کراچی(اسٹاف
رپورٹر) دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام ہر
جمعرات کو بعد نمازِ مغرب ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ اسی
سلسلے میں 23جنوری 2020ء کو بھی دنیا بھر میں ہفتہ وار اجتماعات منعقد کئے جائیں
گے۔
تفصیلات
کے مطابق عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مبلغ دعوت اسلامی محمد اشفاق
عطاری مدنی اور نارتھ کراچی کی جامع مسجد فیض مدینہ میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد علی عطاری سنّتوں
بھرےبیانات فرمائیں گے جبکہ ڈسکہ کے شہر عید
گاہ سمبڑ یال روڈ کے سنّتوں بھرے اجتماع میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری
”اچھے اعمال کا صلہ“ کے موضوع پر سنّتوں بھرابیان فرمائیں گے۔ یہ اجتما ع مدنی چینل
پر براہِ راست نشر کیا جائے گا۔
تمام
عاشقانِ رسول سے گزارش کی جاتی ہے کہ آپ بھی اپنے شہر میں ہونے والے سنتوں بھرے
اجتماع میں ضرور شرکت فرمائیں۔ اپنے قریبی ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کی لوکیشن
جاننے کے لئے درج ذیل لنک پر کلک کیجئے۔