جامعات المدینہ والوں کی شاندار کوششوں کا شاندار رزلٹ

65 نئے لکھاریوں نے اپنے مضامین ماہنامہ کو بھیج دیئے

تبلیغ دین میں تحریر کو بڑا اہم مقام حاصل ہے۔ کئی علمائے کرام نے اپنی زندگیاں فقط تحریر کےلیے وقف کردی تھیں۔اپنے اسلاف کے اس جذبٔہ خدمت کو اپنی نسلِ نو میں منتقل کرنے کےلیے دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام چھپنے والے میگزین ماہنامہ فیضان مدینہ میں پچھلے دنوں جامعات المدینہ کے طلبا و طالبات اور مدرسین و مدرسات کے لئے ایک تحریری مقابلے بنام ’’ نئے لکھاری‘‘ کا آغاز کیا گیا جس میں مجلس جامعۃ المدینہ کا ایسا شاندار تعاون رہا کہ پہلے ہی ماہ(یعنی رجب المرجب کے ماہنامہ کے لئے) مضمون لکھنے والے طلبہ و طالبات کی مجموعی تعداد 65 تک جا پہنچی ، مختلف مراحل سے گزرنے کے بعد تین طلبہ(محمد فیضان چشتی عطاری،متعلم درجہ خامسہ جامعۃ المدینہ پاکپتن شریف،بابر عارف عطاری بن ڈاکٹر محمد عارف، متعلم درجہ خامسہ مرکزی جامعۃ المدینہ فیضانِ مدینہ کراچی اور محمد اسامہ عطاری بن غلام یاسین، متعلم درجہ سادسہ مرکزی جامعۃ المدینہ فیضانِ مدینہ کراچی)کے مضامین ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی زینت بنے اور بقیہ مضامین شرعی تفتیش کے بعددعوتِ اسلامی کی نیوز ویب سائٹ ’’ شب و روز‘‘ پر اَپ لوڈ کردئیے گئے ہیں۔ ہم مجلس جامعۃ المدینہ کے بے حد مشکور ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ اس بار کی طرح آئندہ بھی بھر پور تعاون فرمائیں گے۔

خوش اخلاقی کے موضوع پر مشتمل مضامین کو پڑھنے کےلیے نیچے دئیے گئے لنک پر کلک کیجیے

khush-akhlaqi

تقویٰ و پرہیزگاری کیسے حاصل ہو؟ کے موضوع پر مشتمل مضامین کو پڑھنے کےلیے نیچے دئیے گئے لنک پر کلک کیجیے

taqwa-o-perhezgaari

تلاوت قراٰن کے فضائل کے موضوع پر مشتمل مضامین کو پڑھنے کےلیے نیچے دئیے گئے لنک پر کلک کیجیے

tilawat-e-quran


دعوت اسلامی کے تحت یکم مارچ 2020ء کو بھکر میں اجتماع خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی عاشقان رسول نے شرکت کی۔ رکن شوریٰ حاجی محمد رفیع العطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور خواجہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ کی سیرت بیان کرتے ہوئے شرکا کو اپنی زندگی خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ کی سیرت پر عمل کرتے ہوئے گزارنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کی مجلس مدنی انعامات کے تحت یکم مارچ 2020ء کو مدنی مشورہ ہوا جس میں مجلس مدنی انعامات کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے شرکا کی تربیت اور مدنی پھول ارشاد فرمائے۔ اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی فضیل رضا عطاری اور نگران مجلس مدنی انعامات حاجی سہیل عطاری بھی موجود تھے۔


دعوت اسلامی کے تحت یکم مارچ 2020ء کو جھنگ کی جامع مسجد غوثیہ لاثانی میں مدنی حلقے کا اہتمام  کیا گیا جس میں علاقے کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ رکن شوریٰ حاجی محمد رفیع العطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو مدنی کاموں میں حصہ ملانے کی ترغیب دلائی۔


یکم مارچ 2020ء کو رکن شوریٰ حاجی محمد  رفیع العطاری نے جھنگ میں حاجی ریاض عطاری کی رہائش گاہ جاکر ان سے عیادت کی اور جلد صحت یابی کے لئے دعائیں کیں۔


دعوت اسلامی کے تحت یکم مارچ 2020ء کو جھنگ کی جامع مسجد حیات النبی میں مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقے کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ رکن شوریٰ حاجی محمد رفیع العطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو مدنی کاموں میں تعاون کرنے کی ترغیب دلائی۔


یکم مارچ 2020ء کو جھنگ کی جامع مسجد نورانی  میں مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں مقامی عاشقان رسول نے شرکت کی۔ رکن شوریٰ حاجی محمد رفیع العطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے ، قافلے میں سفر کرنے اور مدنی کاموں میں تعاون کرنے کی ترغیب دلائی۔


یکم مارچ 2020ء کو رکن شوریٰ حاجی محمد  رفیع العطاری نے جھنگ میں محمد افضل عطاری کی رہائش گاہ جاکر ان سے عیادت کی اور جلد صحت یابی کے لئے دعائیں کیں۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  نیکی کی دعوت کو عام کرنے کی غرض سے مبلغینِ دعوتِ اسلامی وقتاً فوقتاً شہر شہر،گاؤں گاؤں اور ملک و بیرونِ ملک سفر کرتے رہتے ہیں۔

