دعوتِ اسلامی کی 26 رکنی مرکزی مجلس شوریٰ میں ایک اور رکن کا اضافہ کر دیا گیا۔ فیصل آباد کے حاجی محمد جنید عطاری مدنی کو شوریٰ کا رکن بنایا گیا ہے۔ شوریٰ میں رکنیت کا اعلان بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے 23 فرور ی کو ہونے والے براہِ راست مدنی مذاکرے میں کیا اور انہیں دعوتِ اسلامی کی مجلسِ شوریٰ کا رکن مقرر ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے اپنی خصوصی دعا سے نوازا۔ رکنِ شوریٰ حاجی جنید عطاری مدنی کو شوریٰ سطح پر ملک و بیرونِ ملک کے جامعات المدینہ للبنات اور جامعات المدینہ للبنین بیرون ملک کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ مفتیِ دعوتِ اسلامی شیخ الحدیث والتفسیر مفتی محمد قاسم عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی آپ کے بچوں کے ماموں ہیں۔

رکنِ شوریٰ ابو ماجد حاجی محمد شاہد عطاری مدنی اور مجلس دعوتِ اسلامی کے شب و روز کے اراکین حاجی محمد جنید عطاری مدنی کو دعوتِ اسلامی کی مجلسِ شوریٰ کا رکن مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعاگو ہیں کہ اللہ پاک ان کے کام اور وقت میں مزید برکتیں پیدا فرمائے اور ہم سب کو مرکزی مجلس شوریٰ کی اطاعت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ اٰمین۔