کراچی(اسٹاف رپورٹر) دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام ہر جمعرات کو بعد نمازِ مغرب ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ اسی سلسلے میں آج 13فروری2020ء بروز جمعرات مغرب کی نماز کے بعد دنیا بھر میں ہفتہ وار اجتماعات منعقد کئے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری ، فیضان جیلان مسجد کلفٹن میں رکنِ شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد مدنی عطاری، فیضانِ مدینہ ڈیرہ اسماعیل خان میں حاجی یعفور رضا عطاری، رضا ئے مصطفیٰ مسجد کورنگی4نمبر میں رکنِ شوریٰ حاجی اطہر عطاری اور کلثوم مسجد ڈرگ کالونی3نمبر میں رکنِ شوریٰ حاجی امین قافلہ سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔

جبکہ مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بہاولپور میں رکنِ شوریٰ قاری سلیم عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے جسے مدنی چینل پر براہِ راست پاکستانی وقت کے مطابق رات 8:00 بجے نشر کیا جائے گا۔

تمام عاشقانِ رسول سے گزارش کی جاتی ہے کہ آپ بھی اپنے شہر میں ہونے والے سنتوں بھرے اجتماع میں ضرور شرکت فرمائیں۔

اپنے قریبی ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کی لوکیشن جاننے کے لئے درج ذیل لِنک پر کلک کیجئے۔

https://www.dawateislami.net/map/