گزشتہ دنوں رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے لاہور ریجن کےنگرانِ زون ونگرانِ کابینہ کامدنی مشورہ  فرمایا۔اس موقع پررُکنِ شوریٰ حاجی بغداد عطاری بھی موجود تھے۔ رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے رجب، شعبان اور رمضان میں ذمہ داران کاجدول اور دیگر امور (28,29فروری،1مارچ کو خیبر پختون خواہ سےاسلامی بھائی کراچی امیراہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہکی بارگاہ میں 3دن کی لئے حاضرہوں گے، مالیات رسید بکس کی تقسیم،مالیات ای رسیدکانظام،مدنی عطیات کے اہداف،7,8,9 فروری قافلے میں سفر کے اہداف ، شخصیات اجتماع ،سحری اجتماع ،افطاراجتماع اورذیلی حلقوں کے اجتماعات ) طے فرمائے اور مدنی کاموں سے متعلق مدنی پھول دیئےنیز مارچ میں تمام زون کےتقسیم اسناد اجتماعات منعقد کئے جائیں گے۔


عاشقان رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 6فروری 2020ء الجنت مسجد شاہ رکن عالم کالونی ملتان میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن نگران اور اراکین کابینہ نیو ملتان کابینہ نے شرکت کی۔ مبلغ دعوت اسلامی و نگران زون محمد راشد عطاری نے نگران زون نے ڈویژن نگرانوں کے جدول کا جائزہ لیا۔ 3 دن اور 1 ماہ کے قافلوں کے اہداف طے کئے، نیو ملتان کابینہ کو مدنی کاموں میں ترقی لانے کا ذہن دیا۔ (رپوٹر: خالد حسن عطاری نگران کابینہ نیو ملتان)


دعوت اسلامی کے تحت 8 فروری 2020ء کو ڈویژن صدر کینٹ میں خواجہ ملک محمد آصف مرحوم کے چہلم کے سلسلے میں ایصالِ ثواب اجتماع کا انعقاد کیاگیا جس میں قرب وجوار کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کرنے کی ۔اس اجتماع ِ میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنّتوں بھرابیان کیا اور شرکا کو مدنی کاموں میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 4فروری2020ء بروز منگل ڈویژن بلھے شاہ قصور میں مدنی مشورہ ہوا، مدنی مشورے میں ڈویژن ذمہ داران، اراکینِ کابینہ، علاقائی نگران اور حلقہ نگران نے شرکت کی۔ اس موقع پر نگرانِ کابینہ خالد عطاری نے  12 مدنی کاموں کی ترقی و تنزلی کے اعتبار سے جائزہ لیا، مدنی کاموں میں مزید بہتری لانے کے لئے مدنی پھول دیئے ، مدنی کام اخلاص کے ساتھ کرنے کا جذبہ دیا اور کارکردگی فِل کرنے کے حوالے سے تربیت بھی کی۔


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام  سرگودھاکے شہر معظم آباد میں کسان اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کسان، زمیندار، ملز آنر سمیت سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔ رکنِ شوریٰ حاجی محمد رفیع العطاری نے زکوٰۃ دینے کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو مدنی کاموں میں تعاون کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس 12ماہ اطراف خالی علاقہ جات کے تحت جنوری2020ء میں خالی علاقہ جات میں مختلف مقامات پر  ”فیضانِ قراٰن و حدیث کورس“ کا اہتمام کیا گیا۔ کورس میں مجموعی طور پر 309 اسلامی بھائیوں نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختون خواہ میں 5 جنوری2020ء بروز اتوار اور25 جنوری بروز ہفتہ ”فیضانِ قراٰن و حدیث کورس“ کا اہتمام کیا گیا جس میں مجموعی طور پر 214 اسلامی بھائیوں نے شرکت کی سعادت حاصل کی جبکہ کشمیر اور ملتان ریجن میں ہونے والے کورسز میں شرکا کی مجموعی تعداد 95 رہی۔


5فروری 2020ء کو دعوت اسلامی  کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکنِ حاجی محمد رفیع العطاری کی بھلوال کے جامعۃ المدینہ میں حاضری ہوئی۔ رکنِ شوریٰ نے طلبۂ کرام کو مدنی کاموں کا ذہن دیا اور عُشر جمع کرنے کے حوالے سے گفتگو فرمائی۔ رکنِ شوریٰ نے داخلے کے حوالے سے بات چیت بھی کی۔

دعوت اسلامی کی مجلس جامعۃ المدینہ للبنین کے تحت پاکستان کے چھ   شہروں ( کراچی،حیدر آباد ،لاہور،واہ کینٹ، قصور،شیخوپورہ) میں جامعۃ المدینہ نائٹ کلاسز کا سلسلہ جاری ہے جس کی اب تک 20 برانچیں قائم ہوچکی ہیں ۔ ان جامعات میں مختلف شعبے( ڈاکٹر، تاجر ، وکیل، اسکول ٹیچر، گورنمنٹ جاب، پرائیویٹ جاب، اسٹوڈنٹس فیلڈ) سے تعلق رکھنے والے اسلامی بھائی علمِ دین حاصل کررہے ہیں۔


پچھلے دنوں  مدنی مرکز فیضانِ مدینہ سرگودھا میں دعوت اسلامی کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد رفیع العطاری نے شرکا کی تربیت کی اور شرکا کو اپنے اداروں کوخود کفالت اور رمضا ن المبارک میں عطیات جمع کرنے کے حوالے سے مدنی پھول پیش کئے۔


6فروری 2020ء کو رکنِ شوریٰ حاجی محمد رفیع العطاری نے جامعۃ المدینہ کالا باغ پنجاب کا دورہ کیا۔ اس موقع پر رکنِ شوریٰ نے طلبۂ کرام کے درمیان سنّتوں بھرا بیان فرمایا  اورانہیں مدنی کام کرنے کی ترغیب دلائی۔رکنِ شوریٰ حاجی محمد رفیع العطاری نے جامعۃ المدینہ میں جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ بھی لیا۔


5فروری 2020ء کو جامعۃ المدینہ کوٹ مومن پنجاب میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد رفیع العطاری کی آمد ہوئی ۔رکنِ شوریٰ نے طلبۂ کرام کے درمیان سنّتوں بھرا بیان کرتے ہوئے  مدنی کاموں کے حوالے سے مدنی پھول دیئے اور نئے داخلے کے متعلق گفتگو فرمائی۔


5فروری 2020ء کو دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام جامعۃ المدینہ خانقاہ سراجیہ پنجاب میں سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد رفیع العطاری نے طلبائے کرام کے درمیان سنّتوں بھرا بیان کرتے ہوئے انہیں بھر پور طریقے سے مدنی کام کرنے کا ذہن دیا اور عُشر جمع کرنے کے بارے میں گفتگو فرمائی۔