ناظم ماہنامہ فیضانِ مدینہ کا دورۂ پنجاب، جامعۃ المدینہ منڈی واربرٹن میں طلبہ و اساتذہ
سے ملاقات

ناظم ماہنامہ فیضانِ مدینہ محمدراشد علی عطاری مدنی ان دنوں پنجاب کے دورے پر ہیں جہاں مختلف جامعات
المدینہ میں طلبہ اور اساتذہ کرام کے درمیان سنتوں بھرے بیانات فرمار ہے ہیں۔ آپ
نے 10 دسمبر 2019ء کو جامعۃ المدینہ منڈی واربرٹن میں طلبہ اور اساتذہ کرام کے
درمیان سنتوں بھرا بیان فرمایا اور انہیں ماہنامہ فیضان مدینہ کا تعارف پیش کرتے ہوئے اس کا مطالعہ کرنے اور تحریری مقابلے میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔
آج بروز جمعرات دوپہر دو بجے پنجاب بار کونسل
فین روڈ لاہور میں محفلِ میلاد کا انعقاد کیا جائے گا

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام آج 12 دسمبر 2019ء بروز
جمعرات دوپہر دو بجے پنجاب بار کونسل فین روڈ لاہور میں محفلِ میلاد کا انعقاد کیا جائے گا
جس میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری خصوصی خطاب فرمائیں گے۔ واضح رہے! دوپہر دو بجے شروع ہونے والے اجتماع کا اختتام
3:30 پر ہوجائے گا۔
دنیا بھر میں آج دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماعات منعقد ہوں گے

کراچی(اسٹاف رپورٹر) دعوتِ اسلامی کے زیر
اہتمام ہر جمعرات کو بعد نمازِ مغرب ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ اسی سلسلے میں آج12دسمبر2019ءکو
بھی دنیا بھر میں ہفتہ وار اجتماعات منعقد کئے جائیں گے۔
مدنی چینل پر مدنی مرکز فیضانِ مدینہ چیئر مین کالونی واہ کینٹ سے ہفتہ وار اجتماع براہ
راست نشر کیا جائے گا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد اسد عطاری مدنی ”اللہ عَزَّوَجَلَّ کی قدرتوں کے نظارے “کے موضوع پر سنتوں بھرا
بیان فرمائیں گے۔
تمام عاشقانِ رسول سے گزارش کی جاتی ہے کہ آپ بھی
اپنے شہر میں ہونے والے سنتوں بھرے اجتماع میں ضرور شرکت فرمائیں۔ آپ کے قریب میں
ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع کہاں ہوتا ہے یہ جاننے کے لئے درج ذیل لنک پر کلک کیجئے۔
https://www.dawateislami.net/map/ijtema

دعوتِ
اسلامی کے تحت 8 دسمبر بروز اتوار2019 ء
کوحافظ آباد میں محمد منظور الحق
عطاری(ڈویژن نگران حافظ آباد شرقی)
کے والد محترم کے چالیسویں کے
سلسلے میں ایصالِ ثواب اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں نگران کابینہ، اراکین کابینہ
اور دیگر عاشقانِ رسول ﷺنے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر نگران زون /نگران
پاکستان شعبہ تعلیم نے سنتوں بھرا بیان فرمایاجس میں انہوں نے ایصالِ ثواب
اجتماعات میں آنے کا مقصدکے متعلق نکات واضح کرتے ہوئے فکرِ آخرت کا درس دیا اور
نیکیاں کرنے کی ترغیب دلائی۔اجتماع کے اختتام پرمرحوم کے ایصال ثواب کے لئے اہلِ
خانہ نے ٹیلی تھون کے لئے 35 ہزار روپے جمع کروائے۔(محمد دانش عطاری، حافظ آباد کابینہ کارگردگی ذمہ دار)

دعوتِ
اسلامی کے تحت 9 دسمبر بروز پیر 2019 ء کو دھنوٹ میں سنتوں بھرا اجتماع ہواجس میں علاقے کی
سیاسی و سماجی شخصیات اور شہر کے تاجر حضرات سمیت کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے
شرکت کی ۔اس موقع پر نگرانِ کابینہ
بہاولپور نےسنتوں بھرا بیان کیا جس میں پیارے آقا ﷺکے معجزات اور پیاری پیاری اداؤں کے متعلق نکات ذکر کرتے ہوئے
شرکائے اجتماع کوسیرت مصطفیٰﷺ کو اپنانے، نمازوں کی پابندی کرنےاور 13دسمبر کو راہِ خدا میں سفر کرنے والے قافلے کےہمراہ سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔(رمضان عطاری، مجلس مدنی
قافلہ رضوی ریجن)
حیدرآباد
آمنہ لان میں اجتماعی مدنی مذاکرہ، رکن
شوریٰ حاجی فاروق جیلانی عطاری کی شرکت

دعوتِ
اسلامی کے تحت8 دسمبر بروز اتوار بڑی گیارہویں شب کے سلسلے میں ہونے والے مدنی
مذاکرے کو دنیا بھر میں مدنی چینل کے ذریعے براہ راست دنیا بھر میں نشر کیا گیا
جسے مختلف مقامات پر اسلامی بھائیوں نے جمع ہوکر دیکھنے کا اہتمام کیا۔ اسی سلسلے میں حیدرآباد آمنہ لان میں بھی
اجتماعی طور پر مدنی مذاکرہ دیکھنے کا سلسلہ ہوا جس میں رکن شوریٰ حاجی محمد فاروق
جیلانی عطاری سمیت کثیر تعداد میں عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ (محمد
شان عطاری، ڈویژن مشاورت حیدرآباد)

