گزشتہ رات مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں رکنِ شوریٰ حاجی  محمد شاہد عطاری نے اعتکاف کرنے والے عاشقانِ رسول کے ساتھ سحری اور تہجد کی جماعت میں شرکت فرمائی۔ رکنِ شوریٰ نے عاشقان رسول کو فیضانِ خواجہ غریب نواز اجتماع میں شرکت کرنے کے حوالے سے ترغیب دلائی جس پر عاشقانِ رسول نے مختلف علاقوں سے گاڑیوں کی صورت میں آنے کی نیتیں کیں۔(رپورٹ:سید معاذالرحمن، رکن زون مجلس مدنی مذاکرہ)


25فروری 2020ءبروز منگل رکن شوریٰ حاجی فضیل رضا عطاری نے کراچی میں وفاقی اردو یونیورسٹی آف آرٹس، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کادورہ کیا جہاں  تلاوت و نعت شریف کے بعد رکن شوریٰ نے سنتوں بهرا بیان فرمایا اس موقع پر ڈاکٹر علی ورسیانی ، ڈاکٹرپروفیسر عارف زبیر(وائس چانسلر)، ڈاکٹر ساجد جہانگیر(یونیورسٹی رجسٹرار)، سر افتخار، سر زاہد اور سر نور سمیت بڑی تعداد میں اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔ رکنِ شوریٰ نےاختتام پر یونیورسٹی کے مختلف اساتذہ و طلبہ سے ملاقاتیں بھی کیں ۔(رپورٹ:سہیل عطاری، مدنی انعامات آفس ذمہ دار)


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی کورسز کے تحت 23فروری2020ء بروز اتوار  مرکزی جامع مسجد حضرت شاہ محمد مقیم رحمۃ اللہ علیہ حجرہ شاہ مقیم بصیر پور میں سنتوں بھرا اجتماع ہوا۔ اجتماع میں دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران و دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ اس موقع پر نگران مجلس مدنی کورسز و اعتکاف محمد طارق عطاری نے نماز کی اہمیت پر بیان کرتے ہوئے شرکا کو اپنی نمازیں درست کرنے کے لئے مدنی ماحول سے وابستہ ہونےاورپابندی کے ساتھ نمازوں کی ادائیگی کا ذہن دیا۔(رپورٹ: محمد احمد سیالوی عطاری، رکن مجلس مدنی کورسزواعتکاف )


گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے زیرِ انتظام  گوجرانوالہ کی ہول سیل سینیٹری مارکیٹ اور وزیر آباد میں مدنی حلقوں کا اہتمام کیا گیا۔ مدنی حلقوں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی اس موقع پر نگرانِ برمنگھم ریجن یوکے سید فضیل رضا عطاری نے اسلامی بھائیوں کو مدنی پھول دیئے جبکہ ساروکی وزیرآباد میں نگرانِ برمنگھم ریجن یوکے سید فضیل رضا عطاری نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے ہمراہ دعوتِ اسلامی کو دیئے گئے زمین کا دورہ کا وزٹ کیااور دعائے خیر کی۔


گزشتہ دنوں Superior College رحیم یار خان میں کالج کے طلبہ کے لئے اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں اسٹوڈنٹس نے شرکت کی، اس موقع پر نگرانِ برمنگھم ریجن یوکے سید فضیل رضا عطاری نے ان کی تعلیمی و اخلاقی جہتوں سے تربیت فرمائی اور کالج کے پرنسپل سے خصوصی ملاقات کا سلسلہ بھی ہوا۔


شعبہ تعلیم(دعوتِ اسلامی) کے زیرِ انتظام Central College Of Pharmacy And Health Sciences رحیم یار خان میں سنتوں بھرے اجتماع کا اہتمام کیا گیا ۔ اجتماع میں بڑی تعداد میں کالج کے اساتذہ و طلبہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر نگرانِ برمنگھم ریجن یوکے سید فضیل رضا عطاری نے شرکائے اجتماع کو تربیت کے مدنی پھول دیئے۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں گوجرانوالہ میں ایک ٹائل فیکٹری میں مدنی حلقہ لگایا گیاجس میں نگرانِ برمنگھم ریجن یوکے سید فضیل رضا عطاری نےاسلامی بھائیوں کی تربیت کی نیز منجاب غلہ منڈی گکھڑمیں حکیم محمد عمر سے ملاقات کی اور ان کے بھائی کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی جبکہ  سکھر سندھ میں نگرانِ برمنگھم ریجن یوکے سید فضیل رضا عطاری نے ذمہ دار اسلامی بھائی کے ہمراہ کپڑے کی نئی دکان کا دورہ کیا اور دعائے برکت کی اور رحیم یار خان میں مرحوم بشیر احمد مرحوم کی قبر پر آکر فاتحہ خوانی و دعائے مغفرت کی۔ 


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں گوجرانوالہ میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا۔ مدنی مشورے میں نگرانِ برمنگھم ریجن یوکے سید فضیل رضا عطاری نے خصوصی شرکت فرماکر ذمہ داران کی تربیت کرتے ہوئے مدنی پھولوں سے نوازا۔


گزشتہ دنوں گوجرانوالہ میں دعائے صحت و غمخواری اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔اجتماع میں ذمہ داران اور  بڑی تعداد میں عاشقانِ رسول نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔اس موقع پر نگرانِ برمنگھم ریجن یوکے سید فضیل رضا عطاری نے خصوصی بیان فرمایا۔ اختتام پر خصوصی دعا و ملاقات کا سلسلہ بھی ہوا۔


گزشتہ دنوں گوجرانوالہ میں نگرانِ برمنگھم ریجن یوکے سید فضیل رضاعطاری نے ذمہ دار اسلامی بھائی کے ہمراہ  ریجنل پولیس پبلک ریلیشنز افسر اور مشتاق بھٹہ) ضلع گوجرانوالہ(C.P.O سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ دوران ملاقات انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت اور مدنی مرکز کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔


گزشتہ دنوں گوجرانوالہ میں لائیو مدنی مذاکرہ اجتماع کا اہتمام کیا گیا۔ اجتماع میں بڑی تعداد میں عاشقانِ رسول نے شرکت کرنے کی سعادت حاصل کی۔ اجتماع میں نگرانِ برمنگھم ریجن یوکے سید فضیل رضا عطاری بھی شریک تھے۔


دعوت اسلامی مختلف ذرائع کے ساتھ ساتھ تعلیمی اداروں (جامعۃ المدینہ ، مدرسۃ المدینہ ، دارالمدینہ ) کے ذریعے بھی دنیا بھر میں دین اسلام کی ترویج و اشاعت میں مصروف ہے اور وقتا فوقتا دنیا بھر میں تعلیمی اداروں کی بنیاد رکھی جارہی ہے ۔

اسی سلسلے میں 27 فروری 2020ء بروز جمعرات مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ننکانہ پنجاب میں مدرسۃ المدینہ للبنات فیضان سیدہ فاطمۃ الزہراء رضی اللہ عنہا کا افتتاح کیا اور اس کی کامیابی کے لئے بارگاہ رب العزت میں دعائیں کیں۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ اس مدرسۃ المدینہ میں داخلے کا آغاز بھی ہوچکا ہے۔