت دی۔


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے تحت ڈسکہ ہمایوں رینٹ اے کار کے آفس میں مدنی حلقے کا اہتمام کیا گیا جس میں نگرانِ مجلس ٹرانسپورٹ محمد اسماعیل عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو مدرسۃ المدینہ بالغان میں پڑھنے کی ترغیب دلائی۔ حلقے کے اختتام پر نگران مجلس نے ایک شخصیت ہمایوں بٹ سے ملاقات بھی کی۔


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے تحت ڈسکہ میں واقع ایک ورکشاپ پر مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں نگرانِ مجلس ٹرانسپورٹ محمد اسماعیل عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور مدرسۃ المدینہ بالغان میں شرکا کی تعداد بڑھانے کی ترغیب دلائی۔ حلقے کے اختتام پر ورکشاپ کے آنر نے نگران مجلس کی ترغیب پر داڑھی سجانے کی نیت بھی کی۔


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے تحت ڈسکہ میں واقع آل پاکستان گڈز کے آفس میں مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں نگرانِ مجلس ٹرانسپورٹ محمد اسماعیل عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو مجلس ٹرانسپورٹ کا تعارف پیش کیا۔ حلقے کے اختتام پر آل پاکستان گڈز کے آنر نے نگران مجلس کی ترغیب پر داڑھی سجانے کی نیت بھی کی۔


معروف مذہبی اسکالر مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری کی میز بانی میں ہونے والے نور ِقرآن، فیضانِ حدیث، عطرِ اولیا، نظرِ علما،عشق کے بول،رضا کے پھول اور دلچسپ سیگمینٹ سے معمور مدنی چینل کے مشہور و معروف پروگرام ’’ذہنی آزمائش‘‘ سیزن 11 کا دوسرا سیمی فائنل آج رات فیضانِ مدینہ، مدینہ ٹاؤن فیصل آباد سے متصل گراؤنڈ میں ہوگا ۔ مقابلے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ پروگرام کے میزبان مولانا عبدالحبیب عطاری بھی فیصل آباد پہنچ چکے ہیں۔ کچھ دیر قبل آپ نے سیٹ کی تیاریوں کا جائزہ لیا اور وہاں موجود اسلامی بھائیوں سے ملاقات بھی کی۔ واضح رہے کہ پروگرام کا آغاز رات 9 بجے مدنی چینل پر براہِ راست ہوگا۔