دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں 7دسمبر2019ء کو گوادر زون کے ذمہ داران اور کچھ شعبہ جات کے اراکین ریجن اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ  ہوا جس میں رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے شرکا کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور گوادر زون میں مدنی کاموں کی ترقی کے لئے مختلف پہلووں پر نکات دئیے۔


ایکسپو سینٹر کراچی میں 15واں کراچی  انٹرنیشنل کتب میلہ 5دسمبر2019ء سے شروع ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مختلف موضوعات پر لائی گئی کتب کی نمائش کی جارہی ہے۔ اس موقع پر دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کا اسٹال بھی لگایا گیا ہے جس میں مکتبۃ المدینہ کی شائع کردہ کتابیں اور رسائل رکھے گئے ہیں۔نمائش کے موقع پر دعوتِ اسلامی کی جانب سے کتابوں پر 55 فیصد ڈسکاؤنٹ بھی رکھا گیا ہے۔

ایکسپو سینٹر آنے والے افراد سے گزارش ہے کہ ہال نمبر3 میں اسٹال نمبر109 اور 110 پر ضرور تشریف لائیں اور مکتبۃ المدینہ کی مطبوعات  مناسب قیمت پر حاصل کریں۔

یاد رہے! یہ کتب میلہ 9 دسمبر بروز اتوار تک جاری رہے گا۔

ٹائمنگ:10:00AM to 09:00PM

دعوت اسلامی کے تحت 3دسمبر 2019ء کوڈویژن ٹول پلازہ دنبہ گوٹھ  کی جامع مسجد فیضانِ مدینہ میں مدنی مشورہ ہو ا جس میں ڈویژن ٹول پلازہ کےذمہ داران نے شرکت کی۔ نگران کابینہ گڈاپ ٹاؤن نے شرکا کی تربیت کی اور کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے گیارہویں شریف کے حوالے سے اہداف طے کئے۔ نگرانِ کابینہ نے ذمّہ داران کو ایک ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کے لئے تیار بھی کیا۔(رپورٹ:محمد خالد عطاری، نگران کابینہ گڈاب ٹاؤن)


دعوت اسلامی کے تحت 5دسمبر2019ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ملتان میں مدنی مشورہ ہوا جس میں تمام اراکینِ زون نے شرکت کی۔ ریجن ذمّہ دار ملتان نے شرکا کی تربیت کی اور مختلف امور پر بات چیت کی۔(رپورٹ:محمد مامون رضا عطاری مدنی، رکن مجلس مجلس تاجران )


دعوت اسلامی کی مجلس کارکر دگی کے تحت 4دسمبر2019ء کو نیوکراچی سندھی ہوٹل ڈویژن میں مدنی مشورہ ہوا جس میں علاقہ مشاورت کے اسلامی بھائیوں نے شر کت کی ۔نگرانِ ڈویژن سندھی ہوٹل نے شرکا کی تربیت کی اورآئندہ 12ماہ کے اہداف طے کرتے ہوئے جدول اور کارکردگی پر کلام کیا۔(رپورٹ:محمد راحیل عطاری، رکن کابینہ مجلس کارکردگی)


دعوت اسلامی کے تحت ہر سال دنیا بھر میں گیارہویں شریف  نہایت عقیدت و احترام اور مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منائی جاتی ہے۔

اس سال بھی 8دسمبر 2019ء بمطابق گیارہویں 1441ھ بروز اتوار اور پیر کی درمیانی شب پاکستان بھر میں اجتماعات گیارہویں شریف کا انعقاد کیا جائیگا جن میں تلاوت قراٰن پاک، نعت ومنقبت خوانی، بیانات، ذکرو دعا اور صلٰوۃ وسلام کا سلسلہ ہوگا جبکہ جن مقامات پر مدنی چینل براہِ راست دکھانے کی ترکیب ممکن ہوسکےگی وہاں براہِ راست مدنی چینل دکھایا جائیگا۔

تمام عاشقانِ رسول سے التجا ہے کہ اپنے شہر میں ہونے والےاجتماع ِ گیارہویں شریف میں شرکت کریں۔

