آج دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام دنیا بھر میں ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماعات منعقد ہوں گے
کراچی(اسٹاف رپورٹر) دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام ہر جمعرات کو بعد نمازِ مغرب ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا
جاتا ہے۔ اسی سلسلے میں آج بھی دنیا بھر میں ہفتہ وار اجتماعات منعقد کئے جائیں
گے۔ تفصیلات کے مطابق مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ فیصل آباد میں نگران پاکستان
انتظامی کابینہ حاجی شاہد عطاری، مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ شہنشاہ کالونی سانگھڑ میں رکنِ شوریٰ مولانا عبدالحبیب عطاری، سبحانی مسجد اورنگی ٹاؤن
کراچی میں رکن شوریٰ حاجی محمدعلی عطاری، فیضان اسلام ڈیفنس کراچی میں رکن شوریٰ حاجی
برکت علی عطاری اور عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مبلغِ دعوتِ اسلامی
محمد راشد علی عطاری مدنی سنتوں بھرا بیان
فرمائیں گے۔
تمام عاشقانِ رسول سے گزارش کی جاتی ہے کہ آپ بھی اپنے شہر میں ہونے والے سنتوں بھرے اجتماع
میں ضرور شرکت فرمائیں۔ آپ کے قریب میں ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع کہاں ہوتا ہے یہ جاننے کے لئے درج ذیل لنک پر
کلک کیجئے۔
دعوتِ اسلامی کی ٹیسٹ
مجلس کے ذمہ دار راؤشہزاد مدنی 26 نومبر2019 ء بروز منگل رضائے الٰہی سے انتقال کر
گئے!اِنَّا لِلہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ
رٰجِعُوْن۔
مرحوم کی
نمازِ جنازہ ان کے رہائشی علاقے کورنگی نمبر ½ 2 نزد بلال چورنگی کی جامع مسجد حسام الحرمین میں بعد نمازِ عشاء ادا کی گئی جس کی امامت مرکزی مجلس شوریٰ
کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے
فرمائی۔ اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی
محمدعمادعطاری مدنی اور حاجی محمدعلی
عطاری سمیت کثیر اسلامی بھائی بھی موجود تھے۔
جواں سالہ راؤشہزاد مدنی کے انتقالِ پُر
ملال خبر کے ملنے پر رکن شوری حاجی عبد الحبیب عطاری اور نگرانِ پاکستان انتظامی
کابینہ حاجی شاہد عطاری نے مرحوم کے لواحقین سے تعزیت کی اور انہیں صبر کی تلقین
کی۔
رکن شوری حاجی عبد الحبیب
عطاری نے اپنے پیغام میں کیا کہ “آج دوپہر کو جب یہ خبر ملی کہ راؤشہزاد مدنی اچانک دنیا سے چلے گئے تو تھوڑی دیر کےلئے سکتے میں آگیا۔ اتنی جوان موت آہ!!! جگہ جی لگانے کی دنیا نہیں
ہے یہ عبرت کی جاہ ہے تماشہ نہیں ہے ۔اللہ مجھے اور آپ سب کو ایمان پر استقامت دےاور آخرت کی تیاری کی توفیق عطافرمائے۔اللہ پاک مرحوم کی مغفرت فرمائے اور
درجات بلند فرمائے۔میری زندگی میں جو ٹوٹے
پھوٹے نیک اعمال ہیں راؤشہزاد مدنی کو ایصال کرتا ہوں اللہ قبول کرے۔آج ان کی قبر کی پہلی
رات اللہ پاک آسان فرمادے
اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے۔”
رکن شوری حاجی شاہد عطاری مدنی کا کہنا تھاکہ “مجلس اجارہ
کے سید اسد نے بتایا کہ راؤشہزاد مدنی انتقال کرگئے، اِنَّا لِلہِ وَاِنَّا
اِلَیْہِ رٰجِعُوْن۔ میں ان کے والد محترم راؤ سلیم اور دو بھائی یوسف عطاری اور فراز عطاری سے تعزیت کرتا ہوں۔ اللہ مرحوم کو غریقِ رحمت فرمائے اور
ہم غافلوں کو بھی موت کی تیاری توفیق عطا فرمائے۔ حوصلہ رکھیئے گا۔
زباں پر شکوۂ رنج و الم لایا نہیں کرتے
نبی کے نام لیوا غم سے گھبرایا نہیں کرتے
محفل نعت اینڈ ایوارڈ ڈسٹری بیوشن میں دعوتِ اسلامی کو اعزازی شیلڈ دے دی گئی
کراچی(اسٹاف رپورٹر) محفل نعت اینڈ ایوارڈ ڈسٹری بیوشن میں دعوتِ اسلامی کو اعترافی شیلڈ دے دی گئی، اعترافی شیلڈ مجلس
رابطہ کے محمد یوسف سلیم عطاری نے وصول کی۔ تفصیلات کے مطابق اہلسنت و جماعت کے تحت 26نومبر 2019ء بروز منگل کراچی
کلب اینکسی (Karachi Club Annexe) میں محفل نعت اینڈ ایوارڈ
ڈسٹری بیوشن کا انعقاد کیا گیا جس میں کئی
علما و مفتیانِ کرام اور مختلف سرکا ری عہدیداران سمیت دعوت اسلامی کی
مجلسِ رابطہ کے محمدیوسف سلیم عطاری نے شرکت کی۔
تقریب کے دوران چیئرمین رؤیتِ ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن
صاحب، مفتی عابد مبارک صاحب، مولانا رفیق
پردیسی صاحب اور حاجی رفیق سلیمان نے دعوت اسلامی کو خدمات اہلِ سنّت میں مثالی
کردار ادا کرنے پر اعترافی شیلڈ بھی پیش کی گئی جسے محمدیوسف سلیم عطاری
نے وصول کیا۔
آج سنتوں بھرے اجتماع میں رکن شوریٰ عبدالحبیب
عطاری خصوصی بیان فرمائیں گے
کراچی:(اسٹاف رپورٹر)دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام آج رات (27 نومبر 2019ء) بروزبدھ بعدنمازعشاء عظیم الشان سنتوں بھرا اجتماع ہاؤس
نمبر 102 خیابان راحت لائن 6 کراچی میں منعقد کیا جائے گا جس میں دعوت اسلامی کی
مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن مولانا عبدالحبیب عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔ قرب
و جوار میں بسنے والے تمام عاشقان ِرسول سے گزارش ہے کہ اس اجتماع پاک میں شرکت
فرما کر علم دین کا ڈھیروں ڈھیر خزانہ حاصل کریں۔
دعوتِ
اسلامی جن ذرائع کا استعمال کرتے ہوئے دنیا بھر میں نیکی کی دعوت عام کرنےمیں
مصروفِ عمل ہے ان میں ایک’’ماہنامہ فیضانِ مدینہ‘‘
بھی ہے۔ 35 سے زائد
موضوعات پر مشتمل یہ جریدہ ہر ماہ نئے مواد کے ساتھ نہایت خوبصورت انداز میں شائع کیا جاتا
ہے۔ اس کا سادہ شمارہ 40 اور رنگین شمارہ 65 روپے کی انتہائی مناسب قیمت پر مکتبۃ المدینہ کی کسی
بھی شاخ سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔
عاشقانِ رسول کے لئے زبردست خوشخبری! ماہ ربیع الآخر
کا ماہنامہ فیضانِ مدینہ بہت جلد منظرِ عام پر آرہا ہے۔ اس شمارے میں آپ قرآن
