نگران مجلس تاجران پاکستان کے والد کی نماز جنازہ
رکن شوریٰ حاجی یعفور عطاری کی امامت میں ادا کردی گئی
نگران مجلس تاجران پاکستان محمد ندیم عطاری کے
والد عبدالمجید عطاری کی نمازِ جنازہ مناواں لاہور میں ظہر کی نماز کے بعد ادا
کردی گئی۔ نمازِ جنازہ کی امامت دعوتِ
اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے کی۔ نمازِ جنازہ میں رکن
شوری حاجی منصور عطاری سمیت کئی نگران کابینہ اور دیگر افراد نے شرکت کی۔واضح رہے کہ عبدالمجید عطاری کا انتقال
اتوار کی رات 10:30 کے قریب ہارٹ اٹیک کے سبب ہوا تھا۔
رکنِ شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی اور
مجلس دعوتِ اسلامی کے شب وروز کے اراکین نگران مجلس تاجران پاکستان محمد ندیم عطاری صاحب
سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور دعاگو ہیں کہ اللہ پاک مرحوم کی بے حساب مغفرت فرمائے اور جنت میں بلند
درجات عطا فرمائے۔