کراچی(اسٹاف رپورٹر) دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  ہر جمعرات کو بعد نمازِ مغرب ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ اسی سلسلے میں آج5دسمبر2019ءکو بھی دنیا بھر میں ہفتہ وار اجتماعات منعقد کئے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں نگرانِ شوریٰ مولانامحمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی، فیض مدینہ مسجد نارتھ کراچی میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد عقیل عطاری مدنی، غوثیہ مسجد بلدیہ ٹاؤن کراچی میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد فضیل رضا عطاری، میمن مسجد میمن نگرکراچی میں رکنِ شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی اور صحرائے مدینہ ٹول پلازہ کراچی میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد اطہر عطاری سنّتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

یادرہے! عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہونے والاسنّتوں بھرا اجتماع مدنی چینل پر براہِ راست نشر کیا جائے گا۔

تمام عاشقانِ رسول سے گزارش کی جاتی ہے کہ آپ بھی اپنے شہر میں ہونے والے سنتوں بھرے اجتماع میں ضرور شرکت فرمائیں۔ آپ کے قریب میں ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع کہاں ہوتا ہے یہ جاننے کے لئے درج ذیل لنک پر کلک کیجئے۔

https://www.dawateislami.net/map/ijtema


رزاق باجوہ کی والدہ کا انتقال پُرملال

نماز جناہ دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی اور تدفین عیسیٰ نگری قبرستان میں ہوئی۔

سیاسی، سماجی رہنماؤں کی تدفین اور خصوصی دعامیں شرکت

کراچی (اسٹاد رپورٹر) ایک سیاسی پارٹی کے سابق ایڈیشنل سیکریٹری انفارمیشن سندھ رزاق باجوہ کی والدہ کا رضا الٰہی سے کراچی میں انتقال ہوگیا۔مرحومہ کی نماز جنازہ عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ پرانی سبزی منڈی میں ادا کی گئی جبکہ تدفین عیسیٰ نگری کے قبرستان میں ہوئی۔ اس موقع پر دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ کے محمد یوسف سلیم عطاری نے مرحومہ کی مغفرت اور بلند درجات کیلئے خصوصی دعا کروائی جس میں MNA شکور شاد، سندھ اسمبلی میں متعلقہ پارٹی کے پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ، MPAجمال صدیقی، MPA شاہنواز جدون، MPA ڈاکٹر سعید آفریدی، MPA رابستان، MPA کریم بخش خان گبول، ایوب شر، میر ہزار سومرو، حافظ احمد علی، نفیس حیدر، ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری صادق شیخ، عظیم شاہ، رانا اعظم، فہیم خان، چوہدری بوٹا، طارق گل، حامد نواز خان، نجم صدیقی، عمران مرتضیٰ، سالک مجید، صحافی لیاقت کشمیری اور مذہبی،سیاسی، سماجی، کاروباری، سرکاری افسران ودیگر شعبہ ہائے زندگی کے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور رزاق باجوہ سے اُن کی والدہ پُر ملال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ 


اَلْحَمْدُلِلّٰہِ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“میں جامعاتُ المدینہ کے مدرسین و مدرسات اور طلبہ و طالبات کے لکھے ہوئے مضامین شائع کرنے کا سلسلہ شروع کیا جا رہا ہے ۔ جن کے مضامین پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کریں گے اِنْ شَآءَ اللہ انہیں700روپے، 500روپے اور 300 روپے کی کتابیں خریدنے کے لئے مدنی چیک پیش کیا جائے گا نیز دیگر کے مضامین ”دعوت اسلامی کے شب و روز(ویب سائٹ) “پر شائع کئے جائیں گے اور نام بھی ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ میں شائع کئے جائیں گے۔