وحدیث،شرعی مسائل کا حل،اللہ والوں کا تعارف اور ان کے اقوال، بچوں کے لئے
دلچسپ کہانیاں، اسلامی بہنوں کے لئے خاص مضامین، صحت و تندرستی سے متعلق
رہنمائی،دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کے احوال اور بہت سے پُرکشش مضامین ملاحظہ کر
سکیں گے۔
مَہ نامہ
فیضانِ مدینہ دُھوم مچائے گھر گھر
یا
ربّ جا کر عشقِ نبی کے جام پلائے گھر گھر (از:امیر اہلِ سنت)
”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ کی سالانہ بکنگ کے لئے رابطہ کیجئے
+9221111252692
تنظیمی ذمہ داران کے لئے فرض علوم اور تنظیمی معلومات پر مشتمل نصاب
تیار کرلیا گیا
انسانی زندگی میں تعلیم کی ضرورت و اہمیت ایک مسلم حقیقت
ہے۔ اس کی تکمیل کے لئے ہر دور میں اہتمام کیا جاتا رہا ہے ،لیکن اسلام نے تعلیم کی
اہمیت پر جو خاص زور دیا ہے اور تعلیم کو جو فضیلت دی ہے دنیا کے کسی مذہب اور کسی
نظام نے وہ اہمیت اور فضیلت نہیں دی ہے۔ اسلام نے دنیا کے تمام انسانوں کو چاہے وہ
کالے ہوں یا گورے، عورت ہو یامرد،بچے ہوں یا بڑے، سب کو کتاب و حکمت کی تعلیم کی
ہدایت دی ہے۔ آسمان وزمین، نظامِ فلکیات، نظامِ شب وروز،بادوباراں ،بحرودریا ،صحرا
و کوہستان،جان دار و بے جان ،پرندو چرند، غرض یہ کہ وہ کون سی چیز ہے جس کا مطالعہ
کرنے اور اس کی پوشیدہ حکمتوں کا پتہ چلانے کی اسلام میں ترغیب نہیں دی گئی؟
اس تعلیمی اہمیت کے پیشِ نظر عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک
دعوتِ اسلامی نے تنظیمی ذمہ داران کو علمِ دین سے ہم آہنگ کرنے کے لئے ایک بہترین نصاب تیار کیا ہے تاکہ تنظیمی ذمہ داران اور مبلغینِ دعوتِ اسلامی عصرِ
حاضر کی اصطلاحات کو سمجھ کر دین کی تبلیغ و اشاعت میں قابلِ ستائش خدمات دے سکیں۔نگرانِ
پاکستان انتظامی کابینہ حاجی شاہد عطاری کے حکم پر رکنِ شوریٰ حاجی عماد عطاری
مدنی، رکنِ شوریٰ حاجی عقیل عطاری مدنی اور المدینۃ العلمیہ کے ایک اسلامی بھائی
کے مشوروں سے تیار کردہ اس نصاب میں درج ذیل باتوں کو ملحوظِ خاطر رکھا گیا ہے۔
(1)ہرمسلمان کوجو فرض علوم حاصل ہونے چاہئیں ان سے متعلق کتب شامل کی گئی ہیں۔(2)امیراہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اورمکتبۃ المدینہ کی کتب کو ترجیح دی ہے۔(3)نصاب کو چار مرحلوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔”آسان سے مشکل“ کے اصول پر عمل کرتے ہوئے پہلے مرحلے میں دوسرے کی بنسبت آسان کتب شامل کی ہیں۔(4)نصاب مختصررکھنے کی کوشش کی ہے تاکہ فرض علوم بھی حاصل ہوں اورمطالعہ کی رغبت بھی رہے۔(5)باطنی فرائض کی معلومات (منجیات)والی کتاب پر المدینۃ العلمیہ میں کام کی ترکیب ہے۔تین ماہ بعد(جمادی الاخریٰ میں) اشاعت کے لیے روانہ کردی جائے گی۔
نصاب کی تقسیم
(1)اراکین شوریٰ،نگران کابینات اورپاکستان سطح کے ذمہ
