دعوتِ اسلامی کی مجلس  فیضان مدینہ کےتحت ذمہ دار اسلامی بھائی11 فروری2020ء بروز منگل ملتان شیر شاہ صحرائے مدینہ کا وزٹ کیا ۔اس موقع پر خادمین و زراعت عملے کا مدنی مشورہ ہوا۔ اس موقع پر رکنِ زون اسلامی بھائی نے خادمین و زراعت کےعملے کی تربیت فرماتے ہوئے نماز کی پابندی کرنے اور اخلاق کو سنوارنے سے متعلق مدنی پھول دیئے اور مدنی کاموں کے حوالے سے مشاورت بھی کی۔

علاقہ بدلہ سنت روڈ رضا ٹاؤن ملتان میں علاقائی دورہ کا سلسلہ ہوا۔ اس دوران رکنِ زون اسلامی بھائی نے مختلف مقامات پر قبر و آخرت کی تیاری کرنے کے حوالے سے مدنی درس دیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔(رپورٹ: شفیق مدنی، رکن زون مجلس فیضان مدینہ)