نوٹ:اسلامی بھائی ویب سائٹ کے لئے اپنی تصاویر بھی بھیج سکتے ہیں۔

مضامین کے عنوانات اور بھیجنے کا جدول(Schedule) برائے مدرسین و طلبہ

نمبرشمار

مہینا

مضمون بھیجنے کی آخری تاریخ

موضوع:1

موضوع:2

موضوع:3

01

رجب المرجب 1441ھ

25جمادی الاولیٰ 1441ھ

تقوی و پرہیزگاری کیسے حاصل ہو؟

خوش اخلاقی کے فوائد

تلاوتِ قراٰن کے فضائل

02

شعبان المعظم 1441ھ

25جمادی الاخریٰ 1441ھ

مطالعہ کے فوائد

سنت کی اہمیت

جنت کیسی ہے؟

03

رمضان المبارك 1441ھ

25رجب المرجب 1441ھ

بزرگانِ دین کا شوقِ مطالعہ

نماز میں خشوع و خضوع کی اہمیت

علمِ حدیث کی اہمیت

04

شوال المكرم 1441ھ

25شعبان المعظم 1441ھ

اصلاح کرنے کا انداز کیسا ہونا چاہیے؟

اچھی کتاب بہترین دوست ہے

وقت کی اہمیت

05

ذوالقعدة الحرام 1441ھ

25رمضان المبارک 1441ھ

سلامتی کے تین اصول

تقلیلِ کلام، تقلیلِ طعام اور تقلیلِ منام

وقت کا بہترین استعمال کرنے کا طریقہ

استاد کے ادب کے فوائد

06

ذوالحجۃ الحرام 1441ھ

25شوال المکرم 1441ھ

کن علوم کا سیکھنا فرض ہے؟

موت کو یاد کرنے کے فوائد

بداخلاقی کے نقصانات

07

محرم الحرام 1442ھ

25ذوالقعدۃ الحرام 1441ھ

علمائے کرام کی صحبت کے فوائد

ناشکری کی مختلف صورتیں

صحابۂ کرام کے فضائل

08

صفر المظفر1442ھ

25ذوالحجۃ الحرام 1441ھ

رسول اللہ ﷺ کا بچوں کی تربیت کا انداز

فتاویٰ رضویہ کی خصوصیات

باادب با نصیب

09

ربیع الاول1442ھ

25محرم الحرام 1442ھ

جمعِ حدیث کے لئے بزرگانِ دین کی کوششیں

کتبِ حدیث کی مختلف اقسام

نامِ محمد کے فضائل و برکات

10

ربیع الآخر1442ھ

25 صفر المظفر 1442ھ

غوث پاک کی اصلاحی خدمات

کرامت کی تعریف اور اقسام

والدین کی اہمیت

11

جمادی الاولیٰ 1442ھ

25 ربیع الاوّل 1442ھ

دینِ اسلام میں استاد کی اہمیت

مطالعہ کرنے کا درست طریقہ

بے ادب بے نصیب

12

جمادی الاخریٰ 1442ھ

25ربیع الآخر 1442ھ

میانہ روی اور اعتدال کی اہمیت

جگہ جی لگانے کی دنیا نہیں ہے

کتاب کے ادب کی اہمیت

مضامین کے عنوانات اور بھیجنے کا جدول(Schedule) برائے مدرسات و طالبات

نمبرشمار

مہینا

مضمون بھیجنے کی آخری تاریخ

موضوع:1

موضوع:2

موضوع:3

01

رجب المرجب 1441ھ

25جمادی الاولیٰ1441ھ

تقوی و پرہیزگاری کیسے حاصل ہو؟

خوش اخلاقی کےفوائد

تلاوتِ قراٰن کے فضائل

02

شعبان المعظم 1441ھ

25جمادی الاخریٰ1441ھ

مطالعہ کے فوائد

سنت کی اہمیت

جنت کیسی ہے؟

03

رمضان المبارك 1441ھ

25رجب المرجب1441ھ

صحابیات کی دینی خدمات

علم دین حاصل کرنے کےفضائل

علمِ حدیث کی اہمیت

04

شوال المكرم 1441ھ

25شعبان المعظم1441ھ

اصلاح کرنے کا انداز کیسا ہونا چاہیے؟

اچھی کتاب بہترین دوست ہے

وقت کی اہمیت

05

ذوالقعدة الحرام 1441ھ

25رمضان المبارک1441ھ

سلامتی کے تین اصول

تقلیلِ کلام ، تقلیلِ طعام اور تقلیلِ منام

وقت کا بہترین استعمال کرنے کا طریقہ

خواتین صلۂ رحمی کو کیسے بڑھا سکتی ہیں؟

06

ذوالحجۃ الحرام 1441ھ

25شوال المکرم1441ھ

کن علوم کا سیکھنا فرض ہے؟

موت کو یاد کرنے کے فوائد

بداخلاقی کے نقصانات

07

محرم الحرام 1442ھ

25ذوالقعدۃ الحرام1441ھ

خاتون جنت کی سیرت سے درس

فرض علوم سیکھنے کی اہمیت

عورت اور ناشکری

08

صفر المظفر1442ھ

25ذوالحجۃ الحرام1441ھ

رسول اللہ ﷺ کا بچوں کی تربیت کا انداز

