دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن اور  کراچی ریجن کے نگران ابوالحسن حاجی محمد امین عطاری نے 12 جنوری 2020 سے 07 فروری 2020 تک ایک ماہ کے مدنی قافلے میں سفر فرمایا۔

اس سفر کی کارکردگی پر ایک نظر:

اس پورے سفر میں مختلف جامعات المدینہ و مدارس المدینہ میں بیانات و اسٹاف کے مدنی مشورے فرمائے، ذمہ داران کے مدنی مشورے لئے، شخصیات کے مدنی حلقے لگائے، مختلف مساجد میں علاقائی دورے کئے اور قافلہ اجتماعات کے ساتھ ساتھ مختلف علماو مشائخ، سیاسی وسماجی شخصیات و کمیونٹیز سے ملاقاتیں کیں۔

قافلے کی بہاروں کی بات کی جائے تو حاجی امین عطاری کی ترغیب پر مختلف شعبہ جات سے وابستہ اسلامی بھائیوں نے قافلے میں سفر کی نیتیں لکھوائیں۔ ٭ 12ماہ قافلے کے لئے 400 سے زائد اور ایک ماہ قافلے کے لئے 165 سے زائد اسلامی بھائیوں نے اپنے نام لکھوائے جبکہ تین دن قافلے میں 35 قافلوں میں 280 شرکا رکنِ شوریٰ کے ہمراہ سفر میں مختلف مقامات پر ساتھ رہے ان میں سے 12ماہ کے لیے 12 تیار ہوئے، ان میں سے 04 اسلامی بھائی جو تین دن کے لیے آئے تھے پورے ماہ ساتھ رہے۔

رکنِ شوریٰ کی ترغیب پر شروع ہونے والے سات دن کے 5 فیضانِ نماز کورس مکمل ہوئے جن میں 396 اسلامی بھائی شریک ہوئے جبکہ 8 جگہوں پر مزید کورسز جاری ہیں،10 مقامات پر کورسز کی تواریخ مقرر ہوچکی ہیں ۔ 10 مختلف مساجد میں علاقائی دورہ کی مجالس بنائی گئیں، 06 مختلف مساجد میں12مدنی کاموں کے 12 ذمہ داران مقرر کیے گئے،20 نئے مقامات پر چوک درس شروع کیے گئے، مجلس ماہی گیر کی معاونت سے کشتیوں میں ذمہ داران مقرر کر کے ماہی گیروں میں فیضان نماز کورس اور قرآن پاک کی تعلیم عام کرنے کے لیے مجلس بنائی گئی، ذمہ داران نے نیت کی ہے کہ مارچ2020 میں ماہی گیروں کا 12دن کا قافلہ راہِ خدا میں سفر کرے گا۔ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