نگرانِ شوریٰ  مولانا عمران عطاری کی وزیرِ اعلیٰ سندھ سے ملاقات

ملاقات میں تعلیمی اداروں سے منشیات کا خاتمہ کرنے پر زور دیا گیا

دارالمدینہ یونیور سٹی اور صوبے کے تعلیمی نصاب کے متعلق کلام ہوا

تفصیلات کے مطابق دعوتِ اسلامی کے وفد نے 4 فروری 2020ءبروز منگل نگران شوریٰ مولانا عمران عطاری کی سربراہی میں وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کی۔ وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ہونے والی اس ملاقات میں دعوت اسلامی کے وفد نے وزیر اعلیٰ سندھ کو ایک خط دیا جس میں لکھا تھا کہ منشیات کی لعنت کا خاتمہ اگرچہ پورے ملک سے ہوناضروری ہے لیکن بالخصوص تعلیمی اداروں سے اس کو فوراًنکالنا ضروری ہےتاکہ پاکستان کے نوجوانوں کو اس آفت سے بچایا جائے۔ آپ کا مزید کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں نصاب کی تیاری کے لئے دعوت اسلامی کی خدمات حاصل کی جاسکتی ہیں ۔

نگرانِ شوریٰ نے وزیر اعلیٰ سے مطالبہ کیا کہ سندھ میں جوئے اور منشیا ت کی روک تھام کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں اور سندھ میں جاری کاروکاری اور دیگر خلافِ شرع رسومات پر پابندی عائد کی جائے۔ وفد نے وزیر اعلیٰ سندھ سے دارالمدینہ یونیورسٹی اور دیگر تنظیمی معاملات پر بھی بات چیت کی ۔دوران ملاقات وفد نے مراد علی شاہ کو مکتبۃ المدینہ کی کتابوں کا تحفہ بھی پیش کیا۔

واضح رہے! وفد میں مولانا عمران عطاری کے ہمراہ اراکین شوریٰ حاجی محمد امین عطاری، حاجی محمد اطہر عطاری جبکہ مبلغ دعو ت اسلامی حاجی یوسف سلیم عطاری اور مجلس رابطہ کے دیگر ذمّہ داران شامل تھے۔