دعوت اسلامی کے تحت 7,8,9 فروری کو امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بڑی ہمشیرہ کے ایصال ثواب کے لئے ملک و بیرون ملک کثیر عاشقان رسول نے قافلہ میں سفر کی سعادت حاصل کی۔ اسی سلسلے میں عاشقانِ رسول نے اسلام آباد G-11 سے روالپنڈی صدر راہ ِخدا میں سفر کرنے کی سعادت حاصل کی۔ امیر قافلہ نے روانگی سے قبل عاشقان رسول کو علم دین کے فضائل پر سنتوں بھرا بیان فرمایا اور عاشقان رسول کی تربیت فرمائی اور عاشقان رسول کو دعوتِ اسلامی کے مدنی مقصد مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے“ کے لیے اپنا وقت دینے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ:محمد شعیب رضا عطاری، معاون رکن شوریٰ حاجی محمد وقار المدینہ عطاری )