اسی سلسلے میں مبلغِ دعوتِ اسلامی محمد ثوبان عطاری 3 مارچ2020ء بروز منگل کو وہاڑی کے جدول پر ہونگے جہاں ان کےمختلف کالجز میں سنّتوں بھرے بیانات کا سلسلہ ہوگا۔ بیانات کے شیڈول درج ذیل ہیں:

Comsatsیونیورسٹی وہاڑی کیمپس

09:30 am

Aspire کالج وہاڑی کیمپس

11:30 am

چیمبر آف کامرس وہاڑی

12:30 pm

D.H.Q ہسپتال وہاڑی

02:30 pm


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے لانڈھی کی جامع مسجد ربانی میں عرسِ خواجہ غریب نواز کے سلسلے میں اجتماعِ ذکر و نعت کا اہتمام کیا گیا۔ اجتماع میں بڑی تعداد میں عاشقانِ اولیاء نے شرکت کی۔ اس موقع پر ابو البنتین حاجی محمد حسان عطاری مدنی نے سیرتِ خواجہ غریب نواز کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرماتے ہوئے تعلیماتِ خواجہ غریب نواز کو زندگی میں نافذ کرنے کا ذہن دیا اور قافلوں میں سفر کرنے کی ترغیب بھی دلائی جس پر ہاتھوں ہاتھ کئی عاشقانِ رسول نے راہِ خدا میں سفر کرنے کی نیتیں پیش کیں۔


عاشقان رسول کی مدنی تحریک دعوت اسلامی کے تحت 8 مارچ 2020ء بروز اتوار گلشن راوی فٹ بال گراؤنڈ لاہور میں تقسیم اسناد کے سلسلے میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا ۔ اس اجتماع میں خصوصی بیان مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری فرمائیں گے۔ اجتماع کے اختتام پرسال  2019ء میں حفظ و ناظرہ مکمل کرنے والے طلبہ کو اسناد دی جائے گی۔ اجتماع کا آغاز صبح 10:00 بجے ہوگا۔ 


بعض افراد کالمز اور مضامین لکھنے کے شوقین ہوتے ہیں اور ہر لکھاری کی یہ دلی تمنا بھی ہوتی ہے کہ میرا مضمون کسی میگزین کی زینت بنے یا کسی بڑی ویب سائٹ پر جھلملارہا ہو۔ ماہنامہ فیضانِ مدینہ آپ کو یہ سنہری موقع فراہم کررہا ہے ۔ وہ اس طرح کہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ میں ایک نیا سلسلہ ”نئے لکھاری“ کے نام سے شروع کیا گیا ہے جس میں جامعۃ المدینہ کے مدرسین و مدرسات اور طلبہ و طالبات اپنے مضامین لکھ کر ماہنامہ کی میل آئی ڈی پر میل کرسکتے ہیں۔ جن تین لکھاریوں کا مضمون ٹاپ پر ہوگا ان کے مضامین ماہنامہ فیضانِ مدینہ میں شائع کئے جائیں گے جبکہ باقی موصول ہونے والے مضامین دعوتِ اسلامی کی آفیشل نیوز ویب سائٹ ”دعوتِ اسلامی کے شب و روز“پر اپلوڈ کئے جائیں گے۔

گزشتہ ماہ (جمادیٰ الثانی میں)مجلس ماہنامہ فیضانِ مدینہ کو 65 رائٹرز نے مضامین لکھ کر بھیجے جن میں ٹاپ تھری اسلامی بھائیوں (محمد فیضان چشتی عطاری،متعلم درجہ خامسہ جامعۃ المدینہ پاکپتن شریف،بابر عارف عطاری بن ڈاکٹر محمد عارف، متعلم درجہ خامسہ مرکزی جامعۃ المدینہ فیضانِ مدینہ کراچی اور محمد اسامہ عطاری بن غلام یاسین، درجہ سادسہ مرکزی جامعۃ المدینہ فیضانِ مدینہ کراچی)کے مضامین ماہنامہ فیضانِ مدینہ میں شائع کئے گئے جبکہ باقی اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کے مضامین دعوتِ اسلامی کی نیوز ویب سائٹ پر اپلوڈ کئے گئے۔جن کے مضامین ماہنامہ میں شائع ہوئے انہیں بطورِ انعام مدنی چیک بھی پیش کئے گئے۔

واضح رہے! یہ خاص سلسلہ (نئے لکھاری)جامعات المدینہ کے اسٹوڈنٹس کی تحریری صلاحیت کو بہتر سے بہترکرنے کےلیے شروع کیا گیا ہے جس کے لیے موضوعات ہر ماہ جامعات المدینہ میں پہنچا دئیے جاتے ہیں۔ ذمہ دار اسلامی بھائی جامعات المدینہ میں جاکر اسٹوڈنٹس کو تحریر کے حوالے سے اہم نکات بھی دے رہے ہیں۔

خوش اخلاقی کے موضوع پر مشتمل مضامین کو پڑھنے کےلیے نیچے دئیے گئے لنک پر کلک کیجیے

khush-akhlaqi

تقویٰ و پرہیزگاری کیسے حاصل ہو؟ کے موضوع پر مشتمل مضامین کو پڑھنے کےلیے نیچے دئیے گئے لنک پر کلک کیجیے

taqwa-o-perhezgaari

تلاوت قراٰن کے فضائل کے موضوع پر مشتمل مضامین کو پڑھنے کےلیے نیچے دئیے گئے لنک پر کلک کیجیے

tilawat-e-quran