دعوتِ اسلامی نے بچوں کو دینِ اسلام سے روشناس کروانے  کے لئے ایک نیا ڈیپارٹ کھول لیا

چھٹی والے دن صرف ڈھائی گھنٹے کی کلاس ہوگی

تفصیلات اس رپورٹ میں:

فی زمانہ تقریباً ہر درد مند مسلمان اپنی اولاد کی تعلیم و تربیت کے حوالے سے پریشان ہے اور ہونا بھی چاہیے، بہت سارے ایسے عوامل ہیں ایسی چیزیں ہیں جن کی وجہ سے اولاد اخلاق و کردار میں کمزوری ، نظریات میں کمزوری، شرم و حیا کے حوالے سے کمزوری کا شکار ہوتی ہے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ دعوتِ اسلامی مختلف انداز سے مسلمانوں کے اخلاق و کردار کو سنوارنے کی کوشش کررہی ہے، اس کے ساتھ ساتھ دعوت اسلامی کا ایک مشن ہے کہ نوجوانوں (Young Generation) کے نظریات قراٰن و سنّت کے مطابق کئے جائیں۔ان کا اخلاق و کردار، ان کا کریکٹر ایک مسلمان والا ہونا چاہیے،ہمارے جوان شرم و حیا کے پیکر ہوں ۔

اس خاص مقصد کے تحت دعوتِ اسلامی نے کئی ادارے قائم کررکھے ہیں۔ جامعات المدینہ میں طلبہ اور طالبات کو الگ الگ درسِ نظامی یعنی عالم کورس کروایا جاتا ہے۔ مدرسہ المدینہ میں بچوں اور بچیوں کو الگ الگ حفظ و ناظرہ قرآن پاک کی تعلیم دی جاتی ہے جبکہ دارالمدینہ اسلامک اسکول میں بچوں اور بچیوں کو دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ بہترین دینی تعلیم مہیا کی جاتی ہے۔

اب دعوتِ اسلامی کے ایک اور نیا ادارہ کھولا ہے جس کا نام ہے فیضان ویک اینڈ اسلامک اسکول “ ۔ یہ ادارہ بالخصوص ان بچوں بچیوں کے لئے ہے جو بپلک اسکول میں پڑھتے ہیں اور ان کے پاس اتنا وقت نہیں ہوتا کہ وہ باقاعدہ کسی دینی ادارے میں جاکر تعلیم دین حاصل کرسکیں۔

یہ اسکول اتوار والے دن تقریبا اڑھائی گھنٹے کا یہ اسکول ہوتا ہے جس میں کوالیفائیڈ اساتذہ کی زیرِ نگرانی بچوں کو اخلاق و کردار اور اسلامی نظریات اور شرم و حیا کے حوالے سے خصوصی تعلیم دی جاتی ہے، کریکٹر بلڈنگ پر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔

فیضان ویک اینڈ اسلامک اسکول کی اس وقت کی دو برانچیز UKمیں ہیں، ایک برمنگم میں اور ایک لندن میں، اس کے علاوہ U.S.A یعنی امریکہ میں بالٹی مور میری لینڈ ، ٹيکساز اسٹیٹ میں شوگر لینڈ اور ايسٹرن میں، سڈنی آسٹریلیا، حیدر آباد ہند اور بحریہ ٹاؤن راولپنڈی پاکستان میں ایک ایک شاخ کھولی گئی ہے۔

رکنِ شوریٰ حاجی بلال رضا عطاری کا کہنا ہے کہ ابھی ہمارا فرسٹ گریڈ چل رہا ہے اور آئندہ ہمارا اکیڈمی کیرئیر ہوگا ۔ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ اس کو ہم مزید ایکسٹین کریں گے، ہند اور آسٹریلیا میں مزید مقامات یہ اسکول کھولیں گے۔نیوزی لینڈ کا بھی ہمارا ہدف ہے کہ وہاں پر بھی ہم فیضان اسلامک ویک اینڈ اسلامک اسکول شروع کریں ۔ یو ایس اے میں مزید اایکسٹیشن ہوگی۔ اس کے علاوہ کینیڈا ، فرانس اور اٹلی میں بھی اس پروجیکٹ پر کام ہوگا۔

رکنِ شوریٰ نے عاشقانِ رسول کو ترغیب دلائی کہ اگر آپ ان مذکورہ ممالک میں موجود ہیں تو اپنے بچوں کو ضرور ہمارے اسکولز میں داخلہ دلوائیں۔ مزید معلومات کے لئے نیچے دیئے گئے میل ایڈریس پر رابطہ بھی کرسکتے ہیں۔

رابطے کے ليے

Nigran.majlis@dmwis.net

Whatsapp:+ 92 345 5194992