داران:مطالعے کے تما م مراحل (اول تا چہارم) (2)تمام اراکین کابینات(یعنی تمام
نگران کابینہ اورشعبہ ذمہ داران):مرحلہ اول،دوم اورسوم (چوتھا مرحلہ بھی کرلیں تو مدینہ مدینہ) (3)نگران ڈویژن مشاورت اورڈویژن شعبہ ذمہ داران:مرحلہ
اول اور دوم۔ (تیسرااورچوتھا مرحلہ
بھی کرلیں تو مدینہ مدینہ) (4)ذیلی
تاعلاقائی مشاورتیں:مرحلہ اول (دوسرا،
تیسرا اور چوتھا مرحلہ بھی کرلیں تو مدینہ
مدینہ)
مطالعے کا مرحلہ:اول
عقائد |
کتاب العقائد(از۔صدالافاضل)،قانون شریعت(عقائدکا بیان) |
قرآن |
مدنی قاعدہ،حفظ:آخری دس سورتیں (مع ترجمہ وتفسیر)ناظرہ:30واں
پارہ |
احادیث |
منتخب حدیثیں |
مسائل (فقہ) |
فیضانِ نماز،نمازکے احکام،کپڑے پاک کرنے کا طریقہ |
سنتیں اور آداب |
سنتیں اورآداب،فیضان سنت جلداول |
قلبی(باطنی)معلومات |
باطنی بیماریوں کی معلومات(مہلکات) |
مدنی انعامات و مدنی قافلہ |
72مدنی انعامات کارسالہ،شجرہ عطاریہ،تین دن کے مدنی
قافلے کا جدول |
تنظیمی مواد |
بارہ مدنی کام کا پمفلٹ،درس کے مدنی پھول،چندے کے بارے
میں سوال جواب،ابلق گھوڑے سوار،اجتماعی قربانی کے مدنی پھول۔ |
مطالعے کا مرحلہ: دُوُم
عقائد |
بہارشریعت حصہ اول مکمل،بہارشریعت حصہ 9مرتدکا بیان |
قرآن |
فیضان سورۂ نور،نورالعرفان پارہ 1تا10 |
احادیث |
انوارالحدیث |
مسائل (فقہ) |
قانون شریعت (حصہ دوم)،فیضان زکوۃ،،مال وراثت میں خیانت
نہ کیجئے |
سنتیں اور آداب |
اسلامی زندگی،کھانے کا اسلامی طریقہ،عقیقے کے بارے میں
سوال جواب |
قلبی(باطنی)معلومات |
باطنی فرائض کی معلومات (منجیات) |
مدنی انعامات و مدنی قافلہ |
جنت کے طلبگاروں کے لیے مدنی گلدستہ |
تنظیمی مواد |
بیانات عطاریہ حصہ اول،چندے کی شرعی احتیاطیں (یہ
رسالہ عنقریب شائع ہونے والا ہے،نیٹ پر موجودہے)، لنگر رضویہ کے مدنی
پھول،اجتماعی اعتکاف کاجدول،بیان تیارکرنے کے مدنی پھول |
مطالعے کا مرحلہ:سوم
عقائد |
تمہیدایمان مع ایمان کی پہچان،حسام الحرمین |
قرآن |
عجائب القرآن مع غرئب القران،،نور العرفان پارہ 10 تا20 |
احادیث |
مرأۃ المناجیح شرح مشکوۃ المصابیح جلد6 |
مسائل (فقہ) |
پردے کے بارے میں سوال جواب، حلال طریقے سے کمانے کے
50مدنی پھول،مدنی وصیت نامہ،وقف کے احکام،،عشرکے احکام |
سنتیں اور آداب |
بہارشریعت حصہ 16،101مدنی پھول،163مدنی پھول |
قلبی(باطنی)معلومات |
احیاالعلوم کا خلاصہ(لبابُ الاحیاکا ترجمہ) |
مدنی انعامات و مدنی قافلہ |
نیک بننے اوربنانے کے طریقے |
تنظیمی مواد |
حضرت عمربن عبدالعزیز کی 425حکایات،اجتماعات کی شرعی
اورتنظیمی احتیاطیں،خریدوفروخت کے مدنی پھول (مالیات)، تعمیرات کے مدنی پھول،تقسیم
رسائل کے مدنی پھول،مدرسۃ المدینہ بالغان کے شرعی وتنظیمی مدنی پھول،مجلس اجارہ
کے مدنی پھول |
مطالعے کا مرحلہ:چہارم
عقائد |
