دعو ت اسلامی کے تحت 10فروری 2020ء کو لاہور ریجن میں 120مقامات پر سحری اجتماعات  کا انعقاد کیا گیا جن میں بڑی تعداد میں عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ اس موقع پرمبلغین دعوت اسلامی نے سنّتوں بھرے بیانات کئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسمعٰیل خان میں 1، پشاور زون میں 1، ہزارہ زون میں 6، گوجرانوالہ میں 9 ، شمالی لاہور زون میں 86 اور جنوبی لاہور زون میں 17مقامات سمیت دیگر مقامات پر اجتماعات منعقد ہوئے۔