مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ملتان میں 30 جنوری بروز جمعرات کو مجلس مزارات ِ اولیاء کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کراچی سے تشریف لائے ہوئے رکنِ شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے ذمہ داران کی تربیت فرمائی۔ آپ نے گزشتہ سال 2019ء کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ذمہ داران کو آئندہ سال 2020 کے اہداف دیئے۔ رکنِ شوریٰ نے ہر شہر میں مہینے میں ایک بار اراکینِ شوریٰ، نگرانِ زون اور نگرانِ کابینہ کا بیان کروانے کا ذہن بھی دیا۔ اس موقع پر نگرانِ مجلس مزاراتِ اولیاء محمد قادر بخش عطاری بھی موجود تھے۔