دس عقیدے(یہ اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ کا رسالہ ہے عنقریب شائع ہونے والاہے)، کفریہ
کلمات کے بارے میں سوال جواب |
قرآن |
علم قرآن ،نور العرفان پارہ 20 تا30 |
احادیث |
مرأۃ المناجیح شرح مشکوۃ المصابیح جلد7 |
مسائل (فقہ) |
(فقہ) بہارشریعت حصہ 10(وقف کابیان) بہارشریعت حصہ
14(اجارہ کا بیان)، فتاویٰ رضویہ جلد21تا24 |
سنتیں اور آداب |
سیرت مصطفیٰ یا سیرت رسول عربی |
قلبی(باطنی)معلومات |
غیبت کی تباہ کاریاں، منہاج العابدین،احیاء العلوم
جلد3 |
مدنی انعامات و مدنی قافلہ |
نیکی کی دعوت(ازامیراہلسنت)،رسائل دعوت اسلامی |
کراچی والوں کے لئے خوشخبری، مدنی چینل کے مقبول
عام سلسلے ”ذہنی آزمائش سیزن 11“ کے لئے کراچی کی ٹیم کی سلیکشن کے سلسلے میں 1 دسمبر 2019ء بروز اتوار دوپہر 2:00 بجے عالمی مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ کراچی میں آڈیشن ہوگا۔ خواہش مند اسلامی بھائی وقت کی پابند کا خیال
رکھتے ہوئے آڈیشن میں حصہ لے سکتے ہیں۔
دعوت
اسلامی کے تحت 22نومبر 2019ء کو شاہ پور صدر میں
مدنی مشورہ ہوا جس میں علاقائی ذمّہ داران نے شرکت کی۔ڈویژن نگران نے شرکا
کی تربیت کی اور شرکا سے 12مدنی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی روانگی کی
تیاری کے حوالے سے کلام کیا۔(رپورٹ: محمد عامر عطاری،ڈویژن نگران
مجلس مدنی انعامات)
دعوتِ اسلامی کے تحت 23نومبر2019ء کو بہاولپور پنجاب میں سنّتوں بھرے اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں پنجاب کالج بہاولپور یزمان روڑ کے پروفیسر اور پرنسپل سمیت دیگر
اسٹاف اور اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔ نگران بہاولپور کابینہ نے” سیرت مصطفٰی “ کے موضوع
پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے تحت دنیابھر میں ہونے والے
مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ
رہنے،ہفتہ وار اجتما ع میں شرکت کرنے اور قافلوں میں سفر کر نے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ،محمد رمضان عطاری، نگران بہاولپور کابینہ)
فیضان مدینہ ڈیرہ غازی خان میں
مولانا سید عتیق الرحمان باروی نقشبندی کی آمد
23نومبر2019ء کو دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ڈیرہ غازی
خان میں مولانا سید عتیق الرحمان باروی صاحب کی آمد ہوئی۔ مجلس رابطہ بالعلماء و
مزاراتِ اولیاء کے ذمہ داران نے انہیں خوش
آمدید کہا اور انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے جامعۃ المدینہ اور چند شعبہ جات کا
وزٹ کروایا۔ مولانا سید عتیق الرحمان باروی صاحب نے دعوت اسلامی کے جملہ مدنی
کاموں اور دینی خدمات پر دلی مسرت کا اظہار فرمایا اور امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے لئے
دعائیں کیں۔(رپورٹ،عمار عطاری،مجلسِ رابطہ با لعلماء)