کراچی(اسٹاف رپورٹر) دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام ہر جمعرات کو بعد نمازِ مغرب ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ اسی سلسلے میں 20فروری2020ء بروز جمعرات مغرب کی نماز کے بعد دنیا بھر میں ہفتہ وار اجتماعات منعقد کئے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق جامع مسجد فیضانِ جیلان کلفٹن کراچی میں شیخ الحدیث والتفسیر مفتی محمد قاسم عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی، کورنگی کی جامع مسجد رضا میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد فضیل عطاری، فیضانِ اسلام مسجد84/3، خیابان سحر، لین 10، فیز 7، ڈی ایچ اے، ڈیفنس میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد علی عطاری، واہگہ ٹاؤن کابینہ جامع مسجد انوارِ مدینہ، نایاب پارک، سلامت پورہ ، لاہور میں حاجی یعفور عطاری سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے جبکہ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری سلمہ الباری سنتوں بھرابیان فرمائیں گےجسے مدنی چینل پر پاکستانی وقت کے مطابق رات 8:00 بجے براہِ راست نشر کیا جائے گا۔

تمام عاشقانِ رسول سے گزارش کی جاتی ہے کہ آپ بھی اپنے شہر میں ہونے والے سنتوں بھرے اجتماع میں ضرور شرکت فرمائیں

اپنے قریبی ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کی لوکیشن جاننے کے لئے درج ذیل لِنک پر کلک کیجئے

https://www.dawateislami.net/map/ijtema