دعوتِ اسلامی کی مجلس کورسز کے تحت 11 دسمبر 2019ء بروز بدھ سے فاطمہ مسجد بلدیہ ٹاؤن ساڑھے 5 نمبر میں سات دن کا ”فیضانِ نماز کورس“ شروع ہونے جارہا
ہے۔ اس کورس میں نماز کا عملی طریقہ، وضو کے مسائل، غسل کے مسائل، نماز کے
اذکار اور دیگر بنیادی مسائل سکھائے جائیں۔
مزید معلومات کے لئے رابطہ کیجئے:
0313-2672210
0311-1021226
.png)
پچھلےدنوں دعوتِ اسلامی کے
تحت رکن شوریٰ حاجی محمد فاروق جیلانی عطاری نگران حیدرآباد ریجن نے اپنے ریجن کے
نگران زون اور نگران کابینہ کا مدنی مشورہ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں فرمایا جس میں انہوں نےمدنی کاموں کی موجودہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور مدنی کاموں کو مزید منظم اور ترقی دینے کے حوالے سے نکات ارشاد فرمائے اور ذمہ
داران سے اس معاملے میں مشورہ بھی فرمایا۔
مدرسۃالمدینہ اوتھل کے ذمہ دار عبدالحکیم عطاری کی والدہ کے جنازے میں
شرکت

5 دسمبر بروز جمعرات کی صبح بلوچستان کے شہر
اوتھل کے علاقے موضع چھب مانڈڑہ میں مقیم مدرسۃالمدینہ اوتھل کے خود کفالت ذمہ دار عبدالحکیم عطاری کی والدہ انتقال کرگئیں تھیں۔
ذمہ دار اسلامی بھائی نے خوداپنی والدہ کی نمازِ جنازہ پڑھائی۔ اس موقع پر ڈویژن نگران و دیگر ذمہ داران سمیت متعدد شخصیات نے بھی شرکت کی۔ چند شخصیات کے نام یہ ہیں: ٭ سردار غلام فاروق
شیخ (چیف ٹرائیل)٭سید حیدر شاہ بخاری٭ وڈیرہ رحیم بخش جاموٹ ٭وڈیرہ
حاجی حسین جاموٹ ٭ لاکھڑا فلک شیر(S.H.O) ٭اعجاز علی (P.S) ٭وڈیرہ میراں مانڈڑہ ٭قاری شکراللہ عطاری ومدرسین
وعملہ ٭رفیق تبسم ٭قاضی یاسر ٭محمد حنیف چنا اور دیگر افراد نے شرکت کی۔ مرحومہ کو
سپرد خاک کرنے کے بعد اسلامی بھائیوں نے نعت خوانی اور دعائےمغفرت کی۔ (جہاں زیب عطاری، نشرواشاعت لسبیلہ کابینہ اوتھل
ڈویژن بلوچستان)

دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں
7دسمبر2019ء کو گوادر زون کے ذمہ داران اور کچھ شعبہ جات کے اراکین ریجن اسلامی
بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں رکن شوریٰ
حاجی محمد امین عطاری نے شرکا کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور گوادر زون میں مدنی کاموں کی
ترقی کے لئے مختلف پہلووں پر نکات دئیے۔
ایکسپو سینٹر کراچی میں کراچی انٹرنیشنل کتب میلہ، مکتبۃ المدینہ کی جانب
سے بھی اسٹال لگایا گیا ہے

ایکسپو سینٹر کراچی میں 15واں
کراچی انٹرنیشنل کتب میلہ 5دسمبر2019ء سے شروع ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مختلف موضوعات پر لائی گئی کتب کی نمائش کی
جارہی ہے۔ اس موقع پر دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کا اسٹال بھی لگایا گیا ہے جس میں مکتبۃ المدینہ کی شائع کردہ کتابیں
اور رسائل رکھے گئے ہیں۔نمائش کے موقع پر دعوتِ اسلامی کی جانب سے کتابوں پر 55 فیصد
ڈسکاؤنٹ بھی رکھا گیا ہے۔
ایکسپو سینٹر آنے والے افراد سے گزارش ہے کہ ہال
نمبر3 میں اسٹال نمبر109 اور 110 پر ضرور
تشریف لائیں اور مکتبۃ المدینہ کی مطبوعات مناسب قیمت پر حاصل کریں۔
یاد رہے! یہ کتب میلہ 9 دسمبر
بروز اتوار تک جاری رہے گا۔

دعوت
اسلامی کے تحت 3دسمبر 2019ء کوڈویژن ٹول پلازہ دنبہ گوٹھ کی جامع مسجد فیضانِ مدینہ میں مدنی مشورہ ہو ا
جس میں ڈویژن ٹول پلازہ کےذمہ
داران نے شرکت کی۔ نگران کابینہ گڈاپ ٹاؤن نے شرکا کی تربیت کی اور کارکردگی کا
جائزہ لیتے ہوئے گیارہویں شریف کے حوالے سے اہداف طے کئے۔ نگرانِ کابینہ نے ذمّہ
داران کو ایک ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کے لئے تیار بھی کیا۔(رپورٹ:محمد خالد عطاری، نگران کابینہ گڈاب
ٹاؤن)