عورت و بد شگونی

گناہوں کی نحوست

09

ربيع الاول1442ھ

25محرم الحرام1442ھ

اخراجات میں کفایت شعاری

کتبِ حدیث کی مختلف اقسام

باادب با نصیب

10

ربيع الآخر1442ھ

25 صفر المظفر1442ھ

غوث پاک کی اصلاحی خدمات

کرامت کی تعریف اور اقسام

والدین کی اہمیت

11

جمادی الاولیٰ 1442ھ

25 ربیع الاوّل1442ھ

نمازنہ پڑھنے کی وعیدیں و نقصان

مطالعہ کرنے کا درست طریقہ

بے ادب بے نصیب

12

جمادی الاخریٰ 1442ھ

25ربیع الآخر1442ھ

میانہ روی اور اعتدال کی اہمیت

جگہ جی لگانے کی دنیا نہیں ہے

کتاب کے ادب کی اہمیت

مزید معلومات حاصل کرنے اور مضامین بھیجنے کے لئے اس نمبر پر واٹس اپ کیجئے

03087038571

میل کیجئے

mahnama@dawateislami.net


مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں کے ریجن حیدرآباد کے ذمہ دار محمد اشفاق عطاری مدنی کے والد صاحب  محمد مشتاق عطاری کا کل رات(4دسمبر 2019ء کو) ساڑھے 12 بجے انتقال ہوگیا ہے۔ مرحوم جگر کے کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے اور پچھلے کئی دنوں نواب شاہ اور حیدر آباد کے مختلف اسپتالوں میں زیرِ علاج تھے۔ مرحوم کی نمازِ جنازہ آج دوپہر دو بجے باغِ حبیب قبرستان والی مسجد نوابشاہ میں ادا کی جائے گی۔

شعبہ دعوتِ اسلامی کے شب و روز محمد اشفاق عطاری مدنی سے تعزیت کا اظہار کرتاہے اور دعاگو ہے کہ اللہ پاک مرحوم کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنت میں بلند درجات عطا فرمائے۔ 


3 دسمبر 2019ء بروز منگل پنجاب کے شہر گجرات کی ایک جامع مسجد  میں قافلہ اجتماع کا سلسلہ ہوا  جس میں رکنِ شوریٰ حاجی امین قافلہ عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا۔اجتماعِ پاک میں اہلِ علاقہ اور ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے بڑی تعداد میں  شرکت کی۔ رکنِ شوریٰ نے شرکا کو 13 دسمبر  بروز جمعہ سے ایک ماہ کے لئے راہ خدا کا سفر اختیار کرنے والے قافلوں میں سفر کا ذہن دیا جس پر کئی اسلامی بھائیوں نے  قافلوں میں سفر کی نیت کا اظہار کیا۔

یاد رہے! دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 13 دسمبر 2019ء بروز جمعہ کو  پاکستان بھرکے مختلف اضلاع سے  ایک ماہ کے قافلے راہِ خدا کا سفر اختیار کررہے ہیں۔ امیر اہلِ سنت مولانا محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے بھی اس قافلے میں سفر کی خوب ترغیب دلائی ہے اور سفر کرنے والوں کو اپنی خاص دعاؤں سے نوازا ہے۔

13 دسمبر  سے ایک ماہ کے قافلے میں سفر کرنے والوں کے لئے

دعائے عطار

یا رب المصطفےٰ  جل جلالہ و صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم! جو اسلامی بھائی ایک مہینے کے لئے مدنی قافلے میں سفر کرے اور جو اسلامی بہن اپنے کسی محرم کو  سفر کے لئے تیار کرلے اور انہیں سفر کروادیں،  ان کو اس وقت تک موت نہ دینا  جب  تک اپنے گناہوں سے توبہ نہ کرلیں اور تیرے پیارے حبیب صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا جلوہ نہ دیکھ لیں ۔

دعوت اسلامی کے تحت چک اللہ یارڈویژن شاہ پورمیں30نومبر بروز ہفتہ مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن نگران نے ذیلی تا حلقہ نگران اسلامی بھائیوں کو 12 مدنی کام کرنے کا ذہن دیا، مدنی مشورہ کے اختتام پر شرکا اسلامی بھائیوں نے اجتماعی فکر مدینہ بھی کی۔