22فروری 2020ء کو دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس
شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبد الحبیب
عطاری نے اپنے پنجاب کے دورے کے دوران
مختلف شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور انہیں
دعوت اسلامی کےزیر نگرانی ہونے والے مدنی کاموں کے متعلق معلومات فراہم کیں اور مختلف
امور پر تبادلہ خیال کیا۔
چند شخصیات کے نام یہ ہیں: ثوبان ظہیر بٹ (صدر
گجرات چمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری)،
محمود اختر (صدر گجرات پریس کلب)، ملک اسحاق اعوان (سابق سٹی ناظم مالک ڈیجیٹل فین گجرات)، محمد عثمان (سینئر نائب صدر گجرات چمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری)، ڈاکٹر حسن اسحاق اعوان (رجسٹرار میڈیسن ڈیپارٹمنٹ DHQ
گجرات)
22فروری 2020ء کو لیہ
زون سٹی قاضی آباد میں مسجد فیضانِ مدینہ کا سنگ بنیاد رکھنے کا سلسلہ ہوا ۔ اس موقع پر
سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔رکنِ
شوریٰ حاجی محمد رفیع العطاری نے سنتوں بھرابیان کیا اور شرکا کو تعمیرات کے حوالے سے مدنی پھول
دیئے۔
22فروری 2020ء کو رکنِ شوریٰ حاجی محمد رفیع العطاری نے جامعۃ المدینہ لیہ کا وزٹ کیا ۔ اس موقع پر
انہوں نےجامعہ کے طلبہ کی تربیت فرمائی
اور رمضان المبارک 1441ھ میں اعتکاف کرنے اور عشر جمع کرنے کی ترغیب دلائی۔ اس وقت
جامعۃ المدینہ لیہ میں اولی ٰسے لے کر رابعہ تک کے درجات میں 80 طلبہ علمِ دین حاصل کررہے ہیں۔
22فروری2020ء بروز ہفتہ بعد نماز عشاء حق باہو کار اسٹینڈ لاری اڈاشادیوال
میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں شخصیات سمیت بڑی تعداد میں عاشقان
رسول نے شرکت کی۔ رکنِ شوریٰ مولانا حاجی
عبد الحبیب عطاری نے ” شادی میں کرنے والے کام“کے عنوان پر سنتوں بھرا بیان کیا ۔ بیان کے اختتام پر رکن شوریٰ نے شخصیات سے
ملاقاتیں بھی کیں۔اس موقع پر رکنِ شوریٰ
حاجی محمد اظہر عطاری بھی موجود تھے ۔
بیان کے بعد لائیومدنی مذاکرہ دیکھنے کا
سلسلہ ہوا جس میں عاشقان رسول نے امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کے مدنی پھولوں سے فیض یاب ہوئے۔
پچھلے دنوں لیہ نزد
سبزی منڈی میں مسجد کا سنگ بنیاد رکھنے کا سلسلہ ہوا ۔ اس موقع پر سنتوں بھرے
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔رکنِ شوریٰ حاجی
محمد رفیع العطاری نے سنتوں بھرابیان کیا اور شرکا کو تعمیرات کے حوالے سے مدنی پھول
دیئے۔
پچھلے دنوں لیہ میں محمد ساجد عطاری ایک حادثے میں زخمی ہوگئے تھے اور ان دنوں اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ مرکزی
مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد رفیع العطاری
نے اسپتال جاکر ان سے عیادت کی اور جلد
صحت یانی کے لئے دعا کی۔
22فروری 2020ء کو جامعۃ المدینہ ضلع بھکر میں رکنِ شوریٰ حاجی رفیع العطاری کی آمد ہوئی۔
اس موقع پر انہوں نےجامعہ کے عملے سےملاقات فرمائی اور طلبہ کو مدنی پھول دیتے
ہوئے نئے داخلے کروانے، عشر جمع کرنے کا
ذہن دیا۔ اس وقت جامعۃ المدینہ ضلع بھکر میں 85 طلبہ علمِ دین حاصل کررہے ہیں جبکہ جامعۃ
المدینہ میں اولی ٰسے لے کر ثالثہ تک کے
درجات موجود ہیں۔
دعوتِ اسلامی کی 26 رکنی مرکزی مجلس شوریٰ میں ایک
اور رکن کا اضافہ کر دیا گیا۔ فیصل آباد کے حاجی محمد جنید عطاری مدنی کو شوریٰ کا
رکن بنایا گیا ہے۔ شوریٰ میں رکنیت کا اعلان بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ محمد
الیاس عطار قادری دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے 23 فرور ی کو ہونے والے براہِ راست مدنی
مذاکرے میں کیا اور انہیں دعوتِ اسلامی کی مجلسِ شوریٰ کا رکن مقرر ہونے پر
مبارکباد دیتے ہوئے اپنی خصوصی دعا سے نوازا۔ رکنِ شوریٰ حاجی جنید عطاری مدنی کو
شوریٰ سطح پر ملک و بیرونِ ملک کے جامعات المدینہ للبنات اور جامعات المدینہ للبنین بیرون ملک کی ذمہ داری
دی گئی ہے۔ مفتیِ دعوتِ اسلامی شیخ الحدیث والتفسیر مفتی محمد قاسم عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی آپ کے
بچوں کے ماموں ہیں۔
رکنِ شوریٰ ابو ماجد حاجی محمد شاہد عطاری مدنی
اور مجلس دعوتِ اسلامی کے شب و روز کے اراکین حاجی محمد جنید عطاری مدنی کو دعوتِ
اسلامی کی مجلسِ شوریٰ کا رکن مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعاگو ہیں
کہ اللہ پاک ان کے کام اور وقت میں مزید برکتیں پیدا فرمائے
اور ہم سب کو مرکزی مجلس شوریٰ کی اطاعت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ اٰمین۔
ذہنی آزمائش سیزن 11 کا
گرینڈ فائنل 21فروری2020ء بروز جمعۃالمبارک لاہور داتا دربار کے صحن میں کراچی اور ملتان کی ٹیموں کے درمیان ہوا ۔ پروگرام کو دیکھنے کے لئے عاشقانِ رسول کی بڑی
تعداد نے داتا دربا کا رُخ کیا، پروگرام کی ہوسٹنگ ہر دلعزیز شخصیت رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری نے کی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان انتہائی دلچسپ
مقابلے کے بعد کراچی کی ٹیم میدان اپنے
نام کرنے میں کامیاب ہوگئی۔
اختتام پر دونوں ٹیموں کی زبردست حوصلہ افزائی کی گئی اور انہیں عمرے کے ٹکٹس و
دیگر تحائف پیش کئے گئے۔اس موقع پر استاذ الحدیث مفتی محمدہاشم خان عطاری مدنی، رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری، رکنِ شوریٰ
قاری سلیم عطاری، رکنِ شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری سمیت سیاسی و سماجی شخصیات
نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
اس پروگرام کی سب سے اہم
بات یہ تھی کہ اس سلسلے کو دیکھ کر اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ
وَجَلَّتین
غیر مسلم کلمہ پڑھ کر دائرۂ اسلام میں داخل ہوئے تما م نو مسلموں کا اسلامی نام محمد اور پکارنے کے لئے داتا گنج
بخش رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کی نسبت سے محمد علی رکھا گیا۔
23 فروی 2020
بروز اتوار کو جنوبی و شمالی زون لاہور کے
اسلامی بھائیوں کا ماہانہ اجلاس منعقد ہوگا
Dawateislami