دعوت اسلامی کا ادارہ جامعۃ المدینہ  پاکپتن میں 24 فروری 2020ء کو مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں جامعۃ المدینہ کے طلبۂ کرام نے شرکت کی۔ رکن شوری حاجی محمد رفیع العطاری نےسنتوں بھرا بیان کیا اور طلبہ کو نئے داخلے کروانے، عشر جمع کرنے اور رمضان المبارک 1441ھ میں اعتکاف کرنے کا ذہن دیا۔


اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ ! آج رات 25 فروری 2020ء بمطابق یکم رجب المرجب 1441ھ سے مدنی مذاکرے کا سلسلہ شروع ہونے جارہاہے جس میں پاکستان کے مختلف شہروں سے عاشقان رسول وقتاً فوقتا عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی آکر جبکہ دیگر شہروں میں بذریعہ مدنی چینل شرکت کرینگے۔ امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اس مدنی مذاکرے عاشقان رسول کی جانب سے ہونے والے سوالات سے جوابات ارشاد فرمائینگے۔

اسی سلسلے میں آج رات میراں حسین زنجانی کابینہ ڈویژن شاب باغ عامر روڈ چوہدری شادی ہال لاہور میں مدنی مذاکرہ اجتماع ہوگا جس میں رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری بھی خصوصی شرکت فرمائینگے جبکہ عاشقان رسول بذریعہ O.B.VANبراہ راست مدنی چینل پر شرکت کرنے کی سعادت حاصل کرینگے۔

یادرہے کہ! یکم رجب سے شروع ہونے والا مدنی مذاکروں کا یہ سلسلہ حضرت خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ کی چھٹی کی نسبت سے 6 رجب المرجب تک جاری رہے گا۔


 دعوت اسلامی کے تحت 23 فروری 2020ء کو ابراہیم حیدری کورنگی میں جامع مسجد فیضان سیدہ فاطمۃ الزہرا رضی اللہ عنہا کاافتتاح ہوا۔ اس موقع سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مبلغ دعوت اسلامی یوسف سلیم عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔ اس اجتماع پاک میں مقامی علما ومشائخ اور اسلامی بھائیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔


27 فروری 2020ء  بروز جمعرات بعد نماز مغرب مدنی مرکز فیضان مدینہ پرانہ بورڈ آفس سندھ سمال انڈسٹریز لاڑکانہ میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا جس میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری سنّتوں بھر ابیان فرمائیں گے۔ قرب وجوار کے عاشقانِ رسول اس اجتماع پاک میں لازمی شرکت کریں۔


27 فروری 2020ء  بروزجمعرات سمباران ہوٹل ایئر کنڈیشن ہال وی آئی پی روڈلاڑکانہ میں سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جائے گاجس میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری خصوصی بیان فرمائیں گے ۔ بیان کا آغاز کم و بیش دن 2 بجے ہوگا۔


26فروری 2020ء بروز بدھ مین آڈیٹوریم،کرپ پروڈکشن،فکلیٹی ایگریکلچر یونیورسٹی ٹنڈوجام میں دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جائےگا جس میں مذہبی اسکالر اور مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری سنّتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔بیان کا آغاز کم و بیش دن11 بجے ہوگا۔ قرب وجوار کے عاشقانِ رسول اس اجتماع پاک میں لازمی شرکت کریں۔


24فروری 2020ء کو  رکنِ شوریٰ حاجی محمد رفیع العطاری نے جامعۃ المدینہ بونگہ حیات کا وزٹ کیا ۔ اس موقع پر مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں انہوں نےجامعہ کے طلبہ کی تربیت فرمائی اور رمضان المبارک 1441ھ میں اعتکاف کرنے اور عشر جمع کرنے کی ترغیب دلائی۔


26 فروری 2020ء  بروز بدھ بعد نماز عشاء دعوت اسلامی کے تحت حیدر آباد میں واقع دربار عالیہ سخی عبد الوہاب شاہ جیلانی پر سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا جس میں خصوصی بیان مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری فرمائیں گے۔ حیدر آباد کے عاشقان رسول سے اس اجتماع پاک میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔


کراچی(اسٹاف رپورٹر) دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام ہر جمعرات کو بعد نمازِ مغرب ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ اسی سلسلے میں 27فروری2020ء بروز جمعرات مغرب کی نماز کے بعد دنیا بھر میں ہفتہ وار اجتماعات منعقد کئے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مبلغ دعوت اسلامی مولانا شفیق عطاری مدنی، کھارادر میمن مسجد بولٹن مارکیٹ میں رکن شوریٰ حاجی محمد علی عطاری، مدنی مرکز فیضانِ مدینہ پتوکی میں رکن شوریٰ حاجی محمد رفیع العطاری،کورنگی نمبر 4 رضائے مصطفیٰ مسجد میں ابو البنتین حاجی محمد حسان عطاری مدنی اور صحرائے مدینہ ٹول پلازہ میں رکن شوریٰ حاجی امین قافلہ عطاری سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے جبکہ مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جی ٹی روڈ میں رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری سنتوں بھرابیان فرمائیں گےجسے مدنی چینل پر پاکستانی وقت کے مطابق رات 8:00 بجے براہِ راست نشر کیا جائے گا۔

تمام عاشقانِ رسول سے گزارش کی جاتی ہے کہ آپ بھی اپنے شہر میں ہونے والے سنتوں بھرے اجتماع میں ضرور شرکت فرمائیں۔

اپنے قریبی ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کی لوکیشن جاننے کے لئے درج ذیل لِنک پر کلک کیجئے:

https://www.dawateislami.net/map/ijtema


23فروری 2020ء کو رکنِ شوریٰ حاجی محمد رفیع العطاری نے جامعۃ المدینہ جھنگ کا وزٹ کیا ۔ اس موقع پر طلبہ کرا م کے درمیان مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں رکن شوریٰ نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کی تربیت کرتے ہوئے مدنی کاموں کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔


دعوت اسلامی  کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد علی عطاری نے جامعۃ المدینہ میں ہونے والے تخصص فی الامامت کورس کے طلبہ کے ہمراہ 21 فروری 2020ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی سے ڈیفنس کراچی کی جانب قافلے میں سفر کیا۔ دورانِ قافلہ مدنی حلقے لگائے ، علاقائی دورہ ہوا اور شخصیات سے ملاقاتیں کیں جبکہ ڈیفنس میں مدنی کاموں کو بڑھانے کے لئے مشاورت کا سلسلہ بھی ہوا۔ 


22فروری 2020ء کو دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن  مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے اپنے پنجاب کے دورے کے دوران مختلف شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور انہیں دعوت اسلامی کےزیر نگرانی ہونے والے مدنی کاموں کے متعلق معلومات فراہم کیں اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

چند شخصیات کے نام یہ ہیں: ثوبان ظہیر بٹ (صدر گجرات چمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری)، محمود اختر (صدر گجرات پریس کلب)، ملک اسحاق اعوان (سابق سٹی ناظم مالک ڈیجیٹل فین گجرات)، محمد عثمان (سینئر نائب صدر گجرات چمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری)، ڈاکٹر حسن اسحاق اعوان (رجسٹرار میڈیسن ڈیپارٹمنٹ DHQ گجرات)