23جنوری 2020ء کو مرکزی جامعۃ المدینہ فیضان مدینہ شاہ رکن عالم کالونی  ملتان میں نگرانِ پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری کی آمد ہوئی۔ نگرانِ پاکستان نے طلبۂ کرام کو 12 مدنی کام کرنے اور مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کے حوالے سے مدنی پھول ارشاد فرمائے۔ اس موقع پر اراکینِ شوریٰ مولانا حاجی اسد عطاری مدنی ، حاجی محمد اسلم عطاری اور قاری سلیم عطاری بھی موجود تھے۔


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام پاک پتن شریف  میں مدرسۃ المدینہ آن لائن کا آغاز ہوا تھا۔رکنِ شوریٰ حاجی محمد رفیع العطاری نے اس مدرسۃ المدینہ آن لائن کا وزٹ کیا اور ذمّہ داران کو مدنی پھول دیئے۔

رکنِ شوریٰ حاجی محمد رفیع العطاری نے پاکپتن شہر میں راؤ ذوالفقار عطاری سےا یکسڈنٹ میں زخمی ہونے پر ان کی رہائش گاہ جاکر عیادت بھی کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا فرمائی۔


جناح کلچر آڈیٹوریم عقب بلال ٹاؤن نیو کراچی میں تاجر اجتماع کاانعقاد

ملز ،فیکٹریز کے اونر سمیت اہم شخصیات نے شرکت

تفصیل:

دعوت اسلامی کے تحت 24جنوری 2020ء کو جناح کلچر آڈیٹوریم سیکٹر 5-E عقب بلال ٹاؤن نیو کراچی میں تاجر اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ملز اور فیکٹریز کے اونر، پروفیسر، لیکچرار، HOD,Sاور دیگر تاجران سمیت مذہبی امور کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین ، MNA,MPAاور حکومتی عہدیداران نے شرکت کی۔ رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے” ایمان تباہ کردینے والی بیماری“ کےموضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیااور شرکا کو مساجد کے تعمیراتی کاموں میں حصہ لینے اور بیرونِ ملک کے قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی جس پر کئی شخصیات نے بیرونِ ملک کے قافلے میں سفر کرنے کے لئے نام لکھوائے اور مساجد بنانے کی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوت اسلامی کے تحت  19 جنوری 2020ء بروز اتوار جامع مسجد غوثیہ ایریا 37/D لانڈھی نمبر 1، کراچی میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔ رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے”اُلفت مدینہ “ کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا۔

دعوت اسلامی کے تحت اوکاڑہ کے شہر  حویلی لکھا میں مدنی مشورہ ہواجس میں حویلی لکھا ڈویژن مشاورت کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ رکنِ شوریٰ حاجی حاجی رفیع العطاری نے شرکا کی تربیت کی اور 12مدنی کاموں میں تعاون کرنے کا ذہن دیتے ہوئے صدائے مدینہ لگانےاور مسجد درس و ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔

گزشتہ رات دعوت اسلامی کے تحت ڈسکہ کے شہر سیالکوٹ زون کے اطراف میں علاقائی دورہ کا سلسلہ ہوا جس میں مبلغ دعوت اسلامی نے علاقے کے اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت دی اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام 19جنوری 2020ء کو اسلام آباد کابینہ گھوڑا گلی مری میں سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ رکنِ شوریٰ مولانا حاجی محمد اسد عطاری مدنی نے سنّتوں بھرا بیان کیا۔


دعوت اسلامی کے  تحت 15 جنوری بروز بدھ سرگودھا زون کے فیضانِ مدینہ شاہ پور صدر میں ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں اراکین کابینہ و ڈویژن نگران نے شرکت کی۔ اس مشورے میں نگران سرگودھا محمد عادل رضا عطاری نے شرکا کو اپنی اصلاح کرنے اور بلند حوصلہ رکھنے اور مشکلات پر صبر کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ۔بلال رضا عطاری مدنی انعامات ذمہ دار)


لیاقت آباد کی جامع مسجد فرقانیہ میں قافلہ اجتماع

رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری کاسنّتوں بھرا بیان

تفصیل:

دعوت اسلامی کےتحت 20جنوری 2020ء کو کراچی کے علاقے لیاقت آباد کابینہ کی جامع مسجد فرقانیہ میں قافلہ اجتماع ہوا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے سنّتوں بھرا بیان کیااور شرکا کو ایک ماہ اور 12ماہ کے قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی جس پر ہاتھوں ہاتھ دس اسلامی بھائی 12ماہ کے قافلے میں سفر کرنے کے لئے تیار ہوگئے۔رکنِ شوریٰ نے شرکا کو جزوقتی نماز کورس کر نے کی نیت بھی کروائی۔

یادرہے کہ رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری ان دنوں مختلف مساجدمیں ایک ماہ کے قافلے میں سفر کررہےہیں ۔ 

کراچی(اسٹاف رپورٹر) دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام ہر جمعرات کو بعد نمازِ مغرب ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ اسی سلسلے میں 23جنوری 2020ء کو بھی دنیا بھر میں ہفتہ وار اجتماعات منعقد کئے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مبلغ دعوت اسلامی محمد اشفاق عطاری مدنی اور نارتھ کراچی کی جامع مسجد فیض مدینہ میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد علی عطاری سنّتوں بھرےبیانات فرمائیں گے جبکہ ڈسکہ کے شہر عید گاہ سمبڑ یال روڈ کے سنّتوں بھرے اجتماع میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری ”اچھے اعمال کا صلہ“ کے موضوع پر سنّتوں بھرابیان فرمائیں گے۔ یہ اجتما ع مدنی چینل پر براہِ راست نشر کیا جائے گا۔

تمام عاشقانِ رسول سے گزارش کی جاتی ہے کہ آپ بھی اپنے شہر میں ہونے والے سنتوں بھرے اجتماع میں ضرور شرکت فرمائیں۔ اپنے قریبی ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کی لوکیشن جاننے کے لئے درج ذیل لنک پر کلک کیجئے۔

https://www.dawateislami.net/map/ijtema


دعو ت اسلامی کی مجلس مدنی انعامات کے تحت 20جنوری2020ء کو لاہور ریجن میں 74مقامات پر سحری اجتماعات  کا انعقاد کیا گیا جن میں بڑی تعداد میں عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ مبلغین دعوت اسلامی نے سنّتوں بھرے بیانات کئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسمعٰیل خان میں 3 مقامات ، پشاور زون میں 2 مقامات، ہزارہ زون میں 5 مقامات، شمالی زون میں 44 مقامات اور جنوبی زون میں 9 مقامات سمیت دیگر مقامات اجتماعات منعقد ہوئے۔

دعوت اسلامی کی مجلس مدنی انعامات کے تحت ڈیرہ اسمعیل خان میں مدنی انعامات اجتماع ہوا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ مبلغ دعوت اسلامی نے ”صبر وشکر “ کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کرتے ہوئے صبروشکر والے مدنی انعام پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی۔