دعوت اسلامی کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ اوکاڑہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مجلس مدرستہ المدینہ للبنین کے ریجن ذمہ دار اور ناظم اعلیٰ نے شرکت کی۔رکنِ شوریٰ حاجی محمد رفیع العطاری نے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے  شرکا کو نئے نظام کے متعلق آگاہی فراہم کی۔ رکنِ شوریٰ نے جزوقتی مدرسۃ المدینہ، جزوقتی حفظ کے درجے اور بالخصوص نابینا اسلامی بھائیوں کے لئے درجے شروع کروانے کے حوالے سے اہداف بھی طے کئے۔


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے تحت فیصل آباد سمندری ٹاؤن  کے جامعۃ المدینہ سمندری میں سنّتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں طلبۂ کرام نے شرکت کی۔ رکنِ شوریٰ حاجی محمد رفیع العطاری نے”شوقِ علمِ دین “ کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کوماہِ رمضان 1441ھ میں ایک ماہ اور بالخصوص آخری عشرے میں اعتکاف کرنے کا ذہن دیا۔رکنِ شوریٰ نے طلبۂ کرام کو عشر جمع کرنے کی ترغیب بھی دلائی۔


نگران مجلس تاجران پاکستان محمد ندیم عطاری کے والد عبدالمجید عطاری کی نمازِ جنازہ مناواں لاہور میں ظہر کی نماز کے بعد ادا کردی گئی۔  نمازِ جنازہ کی امامت دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے کی۔ نمازِ جنازہ میں رکن شوری حاجی منصور عطاری سمیت کئی نگران کابینہ اور دیگر افراد نے شرکت کی۔واضح رہے کہ عبدالمجید عطاری کا انتقال اتوار کی رات 10:30 کے قریب ہارٹ اٹیک کے سبب ہوا تھا۔

رکنِ شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی اور مجلس دعوتِ اسلامی کے شب وروز کے اراکین نگران مجلس تاجران پاکستان محمد ندیم عطاری صاحب سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور دعاگو ہیں کہ اللہ پاک مرحوم کی بے حساب مغفرت فرمائے اور جنت میں بلند درجات عطا فرمائے۔


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام  جامعۃ المدینہ گوجرہ پنجاب میں سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد رفیع العطاری نے طلبائے کرام کے درمیان سنّتوں بھرا بیان کرتے ہوئے انہیں بھر پور طریقے سے مدنی کام کرنے کا ذہن دیا اور عُشر جمع کرنے کے بارے میں گفتگو فرمائی۔ 


19 فروری 2020ء کو شعبہ ٔتعلیم کے زیر اہتمام  پنجاب یونیورسٹی میں شام ساڑھے چھ بجے محفل نعت کا انعقاد کیا جائیگا۔ اس اجتماع میں رکنِ شوریٰ حاجی یعفور ضا عطاری  سنّتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔ یونیورسٹی کے تمام اسٹوڈنٹس سے اس اجتماع میں شرکت کرنے درخواست کی جاتی ہے۔


یکم فروری 2020ء کو اوکاڑہ کابینہ  پتوکی میں ایک مسجد کا سنگِ بنیاد رکھ دیا گیا اس موقع پر سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔ اجتماع پاک میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی رفیع العطاری نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو مسجد کی تعمیرات میں بھر پور تعاون کرنے کا ذہن دیا۔


40سے زائد علمی، دینی، دنیاوی، معاشرتی، اخلاقی اور اصلاحی موضوعات پر مشتمل دعوتِ اسلامی کا آفیشل میگزین ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“(جمادی الاخریٰ1441ھ) ویب سائٹ پر اپلوڈ کردیا گیا ہے۔

ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے اس لنک پر کلک کیجئے


یکم فروری 2020ء کو ملتان ریجن میں مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں کے ذمّہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری نے سال 2019ء میں اس شعبے کے تحت ہونے والے مدنی کاموں کے متعلق معلومات حاصل کی اور آئندہ سال کے اہداف طے کئے۔ رکنِ شوریٰ نے  اہداف میں مدرسۃ المدینہ بالغات کے کورسز، پیشگی جدول، عملی جدول اور ماہانہ کارکردگی کا خاص طور پر ذکر کیا۔


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پشاور زون ضلع نوشہرہ میں جامع مسجد فیضانِ امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کا افتتاح کردیا گیا ہے جس میں باقاعدہ نمازوں کا سلسلہ جاری ہے۔

یادرہے کہ دعوت اسلامی کی مجلس خدام المساجد والمدارس کے تحت دنیا بھر مساجد و مدارس کی تعمیر ات کراورہی ہے جبکہ یہ مجلس سال بھر میں 600 سے زائد مساجد کو تعمیر کرنے کا عزم رکھتی ہے۔


دعوت اسلامی کے تحت  پشاور زون مالاکنڈ کابینہ میں ماہانہ اجلاس ہوا جس میں مالاکنڈ کابینہ کے ذمّہ داران نے شرکت کی۔ مبلغ دعوت اسلامی نے شرکا کی تربیت کی اور مدنی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے آئندہ ماہ کے اہداف طے کئے۔


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کی مجلس ازیاد حب کے تحت ڈیرہ غازی خان میں ایصالِ ثواب اجتماع ہوا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں سمیت مرحومین کے عزیز و اقارب نے شرکت کی ۔ مبلغ دعوت اسلامی نے ” آخرت کی تیاری“ کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا  اور شرکا کو دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے کا ذہن دیا۔ 


دعوت اسلامی کے تحت کھرڑیانوالہ فیصل آباد  میں امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی ہمشیرہ مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لئے اجتماع پاک کا انعقاد کیا گیا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد رفیع العطاری نے سنّتوں بھرا بیان کیا۔ اجتماع کے اختتام پر ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کا سلسلہ ہوا اور مرحومہ کے لئے دعائیں کی گئی۔