گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ملتان میں مدنی مشورہ ہوا ۔ مدنی مشورے میں ریجن نگران ورکنِ شوریٰ حاجی اسلم  عطاری نے دعوتِ اسلامی کی مجالس کے ریجن ذمہ داروں کا مدنی مشورہ فرمایا۔ اس مدنی مشورے میں نگرانِ زون و رجن ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی اسلم عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت فرماتے ہوئے تنظیمی کاموں میں مزید بہتری لانے کے لئے کوششیں کرنے کا ذہن دیا۔